yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

حادثے پر سیاست

Yes 2 Webmaster December 24, 2015 1 min read
Fehmida Mirza
Share this:
Fehmida Mirza
Fehmida Mirza

تحریر : شاہ بانو میر
یہ بات ہے 2008 کی جب پیپلز پارٹی کی حکومت آچکی تھی – پیرس میں محترمہ فہمیدہ مرزا ایک بڑے سیاسی وفد کے ساتھ تشریف لائی تھیں – اس وقت میں وائس چئیرپرسن تھی پاک پریس کلب کی -لہٍذا سفارخانہ پاکستان نے ہمیں بھی مدعو کیا گیا تھا – محترمہ بشری اے این پی سے ان کے ہمراہ تھیں – میٹ دی پریس میں ان سے میں دو سوال پوچھ سکی – ایک سوال تھا کہ محترمہ جو حکمران آتا ہے اپنا ذہن نظام پر مسلط کرتا ہے – ایک آتا ہے تعریف کیلئے جعلی عکس ڈال کر سروں پر دوپٹے زبردستی رکھواتا ہے – دوسرا آتا ہے وہ سرے سے سوٹ سے دوپٹے ہی غائب کروا کے مغربی روایات کو فروغ دیتا ہے۔

آخر کب وہ ائے گا جو ہمیں صرف مضبوط نظام دے گا جزبات کی بناء پر سیاست میں کامیابی نہیں مانگے گا؟ اسکا جواب نہیں دیا انہوں نے دوسرا سوال تھا کہ محترمہ جب بھی کوئی بڑا لیڈر باہر آتا ہے تو وہ کوئی نہ کوئی اہم وعدہ کر کے جاتا ہے تارکین وطن سے آپ اس ضمن میں کیا وعدہ کر کے جائیں گی۔

اس وقت حکومت کو درپیش خطرات کے پیش نظر کچھ ممالک میں پیپلز پارٹی کیلیے تارکین وطن کو ساتھ ملانے کی غرض سے یہ دورہ کیا گیا تھا وہ انکساری سے بولیں کہ ہماری حکومت کو اندرون ملک اور بیرون ملک کمزور کیا جا رہا ہے ابھی تو میں کچھ دینے نہیں آپ سے اعتماد اور ساتھ مانگنے آئی ہوں – جب وہ وہاں سے رخصت ہوئیں تو ہم کچھ خواتین بھی باہر گاڑی کے پارکنگ سے آنے کا انتظار کر رہی تھیں نگاہ پڑی تو محترمہ فہمیدہ مرزا کی گاڑی کے آگے بغیر کسی ہوٹر کے صرف ایک گاڑی تھی جو انہیں واپس ہوٹل لے کر جا رہی تھی۔

دسمبر کا آغاز ہونے والا تھا کرسمس کی لائٹس کا جلوہ دنیا بھر سے سیاح دیکھنے آتے تھے – ہزاروں کی تعداد میں سفارخانے سے اگلی سڑک “” شانزے لیزے “” کی ہے جہاں ان کی گاڑی بغیر کسی پروٹوکول کے فراٹے بھرتے ہوئے جا رہی تھی – اس وقت ایک سوچ ذہن میں ابھری کہ درجنوں کاروں کے ہجوم میں یہ سفر کرنے والے وی آئی پی ہماری خاطر نہ سہی اپنے لئے ہی سہی کہ وہ بے فکری سے سفر کر سکیں پاکستان کے نظام کو درست کر دیں – یہ وی آئی پی کلچر نجانے کتنی تکلیف میں عوام کو آج تک مبتلا کر چکا ہے۔

آج پھر ایک سانحہ ہوگیا – ایک بات کا البتہ افسوس ہوتا ہے کہ کوئی گھر دکھوں میں ڈوب گیا کسی کا جگر گوشہ چلا گیا ٹی وی والے اللہ کے خوف سے بالکل عاری ہوگئے ہیں حادثے کو سیاست بنا کر نجانے کیا سے کیا بناتے جا رہے ایک بات سچ ہے بلاول کو اگر پتہ ہوتا کہ سڑک پر کوئی ایسا انسان پریشان بھاگ رہا ہے جس کی بیٹی کی جاں لبوں پر ہے۔

یہ وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ وہ انسان ہے اور عوامی رہنما ہےپتہ چلنے پر وہ ٹریفک کو رکوا دیتا یہ حادثہ ہے اور اسے سیاست بنانے سے اجتناب برتنا چاہیے البتہ پروٹوکول پر پابندی ہونی چاہیے – ویسے ہی پرسکون انداز میں انہیں اپنے ملک میں بے فکری سے پھرنا چاہیے جیسے فہمیدہ مرزا کو خود اپنی آنکھوں سے ایک کار کی معیت میں سفر کرتے دیکھا -کاش کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات۔

Shahbano Mir
Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Urs Mubarak
Previous Post سیدنا محمد عظیم برخیاء المعروف حضور قلندر بابا اولیائ کے سالانہ عرس مبارک کی بابرکت تقریب
Next Post حضرت قائداعظم محمد علی جناح
Quaid e Azam

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.