yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

توہینِ رسالت کرنیوالے دشمنانِ انسانیت ہیں، چوہدری نثار

MH Kazmi March 16, 2017 1 min read
ACCUSED, OF, BLASPHEMY, ARE, THE,MEN, ENEMIES, OF, HUMANITY
Share this:

توہینِ رسالت کرنیوالے دشمنانِ انسانیت ہیں، چوہدری نثار

Tauheen E Risalat Karnay Walay Dushman E Insaniyat Hain Chaudary Nisar

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ناموسِ رسالتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، توہینِ رسالت کرنے والے دشمنانِ انسانیت ہیں۔سلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ توہینِ رسالت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔چوہدری نثار نے کہا کہ بطور وزیرداخلہ ذمے داری ہے کہ کسی بے گناہ کے ذمے یہ الزام نہ لگے، چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر توہین رسالت والی پوسٹس کو بلاک کروایا، گھناؤنے جرم کا بار بار ارتکاب کرنے والے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانا اس وقت تک ممکن نہیں، جب تک فیس بک اور ٹوئٹر کی انتظامیہ تعاون نہ کرے،امریکی حکومت سے بھی اس حوالے سے مدد مانگی گئی ہے، کوئی مسلمان گستاخی پر مبنی صفحات کو دیکھ ہی نہیں سکتا، یہ سلسلہ 2014ء سے جاری ہے چند ماہ سے اس میں تیزی آئی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی بات کرنے والوں کو پتہ ہو کہ وہ آزادی میری ناک پر آکر ختم ہو جاتی ہے، ہولوکاسٹ پر شک کا اظہار کرنا جرم ہے، ایسا کرنے والوں کو امریکا اور برطانیہ کا ویزا نہیں ملتا، تو ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی مقدس ترین ہستیوں کی تضحیک کرنا کیسے آزادیٔ اظہار رائے ہوسکتا ہے؟ ہم چاہتے ہیں مسلمان ممالک توہین آمیز مواد کے معاملے میں ہمارا ساتھ دیں۔چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ ڈان لیکس کے حوالے سے ابھی تک وزارت داخلہ کو رپورٹ نہیں ملی، متعلقہ کمیٹی سے پوچھیں ابھی تک رپورٹ کیوں نہیں بھیجی، ہم نے کسی کو غلط طور پر ویزہ نہیں دیا، ایئرپورٹ سے لوگوں کو واپس بھجوایا گیا، بہت سے لوگ ڈپلومیٹک ویزوں پر آئے اور غیر سفارتی سرگرمیوں میں ملوث ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین پچھلے 20 سال میں سنگین جرائم کے مرتکب پائے گئے، کیا انہیں کٹہرے میں لانے کی کوششیں غلط ہیں؟ ایک بے گناہ پاکستانی لندن میں قتل ہوا، ہم بار بار یہ ایشو اٹھاتے رہیں گے، برطانوی وزیر داخلہ اگلے ماہ پاکستان آرہی ہیں، ان سے بھی بات کریں گے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ جو پاکستان پر یقین ہی نہیں رکھتے، جو پاکستان مخالف نعرے لگاتے ہیں، ان کو سیاست کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں؟ برطانیہ کو بار بار یاد دلائیں گے کہ آپ کا انصاف کا معیار بہت اونچا ہے، آپ اس معاملے میں بھی انصاف کا مظاہرہ کریں، باہمی قانونی معاونت کے لیے برطانیہ کو خط لکھ رہے ہیں، تاکہ ایک دوسرے کے ملک میں موجود ملزمان سے تفتیش میں آسانی ہوسکے۔وزیر داخلہ کا کرکٹ میں ہونے والی اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ پاکستان کرکٹ بورڈ یا چند کھلاڑیوں کا مسئلہ نہیں ہے،پی سی بی اپنی تفتیش کرے، ایف آئی اے اپنی تفتیش کرے گی، جو پھنسا اسے جیل بھیجے گی، پی سی بی اپنی تفتیش کرے گی تو پابندی لگائے گی جیل تو نہیں بھیج سکتی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
TRUTH, IS, VERY, RARE, THAN, LIES, IMRAN KHAN
Previous Post واضح ہو گیا سچ کیا تھا اور کیس کیاتھا،عمران خان
Next Post ناجائز اثاثوں کا الزام،ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی گرفتار
UN, ETHICAL, PROPERTY, MEMBER, NHA, ARREST

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.