yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

احتساب کا آغاز

F A Farooqi May 17, 2016 1 min read
Corruption
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر : رانا اعجازحسین
سرزمین پاکستان بے شمار انمول قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ملک نت نئے بحرانوں، معاشی تنزلی اور انحطاط کا شکار ہے ۔ اور قرضے میں ڈوبے عوام پاکستان بھوک و افلاس کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔یہاں نا اہل حکمرانوں کی عیاشیوں ، کرپشن، بد عنوانی اور سفارش کے کلچر نے سب کچھ تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ملک کے ہر ہر شعبہ میں بدعنوان لوگوں کی بھرمار نظر آتی ہے، اگر کچھ نظر نہیں آتا تو حکمرانوں اور کرپشن کرنے والوں کو کچھ نظر نہیں آتا۔ حکمرانوں کی جانب سے کرپشن کے آگے بند باندھنے کی بجائے ،اس کی راہیں مسدود کرنے کی بجائے ہر نئے دور میںان کو مذید وسعت دی گئی ہے۔آج صورت حال یہ ہے کہ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہونے کے باعث ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہے۔ لوگ غربت کے باعث کہیں انفرادی اور کہیں اجتماعی خودکشیاں کر رہے ہیں۔ غربت، مہنگائی، بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ، کرپشن، بدعنوانی ، اقرباء پروری ، سستے اور فوری انصاف سے حصول میں مشکلات نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں ایسے منصوبوں میں اربوں روپے کی ادائیگیاں کر دی گئیں جن کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔

آج بھی توانائی منصوبوں میں شفافیت پر میڈیا اور اپوزیشن کی طرف سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ویسے تو ملک میں پروان پڑھی کرپشن سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے مگرگزشتہ ماہ پانامہ لیکس نے کئی لوگوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان لوگوں کی کھربوں ڈالرز کی آ ف شور کمپنیاںسب کے سامنے نمایاں کردی ہیں، جوکہ ٹیکس بچانے کیلئے کھولی گئیں تھیں، بعض سیاستدانوں اور بیورو کریٹس نے قومی خزانے کو لوٹ کر بھی آف شور کمپنیاں بنائیں۔ پاناما لیکس سے کچھ لوگوں کی جائز اور ناجائز سرمائے سے بیرون ملک خریدی گئی جائیدادوں اور شروع کئے گئے کاروباروں سے بھی پردہ اٹھا ہے۔ مگر عوام پاکستان کی اکثریت پاناما لیکس کے انکشافات اور پھر اس کے بعد شروع ہونے والی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان جنگ سے مایوس نظر آتے ہیں ،اکثر افراد کا کہنا ہے کہ یہاں دودھ کا دھلا کوئی نہیں کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکے یاکرپشن کرنے والوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لا ئی جاسکے۔ کیونکہ اس سے قبل سوئس بنکوں میں موجود پاکستانیوں کے دو سو ارب کی موجودگی کے انکشاف پر حکومت نے یہ رقوم پاکستان لانے کا اعلان کیا تھا مگر اس پر ہنوز عمل نہیں ہوا جبکہ اب پاکستانیوں کے مزید اثاثے بیرون ممالک موجود ہونے کے انکشافات ہو رہے ہیں جن کی مالیت 2 سو ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔

PPP
PPP

مملکت خداداد پاکستان پر 148 ارب ڈالر کے اندرونی و بیرونی قرضے ہیں ان قرضوں کے مقابلے میں زر مبادلہ کے ذخائر صرف 20 ارب ڈالر ہیں۔ قرضوں کی ادائیگی کے لئے بھی حکومت کو قرض لینا پڑتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کے اقتدار میںآنے سے قبل تک حکومتوں نے جو قرض حاصل کئے تھے ان کی مجموعی مقدار سے زیادہ پانچ سال میں قرض حاصل کیا گیا اور اس کی جاں نشیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے محض ڈیڑھ دو سال کے دوران ہی قرضوں کے حصول میں پیپلز پارٹی کے دور کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ قرض حکومت میںآنے والے لوگ اس ملک میں حاصل کر رہے ہیں جس ملک سے سیاستدان، بیورو کریٹ، تاجر، سرمایہ کار اور دیگر حلقوں کے لوگ کئی سو کھرب ڈالر کا سرمایہ بیرون ملک لے گئے جس میں کالے دھن کی تعداد اور مقدار زیادہ ہے۔ اگر یہ دولت پاکستان میں واپس آجائے تو نہ صرف سارے قرضے ادا ہو جائیں گے بلکہ ملک خوش حال ہو اور غربت و افلاس کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے ۔

مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب کرپشن میں حکمرانوں، سیاستدانوں، ججوں، جرنیلوں، بیورو کریٹس اور دیگر با اثر لوگوں کا نام آرہاہے تو پھر احتساب کون کریگا۔ مگر جس طرح ملک میں کرپشن کی رات سیاہ ترین ہوچکی ہے اس سے لگتا ہے کہ اب روشن صبح کا آغاز ہونے کو ہے۔اور پاناما لیکس معاملہ کوئی نہ گل ضرور کھلائے گا، اورملک میں موثر احتساب کا آغاز اور کرپشن و بدعنوانی کا خاتمہ ہوکررہے گا۔ اس ضمن میں سب سے پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے ادارے سے کرپٹ لوگوں کے احتساب کا سلسلہ شروع کر کے پورے ملک میں احتساب کے عمل کے آغاز کا پیغام دیا ہے۔ آرمی چیف کے بلا امتیاز احتساب کے بیان کو جمہوری حکومت کے دوران اپنی حیثیت سے تجاوز قرار دیا جا سکتا ہے مگر صدر مملکت ممنون حسین، چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی، چیئرمین نیب کے بلاامتیاز احتساب کے بیانات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کرپٹ لوگوں کے احتساب کے دن آچکے ہیں ۔ اورتمام ترآئینی ادارے متحد ہوکر قوم کی امنگوں کے عین مطابق ملک میں بلا امتیاز احتساب کا آغاز شروع کررہے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین اقرار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہر شعبہ میں کرپٹ اور بد عنوان عناصر موجود ہیں، جو لوگ بڑے اطمینان سے بیٹھے ہیں، انہیں متنبہ کرتا ہوں کہ وہ ہوشیار ہوجائیں۔ پانامہ لیکس کا معاملہ قدرت کی طرف سے اٹھا ہے۔

Corruption
Corruption

کرپشن کے میدان مارنے والے اب بچ نہیں سکیں گے۔ کرپشن کرنے والوں کے چہرے منحوس ہوجاتے ہیں، جلد یا بدیر کرپشن کرنے والے ضرور پکڑ میں آنے والے ہیں، کرپٹ لوگوں کو سسٹم سے اکھاڑ پھینکا جائیگا تاکہ پاکستان میں تیزرفتار ترقی کو ممکن بنایا جا سکے، 70ء کی دہائی تک قومی ترقی کا سفر اطمینان بخش تھا، اسکے بعد بدعنوانی نے ترقی کی رفتار روکدی۔ پاکستان میں قابل اور اہل لوگوں کی کوئی کمی نہیں لیکن کرپشن اور سفارش کلچر نے کارکردگی کو متاثر کردیا۔ بدعنوان لوگ اب اللہ کی پکڑ میںآنیوالے ہیں، بدعنوانی کے خاتمے کے بھرپور امکانات پیدا ہورہے ہیں،پاکستان ،جلد قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر بن کر ابھرے گا۔” جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھی عوام سے خطاب اور قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران بلا امتیاز احتساب کی بات کرتے نظر آتے ہیں ۔

بلاشبہ کرپشن ہی تمام تر بحرانوں، مسائل و دہشت گردی کی جڑ ہے ۔ حکومتی شخصیات کو چاہیے کہ احتساب کے عمل میں روڑے اٹکانے ،اس معاملے کو طول دینے یا ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے دیانت داری سے ملک میں بلا امتیاز احتساب کے عمل کا باقائدہ آغا زکریں ، ملک سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے، اور تمام اداروں سے کرپشن اور اقرباء پروری کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔ کیونکہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے بغیر کبھی بھی ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ہم دعاگو ہیں کہ پاناما لیکس ہی کی بدولت ملک سے کرپشن کے خاتمے کا آغاز ہوجائے ، اور اس مملکت خداداد کا ہرفرد قرضے اور اس قرضے کے سود سے نجات پاکر خوشحالی کرراہ پرگامزن ہو ۔

Rana Aijaz Hussain
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجازحسین
ای میل :ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Forest Animal Dead
Previous Post ارے صاحب۔۔۔ ایک نظر ادھر بھی
Next Post جمہوریت میں ضد اور انا نہیں ۔مشاورت اور مذاکرات ہوتے ہیں
Democracy

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.