yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تعلیمی اصلاحات، پنجاب دنیا بھر کا مرکز نگاہ

Web Editor January 6, 2018 1 min read
Academic reforms, Punjab center view of the world
Share this:

پاکستان اور خاص طور پر پنجاب اس وقت دنیا میں انتہائی شدومد سے کی جانے والی تعلیمی اصلاحات کا مرکز بنا ہوا ہے اور اصلاحات کرنے والوں کی توجہ ان نسلوں کی جانب مرکوز ہے جنہیں اب تک نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔ ہر تین مہینے کے بعد وزیراعلی شہباز شریف محکمہ تعلیم کے حکام کو ایک بڑی سی مستطیل میز کے گرد جمع کرتے ہیں۔

آبادی (110 ملین)کے لحاظ پاکستان کے چاروں صوبوں اور گیارہ ممالک سے بڑے صوبے پنجاب میں اسکولوں کی اصلاحات جس رفتار سے کی جارہی ہے، دنیا میں شاذ و نادر ہی وہ کہیں دیکھی گئی ہے۔

اپریل 2016 میں اپنے تازہ ترین منصوبے کے حصے کے طور پر نجی شعبے نے حکومت کے ایک ہزار سرکاری اسکولوں کا انتظام سنبھال لیا۔ آج یہ تعداد چار ہزار تین سو ہے۔ اس سال کے اختتام تک شہباز شریف نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ یہ تعداد 10 ہزار ہوگی۔

ہر تین ماہ کے بعد جائزہ لیا جاتاہے کہ اس جانب اور دیگر اہداف کے لئے کیا پیش رفت ہورہی ہے اور یہ کہ آیا بنیادی طور پر بحالی کے اس کام کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں یا نہیں۔ حکام کے لئے یہ بہت سخت معاملہ ہو سکتا ہے۔

جدوجہد میں مصروف اضلاع سے تعلق رکھنے والے حکام کو لاہور بلایا جاتا ہے اور بقول پنجاب کے سیکرٹری تعلیم اللہ بخش ملک یہاں جوشیلی اور ولولہ انگیز باتیں ہوتی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ چار حروف، ایف، آئی، آر ،ای ۔ یعنی چھٹی۔ یعنی صرف وہی باقی رہے گا جو بقا کا مستحق ہوگا۔

ملک نے بتایا کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران تقریبا 30 فیصد ضلعی افسران کو خراب نتائج کی وجہ سے برطرف کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجابی رفتار سے کام کر رہے ہیں۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق پاکستان میں تعلیم کا طویل عرصے سے بہت برا حال ہے۔ کراچی کے نواح میں ایک سرکاری اسکول غالبا اجاڑ ترین تھا جو اس کے نمائندے نے کبھی دیکھا تھا۔ 6 اور 7 سال کی عمر کے ایک درجن سے کچھ اوپر بچے جالوں سے ڈھکی ہوئی ایک کلاس روم میں میز کے پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں، کسی نے بھی وردی پہنی ہوئی نہیں ہے، زیادہ تر کے پاس بستہ نہیں ہے، کچھ کے پاؤں میں جوتے بھی نہیں اور کوئی استاد نظر نہیں آتا۔

اسکول کا آغاز کرنے والے زیادہ تر بچے 9 سال کی عمر میں اسکول چھوڑ دیتے ہیں۔ صرف تین فیصد بچے 12 ویں جماعت پاس کرتے ہیں۔ غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کا اسکول میں پڑھنے کا بہت کم امکان ہوتا ہے۔ پاکستان میں لڑکے اور لڑکیوں کی انرولمنٹ کے مابین فرق افغانستان کے بعد جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے جو اسکول میں ہیں وہ بہت کم سیکھ پاتے ہیں۔ صرف نصف وہ پاکستانی جو پانچ سال کی پرائمری اسکول کی تعلیم مکمل کرتے ہیں، خواندہ ہیں۔

پاکستان کے دیہی علاقوں میں تیسری جماعت کے پانچ میں سے صرف دوبچے جن کی عمر 8 سے 9 سال ہوتی ہے، ان میں حساب کی اتنی سمجھ ہوتی ہے کہ وہ 54 میں سے 25 نفی کر سکتے ہیں۔ یہ حیران کن بات نہیں کہ کئی والدین نظام سے منہ موڑ چکے ہیں۔

پاکستان میں اندازا ~68 ہزار نجی اسکول ہیں جو 2007 میں 49 ہزار تھے۔ اس وقت حکومت سے زیادہ نجی شعبے میں تعلیم پر رقم خرچ ہو رہی ہے۔ اسکولوں کو ملک بھر میں فلاحی اداروں اور کاروباری افراد کو دینے کا رجحان زورں پر ہے۔ابھی اس بڑے پیمانے پر ہونے والی اتھل پتھل کے نتائج کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہے لیکن یہ افسوسناک جوں کی توں صورتحال سے بہتر دکھائی دیتا ہے۔
اگر یہ اصلاحات پاکستان میں انرولمنٹ اور معیار تعلیم کے مسائل اور لڑکیوں سے امتیازی سلوک کے معاملے میں کوئی نتائج پیدا کرتی ہیں تو یہ دیگر ممالک کے لئے ایک مثال بن سکتی ہے۔ پرانے نظام کی ناکامی کی کئی وجوہات ہیں۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ کی جانب سے گلوبل ٹیررازم ڈیٹابیس کے مطابق 2007-15 تک دہشت گردوں نے تعلیمی اداروں پر 867 حملے کیے۔

طالبان نے سوات پر کنٹرول حاصل کیا تو انہوں نے لڑکیوں کے سیکڑوں اسکولز کو بند کر دیا تھا۔ بچے غربت کی وجہ سے بھی پیچھے رہ جاتے ہیں۔ اگر انہیں کھیتوں میں بچوں کی مدد حاصل کرنے اور اسکول میں کچھ نہ سیکھنے میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہو تو وہ پہلے کام کا انتخاب کرتے ہیں۔ ورلڈ بینک نے حال ہی میں جو تجزیہ کیا ہے اس کے مطابق 96 ترقی پزیر ممالک میں سے دو کے سوا پاکستان میں امیر ترین اور غریب ترین بچوں میں انرولمنٹ کا فرق بہت زیادہ ہے۔ تاہم غربت ایک فیصلہ کن عنصر نہیں ہے البتہ تدریس ہے۔

ورلڈ بینک کے جشنو داس اور یونیورسٹی آف ٹرونٹو کے نٹالی باو کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں پنجاب میں 2003 سے 20074 کے دوران اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جنہیں عارضی طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔ پتہ یہ چلا کہ ان کے شاگردوں نے ان طالب علموں کے مقابلے میں بری کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جنہیں مستقل اساتذہ پڑھاتے تھے۔ جبکہ عارضی اساتذہ اکثر نسبتا ناتجربہ کار اور 35 فیصد کم تنخواہ پاتے تھے۔

پاکستان کے صوبوں میں ٹیچروں کی تنخواہیں تعلیم کے بجٹ کا 87فیصد ہوتی ہیں۔ اس میں سے بہت زیادہ رقم مکمل طور پر ضائع ہو جاتی ہے۔ پاکستان کی سیاسی جماعتیں ٹیچر کی ملازمت انتخابی کارکنوں کی بھرتی کے طور پر اور اتحادیوں کو نوازنے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ کچھ لوگ تو ٹیچر کی ملازمت کے لئے رقم بھی ادا کرتے ہیں۔

سندھ میں ایک مرتبہ پانچ لاکھ روپے کا ریٹ چل رہا تھا۔ چند برس قبل مسئلہ جب اپنے عروج پر تھا تو صوبے میں گھوسٹ ٹیچرز کی تعداد 40 فیصد تھی جو تنخواہ لیتے تھے اور پڑھاتے نہیں تھے۔ ایک بڑے تعلیمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی طور پر طلبا کے سیکھنے کے نتائج کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ رشوت واحد مسئلہ نہیں ہے۔ نجی اسکولوں کو قومیا گیا اور پھر نجی تحویل میں دیا گیا۔ اسلام کو نصاب میں بنیادی حصے کے طور پر شامل اور پھر نکلا گیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pakistan will take action, aid will be restored, James
Previous Post پاکستان کارروائی کرے ،امداد بحال ہو جائے گی، جیمز
Next Post کھولتا ہوا پانی برفانی بادل میں تبدیل, ویڈیو لنک میں
Boiling water freezing in mid air

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.