yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

منی حادثہ اور سعودی حکومت

Yes 2 Webmaster September 30, 2015 1 min read
Mina Incident
Share this:
Mina Incident
Mina Incident

تحریر : فرخ شہباز وڑائچ
کچھ لوگ جو ان دنوں رنگ برنگی پوسٹیں بنا بنا کر سوشل میڈیا پر عوام الناس کی ”گمراہی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں،ان دنوں لٹھ لے کر سعودی عرب کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ان کا مسئلہ انسانی جانوں سے بڑھ کر مذہب ہے۔۔۔سعودی عرب میں پیش آئے افسوسناک واقعے پر ان کے ہاں سے افسوس کی بجائے بے چینی کی صدائیں آرہی ہیں۔اٹھتے بیٹھتے صرف سعودی عرب کو کوسنا ان دنوں ان کا محبوب مشغلہ ہے،صالحین کی یہ جماعت اس مقولے پر عمل پیرا ہے کہ قصور چاہے کسی کا بھی ہو مگر نزلہ سعودی عرب حکومت پہ ہی گرنا چاہیے۔۔عرض ہے کہ حضور سوال اٹھائیے مگر دلیل کے ساتھ،دنیا کا آسان کام ہے تنقید کرنا،مگر آپ کے ہاں تو جذبات کی ایسی فراوانی ہے کہ دلیل کہیں پچھلی قطاروں میں سر جھکائے دکھائی دیتی ہے۔بیس لاکھ سے زائد لوگ ہر رمضان اور حج کے موقع پر اپنے رب کے حضور اکٹھے ہوتے ہیں

برسوں سے کوئی واقعہ پیش نہیں آیا سوائے اکا دکا معمولی واقعات کہ۔منتظمین کو کوسنے سے پہلے سوچ کے گھوڑے دوڑائیے اپنے ہی ملک کے حجاج کرام پر نظر ڈالیے تقریبا ایک لاکھ پچاس ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرنے جاتے ہیں مختلف زبان،مختلف صوبہ،مختلف شہر،مختلف نسل۔۔جناب والا کیا آپ نے ان کی روانگی اور آمد کا منظر ملاحضہ کیا ہے؟ایسا نظم و ضبط ہوتا ہے کہ چودہ طبق روشن ہوجاتے ہیں۔سعودی عرب کو برا بھلا کہنے سے پہلے یہ بھی دیکھ لیں کہ پوری دنیا سے بیس لاکھ ہر سال حج کرنے جاتے ہیں یہ لوگ سوائے اشارے کی زبان کے کوئی زبان نہیں سمجھ سکتے۔۔ایسے میں جب قوانین پر عمل نہ کیا جائے،ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا جائے تو حادثہ ہونے سے کون روک سکتا ہے۔

اس سانحے کے چند لمحے ہی بعد سوشل میڈیا میں جہاں بہت سارے لوگوں نے اس واقعہ پر دکھ ، افسوس ،دعا اور تعزیت کا اظہار کیا وہی کچھ عاقبت نا اندیش لوگ اس سانحے کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی دیرینہ اور نظریاتی دشمنی نبھانے کے واسطے بطور ہتھیار استعمال کرنے لگے ، بہت کم ظرف اور نہایت جلد باز لوگ تھے یہ ، ورنہ تو ایسے سانحات کے موقعوں پر دشمن سے بھی اظہار ہمدردی کی جاتی ہے ، سعودی عرب میں ہی مقیم ایک دوست فردوس جمال حجاج کے لیے انتظامات کے بارے میں لکھتے ہیں”

حجاج کے لیے انتظامات کا سوال ہے ، مجھے پانچ سے زائد بار یہ توفیق نصیب ہوئی کہ میں مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کے شانہ بشانہ مناسک حج بجا لاؤں ، میں ہر سال یہاں کے انتظامات کو بغور دیکھتا ہوں ، میرا عمیق مشاہدہ ہے ،جگہ جگہ حجاج کرام کی راہنمائی کے لئے لگے سائن بورڈز ، اہم مقامات پر آویزاں بڑی بڑی راہنما سکرینیں ، چاک و چوبند سپیشل فورس اور پولیس کے دستے ، ہر چند میٹر پر دفاع مدنی کے دفاتر ، کشادہ داخلی اور خارجی ان گنت راستے ، ان راستوں سے نکلتے ایمرجنسی راستے ، فضا میں گشت کرتے ہیلی کاپٹرز ، الغرض ایسا منظم اور مربوط انتظام کہ مجھ سمیت یہاں حج پر آنے والا ہر حاجی یہاں کی حکومت کو اس حسن انتظام پر دعائیں دیے بنا نہیں رہ سکتا ا ، منیٰ کا افسوس ناک واقعہ حجاج کرام کے ایک گروپ نے انتظامی تعلیمات کو پس پشت ڈالنے کے باعث رونما ہوا ، یہ گروپ اچانک ہی ون وے پر مخالف سمت سے چڑھ دوڑا جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی

یہ گروپ کون تھا ؟ کہاں کا تھا ؟ اس پر ابھی تحقیقات ہورہی ہیں،تاہم عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے ، جن پر الموت لامریکا الموت لاسرائیل درج تھا ، یہ لوگ مذہبی نوعیت کے نعرے بھی بلند کر رہے تھے ،یہ گروہ بہت تیزی سے مخالف ٹریک پر چڑ دوڑا تھا ، اوپر سے گرمی بھی بہت تھی ، حبس کا عالم تھا ،جس کے باعث اتنا نقصان ہوا ، انتظامیہ کی طرف سے پیشگی اطلاع بھی تھی کہ گرمی کے باعث بہتر یہی ہوگا کہ حجاج کنکریاں عصر کے بعد مارے ،

مگر قدر اللہ و ما شائ فعل ، واقعہ کے فوراً بعد چار ہزار سے زائد امدادی کارکن اور فوجی اہلکار جائے حادثہ پر موجود تھے ، دو سو سے زائد ایمبولینس موقع پر پہنچ گء تھیں ،اگر انتظامیہ بروقت اور بھرپور کردار ادا نہ کرتی تو اس سے زیادہنقصان ہوسکتا تھا ، لاکھوں لوگ وقت حادثہ جائے حادثہ کے آس پاس تھے ” اب اس طرح کے واقعات کے بعد ملکوں کو تنقید کا ہدف بنا کسی طرح سے بھی مناسب نہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر ملک حج سے پہلے اپنے حجاج کرام کی معقول تربیت کا انتظام کریں ,تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جائے…

Farrukh Shahbaz Warraich
Farrukh Shahbaz Warraich

تحریر : فرخ شہباز وڑائچ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Ali Madad
Previous Post کوئٹہ: 2 مخالف قبائل کے جھگڑے میں 1 شخص زخمی، علی مدد جتک گرفتار
Next Post کراچی آج پھر گرمی کی لپیٹ میں تاہم ہیٹ اسٹروک کا کوئی خدشہ نہیں
Heat

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.