yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عبداللہ— پاکستانی سینما کی ایک اور بہترین فلم

MH Kazmi November 19, 2016 1 min read
Abdullah another best film in the cinema
Share this:
Abdullah another best film in the cinema
Abdullah another best film in the cinema

17 مئی 2011 کو کوئٹہ کے نزدیک خروٹ آباد میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی جانب سے 5 چیچن باشندوں کے ماورائے عدالت قتل پر مبنی فلم ‘عبداللہ’ میں ایک ایسے شخص کی کہانی کو پیش کیا گیا ہے جو کیس کا آخری گواہ ہے اور اس سانحے کو ایک الگ انداز میں پیش کرتے ہوئے ایک ایسا تصوراتی حل بتاتا ہے جو شاید بہت سے لوگوں کے لیے قابل قبول ہو۔

فلم کی کہانی عبداللہ (حمید شیخ) کے گرد گھومتی ہے، جو ٹرک ڈرائیور ہے اور 5 غیر ملکیوں کو کوئٹہ منتقل کررہا ہوتا ہے، اس فلم کے آغاز میں ایک تفتیشی منظر بھی پیش کیا گیا ہے جسے دیکھ کر بہت سی غیر ملکی فلموں کا خیال ذہن میں آسکتا ہے۔

اس منظر میں عبداللہ کو ایک تفتیشی افسر (ساجد حسن) سے ملوایا جاتا ہے، جہاں وہ خود کو بےقصور ثابت کرنے کی کوشش کرے گا، فلم کے آخری حصے میں بھی ایسے سینز سامنے آئیں گے جہاں عبداللہ اپنی آزادی کے لیے بہت سے جھوٹے بیانات بھی دے گا، تاہم فلم دلچسپ موڑ اس وقت اختیار کرے گی جب وہ سچ بولنا شروع کردے گا۔

فلم میں معروف اداکار حمید شیخ اور ساجد حسن کی شاندار کارکردگی کے لیے انہیں سراہا جانا چاہیے، وہ یقیناً آج کے دور کے بہترین اداکار ہیں، دونوں نے اپنا کردار بخوبی نبھایا، فلم میں عمران ترین اور اصل دین خان نے بھی پولیس افسران کا کردار بخوبی نبھایا۔

بہترین پرفارمنسز اور عکاسی نے ہدایت کار ہاشم ندیم کی فلم کو دیکھنے کے قابل بنادیا۔

حبیب پنازئی نے اپنی شاندار اداکاری سے معروف اداکار عبدل کی گزشتہ سال کی فلم ‘مور’ کی بہترین اداکاری کی یاد دلادی، دونوں نے ہی اپنے غیر سنجیدہ کرداروں کو خوبصورتی سے نبھایا۔

تاہم عمران عباس اور سعدیہ خان نے کچھ مایوس کیا، عمران نے مرکزی اداکار کے بیٹے کا کردار ادا کیا، جو اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم اس کا بھائی اس شادی کے خلاف تھا، بہتر ہوتا اگر اس فلم میں ان کی رومانوی کہانی کو پیش نہیں کیا جاتا، کیوں کہ اس سے فلم کی کہانی مختلف مقامات پر متاثر ہوئی، یہ دونوں جب بھی اسکرین پر آتے، ایک گانا بجنے لگتا، جس سے فلم کی اصل کہانی پیچھے چلی جاتی۔

سلیم داد اور لیاقت علی کی جانب سے کی گئی عکاسی فلم ‘عبداللہ’ کا بہترین حصہ رہا، روجر جان اور سہیل کے کمپوز کیے گئے گانوں نے بھی فلم کو مزید بہتر کیا، ہاشم ندیم نے اس فلم کی کہانی نہایت بہترین انداز میں لکھی، ویسے تو فلم اصل واقعات کو لے کر ایک تصوراتی خیال پر مبنی تھی، تاہم اس نے شائقین کو خاصا متاثر کیا۔

فلم ‘عبداللہ’ کی کہانی کو بہترین انداز میں ہیش کیا گیا، جس کا اختتام نہایت دلچسپ تھا، یہ پاکستانی سینما کی ایک ایسی فلم ہے جو شائقین کو یقیناً بے حد متاثر کرے گی، اس فلم کو پاکستانی کی نمائندگی کرنے کے لیے غیر ملکی فیسٹیولز میں ضرور بھیجا جانا چاہیے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Human existence will be over a thousand years: Stephen Hawking
Previous Post انسانی وجود ایک ہزار سال میں ختم ہو جائے گا:اسٹیفن ہاکنگ
Next Post ‘ہوسکتا ہے تیسری شادی کامیاب ہوجائے’
The third marriage is successful.

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.