yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
شوبز

اداکارہ ہوں، ’جسم فروش‘ نہیں۔۔۔ پاکستانی نامور اداکارہ نے ہراساں کرنے والے کو عبرت کا نشان بنا ڈالا، موصوف کون ہیں ؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

MH Kazmi March 11, 2020March 11, 2020 1 min read
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک)’دیار دل’، ‘عشق بے نام’، ‘حیا کے دامن میں’ اور ‘کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم نفیس نے خود کو ہراساں کرنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے پیغامات کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔مریم نفیس نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خود کو ہراساں کرنے والے شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر بھجوائے گئے پیغامات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔مریم نفیس نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اداکارہ ہیں، جسم فروش نہیں‘۔اداکارہ نے ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کرنے والے مرد کے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح ایک شخص کے پیغامات انہیں ذہنی طور پر پریشان کر رہے ہیں۔مریم نفیس نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انجان شخص کی جانب سے ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کے پیغامات ان کی ذہنی صحت کو متاثر کر رہے ہیں اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسے بیمار ذہنیت والے افراد کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ ان کا کام ہی یہی ہے‘۔اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کوشش کی کہ وہ ایسے نامناسب پیغامات کے جوابات سے منہ موڑ لیں مگر ان کے پاس ان پیغامات کے اسکرین شاٹ شیئر کرنے کے علاوہ کوئی بھی راستہ نہیں تھا۔اداکارہ نے کیپشن میں واضح کیا کہ وہ اداکارہ ہیں، کوئی جسم فروش نہیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں مذکوہ شخص کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کو واضح طور پر پڑھا جا سکتا ہے۔انگریزی میں بھیجے گئے پیغامات میں اگرچہ واضح طور پر کوئی غیر اخلاقی بات نہیں کی گئی تاہم پیغامات میں اداکارہ کو ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کی گئی تھی۔پیغامات بھیجنے والے مرد نے اپنا تعارف کرانے سمیت اداکارہ کو بتایا کہ وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھتے ہیں اور اگر وہ انہیں اپنے مینیجر کا نمبر فراہم کریں تو وہ ان سے معاملات طے کرنے کو تیار ہے۔اسکرین شاٹ میں پڑھا جا سکتا ہے کہ پیغام بھیجنے والے شخص نے اداکارہ کو بتایا کہ وہ انہیں نہیں جانتیں مگر بطور اداکارہ وہ ان سے واقف ہیں اور ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والے شخص نے اداکارہ کو پیغام بھیجا کہ وہ ان کے ساتھ کچھ گھنٹے گزارنا چاہتا ہے اور وہ اس کے بدلے اداکارہ کو خطیر رقم بھی دینے کو تیار ہے۔پیغام بھیجنے والے شخص نے اداکارہ کو بتایا کہ وہ ان سے کہیں بھی، کسی بھی جگہ یہاں تک کہ دوسرے ملک میں بھی ملاقات کرنے کو تیار ہے اور اس کے عوض وہ اداکارہ کو ڈھائی سے 3 لاکھ روپے تک کی رقم بھی فراہم کر سکتا ہے۔پیغامات میں اگرچہ کوئی غیر اخلاقی بات یا مطالبہ نہیں کیا گیا تاہم انجان شخص سے ملاقات اور اس کے عوض پیسوں کی پیش کش پر اداکارہ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ان پیغامات کو اپنی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا اور پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پیش کش کرنے والے کو پیغام دیا کہ ’وہ اداکارہ ہیں، جسم فروش نہیں‘۔اداکارہ کی جانب سے اسکرین شاٹ شیئر کیے جانے پر کئی افراد نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کیے اور انہیں پیغامات بھجوانے والے کے عمل کی مذمت کی اور ساتھ ہی کچھ افراد نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے پیغامات کو نظر انداز کردیا کریں، کیوں کہ بطور اداکارہ لوگ ان سے ملنے کی خواہش بھی رکھیں گے اور اس کے عوض وہ پیسوں کی پیش کش بھی کریں گے۔

 

ACTRESS, MARYAM NAFEES, REPLIES ON SOCIAL MEDIA
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
CHARACTER, OF, DUA, IN, DRAMA SERIAL, EHD E WAFA, GOT, FAME, OVER NIGHT, EXCELLENT PHOTOSHOOT, FOR MAGAZINE
Previous Post اور پھر یوں ہوا کہ ’’عہد وفا‘‘ کی ’’دعا‘‘ شہرت کی بلندیوں پر راتوں رات پہنچ گئی۔۔۔ رومانوی فوٹوشوٹ دیکھ کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے
Next Post سچ پوچھیں! تو کچھ عورتوں نے خلیل الرحمان کو فحش اور مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا۔۔۔عورت مارچ کامیاب کرنے کیلئے فنڈنگ کرنے والے دراصل کون نکلے؟ نامور کالم نگار توفیق بٹ نے بیباک طریقے سے سب کچھ کہہ ڈالا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.