yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تعلیمی اداروں کی بھرمار، والدین و طلباء نفسیاتی امراض کا شکار

MH Kazmi April 6, 2017 1 min read
Abundance of educational institutions, parents and students suffer from psychological disorders
Share this:

وحی الہی کا آغاز اور انسان کی ہدایت کیلئے رہنماء اصولوں کو بیان کرنے کا آغاز اللہ تعالیٰ نے غار حرامیں مقیم نبی رحمتۖ سے قرآن حکیم کی سورئہ علق کی پہلی پانچ آیات سے کیا ۔جن میں تعلیم و تعلم کی اہمیت کو شاندار الفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ اللہ کے نام سے پڑھیں جس نے پیدا کیا ،پیدا کیا انسان کو گوشت کے لوتھڑے سے ،پڑھئے عزت والے رب کے نام سے، تعلیم سکھلائی قلم کے ذریعہ ،انسان کو اس چیز کا علم سکھایا جس سے ناواقف تھا۔یعنی ان آیات کریمہ میں واضح کردیا گیا ہے کہ ملت اسلامیہ کی نشونما اور اس کی بقا ہمیشہ کیلئے علم کے ساتھ وابستہ و منسلک کردی ہے کہ جو علم بغیر قلم کے ذریعہ اور بغیر کتاب کے پڑھنے سے حاصل نہیں ہوسکتا۔قرآن حکیم میں علم کی تحصیل کی ترغیب سے متعلق درجنوں بار سے زیادہ علم کے مشتقات کا ذکر وارد ہواہے اور صرف یہی نہیں بلکہ اہل علم کی صفات متمیزہ کا بھی ذکر کردیا گیاہے۔ جبکہ نبی اکرمۖ نے علم کی اہمیت و تحصیل سے متعلق درجنوں احادیث میں حکم صادر فرمایا کہ علم حاصل کرو مہد سے لحد تک، علم حاصل کرو خواہ چین بھی جانا پڑے ،علم حاصل کرنا فرض ہے مردو عورت دونوں پر۔یادرہنا چاہئے کہ اسلام نے صرف علم کی تحصیل کا حکم ہی نہیں دیا بلکہ اس کی عملی ترغیب و اہمیت دینے کیلئے بتلایا دیا کہ علم حاصل کرنا افضل ہے ساری رات عبادت کرنے سے، یہی وجہ ہے کہ خود نبی اکرمۖ مسجد نبوی کے حلقوں میں سے علم کے حلقہ میں تشریف رکھتے تھے۔

مگر بد قسمتی سے جب سے مسلمانوں نے علم میں تفریق و تقسیم کردی ہے اور اس کے تحصیل میں دینی و دنیاوی کے نام پر الگ الگ مراکز قائم کرلئے ہیں کہ باہم متحارب ہیں اور علم تنزلی و پستی ہی کا نتیجہ ہے کہ مسلمان بتدریج روبہ زوال ہیں اور ذلت و رسوائی سے دوچار ہیں اور اگر ملت اسلامیہ کے ارباب حل و عقد اور حکمران و معاشرہ دنیا پر اپنے شاندار ماضی کا احیاء چاہتے ہیں تو انہیں اپنے درمیان علم کو اس قدر فروغ دینا ہوگا کہ ان میں سے ابن سینا، رازی، و کندی و فارابی ،ابن الھیثم ،امام غزالی، و آئمہ اربعہ،جیسے علماء تیار کرنے ہوں گے کہ وہ عقل و منطق اور فہم و فراست اور تدبر میں اس قدر ید علیارکھتے تھے کہوقت کہ حکمران و خلفاء ان کی مشاورت سے کبھی بھی تساہل و تغافل سے کام نہ لیتے بلکہ ہر اہم فیصلہ مسلمانوں کے جید علماء و شیوخ کی مشاورت کے بعد ہی طے کئے جاتے تھے۔اب مسلمانوں کو اپنے مسائل کا ادراک ہونے لگا ہے یہی وجہ ہے کہ مسلمان ملکوں میں علم و معرفت کی جانب رجوع کیا جارہاہے۔حکومتی وزار یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کی کنجی ہے ۔ حکومت ملک میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کیلئے تاریخی اقدامات کر ہی ہے کیونکہ پڑھی لکھی اور باصلاحیت نوجوان نسل ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

تعلیم ایک ایسا مقدس پیشہ و شعبہ ہے کہ جس کے متعلق نبی اکرمۖ نے فرمایا کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو تعلیم قرآن حاصل کرے اور اس کو دوسروں تک پہنچائے۔اسی طرح نبی اکرمۖ نے فرمایا ہے کہ انسان کے مرنے کے بعد تین اعمال کا ثواب اسے برابر پہنچتارہتاہے ،اول صدقہ جاریہ کے انسان کے مرجانے کے بعد بھی لوگ اس سے فائدہ حاصل کرتے رہیں اور دوئم،نیک اولاد جو والدین کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد بھی ان کیلئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں سوئم اور اہم ترین عمل یہ ہے کہ انسان تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس کی تعلیم وتدریس کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لے ۔یہ طلباء جب تک نسل در نسل عمل منتقل کرتے رہیں گے تو استاذ اول کو اس کا برابر اجر ملتارہے گا۔اسی لئے لازمی و ضروری ہے کہ علم کے ساتھ اپنے کو منسلک و ابستہ کرلیا جائے خواہ وہ علم حاصل کرنے کی صورت میں ہو یا علم حاصل کرنے والوں کی مدد کے سلسلہ میں یا پھر علم کو منتقل کرنے کے سلسلہ کو اختیار کیا جائے ماعدا لوگوں کی زندگی لاحاصل و لایعنی ہے۔اور یہاں امر ملحوظ خاطر رہنا چاہئے کہ علماء کرام اور علم سے وابستہ افراد کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ لمحہ بلمحہ خالق بشریت کی جانب سے مقرر کردہ فرشتوں کی زیر نظر ہیں کہ ان کا ہر آن و ہر گھڑی اور ہر قول و عمل کا مشاہدہ و محاسبہ کیا جاتاہے اسی لئے قرآن نے کہا ہے کہ ”بیشک علماء ہی اللہ سے ڈرتے ہیں”یعنی ہر عمل و فعل یا بات سے پہلے وہ استحضار رکھتے ہیں کہ انہیں اس کا فائدہ ہوگا یا نقصان اگر اس دقیق سوچ سے تغافل برتتے ہیں ایسی صورت میں زوال و پستی مقدر ٹھہریگی۔مرور زمانے کے تھپیڑوں نے تعلیم کے شعبوں میں مختلف حصوں میں تقسیم کردیا ہے جس کے نتیجہ میں والدین اور طلبہ و معاشرہ نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں کہ وہ کس ادارے اور کونسی تعلیم حاصل کریں چونکہ تعلیم کو اغیار کی سازشوں سے متضاد بنا دیا گیا ہے۔

جیساکہ ملک کے طول و عرض میں پھیلے تعلیمی ادارہ جات کے بھرمارنے عوام الناس کیلئے مشکلات بڑھانا شروع کر دی’ہر محلہ ‘گلی اور مکان میں کھلے تعلیم کے نام پر تجارت سے ہر ذی شعور پریشان ‘کون سا نصاب ‘کس اتھارٹی کے سامنے کون جواب دہ’اکثریتی تعلیمی ادارہ جات میں تدریس بچوں کی نفسیات کے برعکس’سیکورٹی کا نظام انتہائی ناقص’صحت و صفائی بھی ماند پڑنے لگی۔ پاکستان میں تاحال مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی پالیسی عملی شکل اختیار نہ کر سکی۔ہر گلی کوچہ میں کھلنے والے تعلیمی ادارہ جات میں کون سا نصاب پڑھایا جا رہا ہے سٹاف کا کیا معیار ہے؟تعلیمی ادار ہ کی عمارت ‘سیکورٹی’صحت’کھیل کود کا نظام ‘اور نفسیاتی طور نونہالوں کی تعلیم اور تربیت سب سوالیہ نشان بنتا جارہا ہے۔

دوست ویلفیئر فاونڈیشن نے گذشتہ ٣ سالہ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ طبقاتی نظام تعلیم بڑا مسلہ تھا لیکن اب دیگر مسائل بارے حکومت پاکستان کو اولین درجہ پر توجہ کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی ہر خاص و عام تعلیمی نظام کی اپنی علیحٰدہ ایک شناخت اور طریقہ طرز ہے جو نونہالوں کے مستقبل کو کسی حد تک محفوظ و روشناس کیے جانے کے لیے ناکافی ہے۔ تعلیمی ادارہ جات کے نصاب اور عمارتیں’ سیکورٹی’ کھیل کھود ‘اور دیگر معاملات بارے حکومتی احکامات اور بجا آوری وقت کی عین ضرورت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے تعلیم و تعلم کے شعبہ کی سرپرستی کرتے ہوئے اس میں یگانگت و مساوات یقینی بنائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Who's Next Prime Minister
Previous Post اگلا وزیرِاعظم کون
Next Post سیفٹی اقدامات کی اہمیت اور قومی ذمہ داری
Safety measures and the importance of national responsibility.

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.