yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک

F A Farooqi July 24, 2016 1 min read
PML N
Share this:
PML N
PML N

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
آزادکشمیر کے الیکشن میں نوازلیگ نے کلین سویپ کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ اب بھی پاکستان کی مضبوط رترین جماعت ہے ۔ یہ نوازلیگ کی انتخابی سیاست کی ہیٹ ٹرک تھی ۔ پہلے 2013ء کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے اقتدار کی سب سے اونچی مسند سنبھالی ، پھر گلگت بلتستان کی حکومت کا تاج اپنے سَر پہ سجایا اور اب آزادکشمیر میں 41 میں سے 32 سیٹیں حاصل کرکے تحریکِ انصاف اور پیپلزپارٹی کے غبارے سے ہوا نکال دی ۔ لوگ کہتے ہیں کہ انتخابی نتائج سے بھی زیادہ حیران کُن کپتان صاحب کا بیان ہے جس میں اُنہوں نے نہ صرف انتخابی نتائج تسلیم کیے بلکہ نوازلیگ کو مبارک بادبھی دی لیکن ہمیں توکوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ ہمارے کپتان صاحب تو یوٹرن کے ماہر ہیں ۔وہ جب بھی جی میں آئے گا ، دھاندلی ، دھاندلی کاشور مچاتے سڑکوں پر نکل آئیں گے اور عوام کومفت میں تفریح مہیا ہوجائے گی کیونکہ اُن کے جلسے ، جلسے کم اور میوزیکل کنسرٹ زیادہ ہوتے ہیں ۔

2013 ء کے عام انتخابات میںبھی اُنہوں نے میاں نوازشریف کو انتخابی کامیابی پر مبارک باددی تھی لیکن پھر شیخ رشیدجیسے صلاح کاروں کے مشورے پردھاندلی کاایسا شور مچایاکہ نگران مرکزی حکومت سے لے کر چڑیاوالے صاحب تک اور الیکشن کمیشن سے لے کر چیف جسٹس تک سبھی کو ایک ہی ہَلّے میں بے ایمان قرار دے ڈالا ۔ تب سے اب تک وہ کسی نہ کسی حوالے سے نوازلیگ کو بے ایمان قرار دیتے چلے آرہے ہیں حالانکہ اُنہی کی ضِد پربنائے گئے سپریم کورٹ کے تحقیقاتی کمیشن نے بھی نوازلیگ کو بے گناہی کا سرٹیفیکیٹ عطاکر دیا ۔اب پاناما پیپرز کابہانہ بناکر وہ ایک دفعہ پھر 2014ء کے دھرنوں کی تاریخ دہرانے کے لیے پَر تول رہے ہیں ۔ اُنہوں نے 7 اگست کو سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیاہے ۔ 2014ء میں بھی اگست ہی کا مہینہ تھا جب خاںصاحب بڑے طمطراق سے عازمِ اسلام آباد ہوئے ، ڈی چوک اسلام آباد میں 126 روزہ دھرنا بھی دیا لیکن ”کَکھ” ہاتھ نہ آیااور وہ بے نیل و مرام لوٹ آئے۔

Reham Khan, Imran Khan Wedding
Reham Khan, Imran Khan Wedding

تب اُنہیں ایک کامیابی البتہ ضرور حاصل ہوئی کہ اُنہوں نے ”شادی کرلی” اور ساتھ ہی یہ نعرہ بھی لگادیا” کون کہتاہے کہ تبدیلی نہیں آئی ، میرے گھر میںتو تبدیلی آگئی ہے ”۔ سونامیے بھی گلی گلی شورمچاتے پھر رہے تھے کہ تبدیلی آ نہیں رہی ، تبدیلی آ گئی ہے۔ کچھ سونامیے تویہ بھی کہتے تھے ”بھابی آنہیں رہی ، بھابی آگئی ہے”۔ اب کی باربھی اُن کی شادی کی افواہیں گرماگرم ،دھرنا بھی تیار اورمہینہ بھی اگست کا اِس لیے سونامیے ایک اور ”تبدیلی” کے لیے تیار رہیں کہ تاریخ اپنے آپ کودہرانے جارہی ہے۔

کپتان صاحب نے آزاد جموںوکشمیر کے انتخابات میںزور تو بہت مارااور دعوے بھی بڑے بڑے کیے لیکن تحریکِ انصاف کو پھربھی بدترین شکست کاسامنا کرناپڑا اور پورے آزادکشمیر میںسے اُن کے ہاتھ ایک بھی سیٹ نہ لگی ، البتہ پاکستان میں آزادکشمیرکی 12 سیٹوں میںسے 2 سیٹوںپر اُن کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔ ایک سیٹ پشاورسے ملی اوردوسری لاہورسے ۔ دراصل آزادکشمیر کے انتخابات میں کپتان صاحب کی سوئی میاںنواز شریف پرہی اٹکی رہی اوروہ پاناما پیپرزکا بہانہ بناکر الزامات کی زنبیل کھول کربیٹھ رہے ۔ اُنہوںنے آزادکشمیرکی ترقی کے لیے کوئی بات کی ، نہ وہاںکے مسائل کوحل کرنے کے لیے کوئی پروگرام دیا ۔ اَس کے علاوہ اُنہوں نے بیٹھے بٹھائے یہ بھی فرمادیا کہ اگر فوج آتی ہے تو لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے ۔ اُن کے اِس بیان کابھی منفی اثرہوا جبکہ دوسری طرف نوازلیگ کے اکابرین بہ اندازِ حکیمانہ آزادکشمیرکی تعمیر وترقی کا ایجنڈاعوام تک پہنچاتے رہے ۔ نتیجہ یہ نکلا کہ تحریکِ انصاف میںتازہ تازہ شمولیت اختیار کرنے والے بیرسٹر سلطان محمود بھی ہارگئے جنہوںنے گزشتہ 25 سالوں میںکبھی شکست کامُنہ نہ دیکھاتھا ۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

انتخابات میں کلین سویپ سے اگلے دِن میاں نواز شریف صاحب بھی ” اِن ایکشن” ہوئے اور آزادکشمیر کے عوام کاشکریہ اداکرنے مظفرآباد جاپہنچے ۔ یہ طویل بیماری سے شفایاب ہونے کے بعداُن کی سیاست میںپہلی” اِنٹری” تھی ۔ مظفرآباد میںخطاب کرتے ہوئے اُنہوںنے کپتان صاحب پریوں چوٹ کی ”تبدیلی دھرنے سے نہیں ، کچھ کرنے سے آتی ہے”۔

اُدھر ہمارے نوخیزبلاول زرداری ہیںجنہیں اُن کے و الدِ گرامی ”ایویں خوامخواہ” وقفِ مصیبت کرکے خود ”اُڑن چھو” ہوگئے ۔ آجکل وہ بیچارے ”وَخت” میں پڑے ہوئے ہیں ۔ آزادکشمیر کی انتخابی مہم میں زورتو اُنہوںنے بھی بہت مارااوررَومن اُردومیں لکھی ہوئی تقریریں کر ، کر کے اپنا گلا بٹھالیا لیکن ہاتھ اُن کے بھی ”کَکھ” نہ آیااور پیپلزپارٹی کوبھی صرف 2 ہی سیٹیں ملیں ۔ ایک اُن کے گھرسندھ (کراچی) سے اوردوسری آزادکشمیرسے ۔ گزرے پانچ سالوںمیں آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی جسے کشمیری عوام نے یکسر مسترد کردیا ۔ سچ ہے کہ” جیسا کروگے ، ویسا بھروگے”۔ پانچ سالوںمیں پیپلزپارٹی کی حکومت ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی رہی جس کا عوام نے بھی اُسے خوب مزہ چکھایا ۔ اب بلاول صاحب دھاندلی کاشور مچاتے ہوئے انتخابات کو تسلیم نہ کرنے اورسڑکوں پرنکلنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔

شاید اعتزاز احسن اورشیخ رشید کی یہ خواہش پوری ہوجائے کہ کَل کلاں عوام عمران خاںاور بلاول زرداری کوایک ہی کنٹینر پرسوار دیکھیں ۔ ویسے توتقریباََ تمام سیاسی جماعتیں عمران خاںکے 7 اگست کے احتجاج کویہ کہہ کر مسترد کرچکی ہیں کہ ”سولو فلائیٹ” کے شوقین عمران خاںنے کسی بھی اپوزیشن جماعت سے مشورہ کیے بغیر7 اگست کواحتجاجی تحریک کااعلان کیاہے اِس لیے اُن کا اِس سے کچھ لینا دینانہیں ۔ لیکن سیاست میںکچھ بھی ممکن ہے ۔ خصوصاََ پاکستانی سیاست میںتو ”ہوتا ہے شب وروز تماشہ میرے آگے”۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم بند کرا ئے ،قاری فاروق احمد فاروقی
Next Post لگا ہے ضمیر فروشوں کا بازار دیکھو
Mony Man

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.