yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عبدالستار ایدھی: انسانیت کی خدمت کے 25 ہزار دن

Yesurdu February 11, 2016 1 min read
Abdul Satar Edhi
Share this:
Abdul Sattar Edhi
Abdul Sattar Edhi

کراچی………. ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کرنے کے 25ہزار دن مکمل ہوگئے۔
ہمارے معاشرے میں زندگی کے برسوں اور دنوں کا حساب تو رکھا جاتا ہے لیکن ہم خود جب اپنی زندگی کے دنوں اور گھنٹوں کا حساب کریں تو دلچسپ اعداد و شمار سامنے آتے ہیں۔ہم نے یہی حساب جب 89 سالہ عبدالستار ایدھی سے کیا تو ان کے انتہائی سنجیدہ چہرے پر ذرا دیر کیلئے مسکراہٹ آئی جو پھر گہرے اطمینان میں بدل گئی اور پھر کئی منٹ تک سوچوں میں گم ہوگئے۔ جی ہاں (25000) پچیس ہزار دن ۔! یقیناً یہ کہنا آسان لگتا ہے مگر بے لوث خدمت کا مسلسل کام خاص لوگ ہی کر سکتے ہیں۔ عبدالستار ایدھی سے پھر سوال کیا تو غالباً وہ 68 سال پیچھے چلے گئے جب 19 سالہ عبدالستار ایدھی نے بطور فرد واحد خدمت کا کام شروع کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 1947 میں پاکستان کو وجود میں آئے چھٹا روز تھا کہ انہوں نے حادثاتی طور پر فلاحی خدمات کا سلسلہ شروع کیا جسے اب 68 سال پانچ مہینے اور کچھ ہفتے گذر گئے ہیں۔ اس عرصے کے دنوں کا حساب کرکے انہوں نے اپنا سر مخصوص انداز اثبات میں ہلایا اور کہا ہاں واقعی 25 ہزار دن گذر گئے۔ان سے پوچھا تو گویا ہوئے۔ میں نے اس عرصے میں مسلسل کام کیا، عیدالفطر، عیدالضحیٰ، محرم یا ربیع الاول ،میں نے کبھی کوئی چھٹی نہیں کی بلکہ چھٹی کے دن اکثر کام زیادہ آجاتا تھا ستار ایدھی کے طبیعت ان دنوں کچھ اچھی نہیں۔کچھ ناپسندیدہ عناصر تو انکے بارے میں افسوسناک افواہیں پھیلا چکے ہیں۔ وہ کبھی بستر علالت پر ہوتے ہیں تو کبھی اسپتال میں طبی معائنہ کیلئے جاتے ہیں لیکن اس دوران ذرا سا بھی موقع ملتا ہے کام بھی کرتے رہتے ہیں۔ ہم انہیں دھونڈتے ہوئے بتائے گئے پتہ پر پہنچے تو انتہائی ضعیف العمری کے باوجود بات کرتے وقت بھی وہ ایدھی کلفٹن سینٹر کے گیٹ کے باہر فاؤندیشن کیلئے چندہ جمع کر رہے تھے۔ ان سے پوچھا گیا کہ اتنے لمبے عرصے میں کبھی تھکن نہیں ہوئی؟ ان کا کہنا تھا کہ نہیں انہیں کبھی تھکن کا احساس نہیں ہوتا ہاں جب کبھی کام نہ کریں تو بےچینی ضرور ہوتی ہے۔ایدھی کی عزت و احترام ہر پاکستانی کے دل میں ہے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔ ملک سے باہر بھی ان کی انتہائی قدر ہے۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Students Union
Previous Post طلبہ یونین کی بحالی معاشرتی ترقی و سربلندی کے لئے امر لازم
Next Post امریکا؛خا رجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کا پاکستان کوF-16 دینے کی مخالفت

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.