yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
شوبز

فن اورفنکاروں کو سرحدوں میں قید نہیں کیا جاسکتا‘حمائمہ ملک

F A Farooqi March 9, 2016 1 min read
Humaima Malik
Share this:
Humaima Malik
Humaima Malik

فنون لطیفہ انہی پنچھیوں کی طرح ہے جن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘ وہ کہیں بھی اڑجائیں وہ آزاد فضاء میں سانس لینا پسند کرتے ہیں
میں نے اپنے فنی سفرکا آغاز پاکستان میں کیا لیکن میرا فن مجھے پڑوسی ملک بھارت تک لے گیا‘انٹرویو
لاہور(پی ایم این ) اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ فن اورفنکاروں کو سرحدوں میں قید نہیں کیا جاسکتا۔ فنون لطیفہ انہی پنچھیوں کی طرح ہے جن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔ وہ کہیں بھی اڑجائیں وہ آزاد فضاء میں سانس لینا پسند کرتے ہیں۔اگران کو قید کردیا جائے تووہ زندہ نہیں رہ سکتے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے ایک انٹرویومیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی سفرکا آغاز پاکستان میں کیا لیکن میرا فن مجھے پڑوسی ملک بھارت تک لے گیا۔ کچھ فلم میکرز نے میرا کام سلورسکرین اور چھوٹی سکرین پردیکھااورپھر مجھے بالی وڈ میں کام کی پیشکش ہونے لگی۔ کہیں بھی کام کروں اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہی میرا مشن ہے۔ سب جانتے ہیں کہ بالی وڈ اب دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بن چکی ہے اوروہاں پردنیا کے بیشترممالک سے تعلق رکھنے والے فنکارکام کرنے کے لیے آتے ہیں اور میں محنت پر یقین رکھتی ہوں۔ ایسے میں بالی وڈفلموں میں کام کی پیشکش ہونا اعزاز کی بات تھی۔اسی لیے میں مانتی ہوں کہ فن اورفنکارکی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔انھوں نے کہا کہ اس وقت میں بالی وڈ اورپاکستان میں بننے والی کثیرسرمائے کی فلموں میں اہم کردارادا کررہی ہوں۔ان میں دوپروجیکٹ بالی وڈ کے ہیں اوردوہی پاکستانی فلمیں ہیں۔ اس وقت میں پاکستانی فلموں کی شوٹنگزمیں حصہ لے رہی ہوں۔ دونوں ہی فلمیں کہانی اورمیرے کردارکے اعتبارسے بہت منفرد ہیں اورمجھے امید ہے کہ ان فلموں کوپاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشترممالک میں بھی زبردست رسپانس ملے گا۔جہاں تک بات بالی وڈ کی ہے تووہاں پربننے والی فلموں کی پروموشن اوران کی ریلیزنگ دنیا کے بہت سے ممالک میں بیک وقت ہوتی ہے۔ وہ بہت بڑی فلم انڈسٹری ہے اوروہاں پربنائی جانیوالی فلموں کے بجٹ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ لہذا بالی وڈ فلموں سے بھی مجھے بہت سی توقعات ہیں لیکن فی الوقت میرا سارا فوکس اپنی پاکستانی فلموں پرہے۔ایک سوال کے جواب میں حمائمہ ملک نے کہا کہ بالی وڈ ہویا ہالی وڈ مجھے اچھا کام کرنا ہے۔ اگرمجھے ہالی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں ضرور کام کرون گی۔ میں پاکستانی ہوں اورمیرا ماننا ہے کہ پاکستانی قوم ہر لحاظ سے باصلاحیت ہے۔ ہم بے پناہ وسائل کی کمی کے باوجود بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کرنے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Rustom Akshay Kumar First look
Previous Post اکشے کمار کی فلم ’’ رستم‘‘12اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
Next Post سنسر بورڈ کا گٹکہ کی تشہیر پر اداکاروں کی بیویوں کو انتباہ
BollyWood Herose

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.