yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایک عورت جو کُتیا بن گئی، وہ چار انسانی بچے جنہیں دیکھ کر دنیا سکتے میں آگئی

Web Editor September 9, 2018 1 min read
A, WOMEN, WHO, BECAME, BITCH, AND, KIDS, THAT, BECOME, MONSTERS
Share this:

دنیا کے ہر انسان کو اس کے والدین پالتے پوستے اور پروان چڑھاتے ہیں مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا کے ایسے چارانسان بھی ہیں جنہیں جانوروں نے پروان چڑھایا۔ ان میں یوکرائین کی اوگزیا ملایا بھی شامل ہے۔ 1991میں یوکرائن میں اس وقت ایک حیران کن انکشاف ہوا کہ ایک لڑکی جو کتوں کے ساتھ رہتی ہے اور ان ہی جیسی حرکت کرتی ہے۔ جب انتظامیہ نے تحقیق کی تو معلوم ہوا ہے کہ اوگزانا ملائیا نامی یہ لڑکی کتوں کے ساتھ اس وقت سے رہ رہی تھی جب بچپن میں اس کے شرابی خاندان اسے گھر کے باہر رکھ کر بھول بیٹھا ، اوگزانا اس وقت صرف محض تین برس کی تھی۔ اتنے سال انسانوں سے تعلق نہ ہونے کی وجہ سے اس میں کتوں جیسی عادتیں پیدا ہو چکی تھی، وہ چار ٹانگوں پر چلتی اور بھونکتی تھی۔ اگر کوئی اس کے قریب آنے کی کوشش کرتا تو وہ کتوں کی طرح دانت نکال کر اس پر غرانے لگتی۔ ایک لڑکی کی کتوں جیسی حرکتیں اور کتوں کے ساتھ رہنے کی خبر نے تہلکہ مچا دیا اور فیصلہ یہ ہوا کہ اوگزانا کو کتوں کے چنگل سے نجات دلا کر واپس انسانی تہذیب کا حصہ بنایا جائے۔ ریسکیو اہلکار جب اوگزانا کے قریب گئے تو اوگزانا کو اپنا سمجھنے والے کتوں نے اودھم مچا دیا اور انہوں نے ریسکیو اہلکاروں پر بھونکنا شروع کر دیا۔ گہرے مطالعے اور معاشرتی ماحول کے باعث اوگزانا کو انسانوں جیسا برتاو کرنے اور انسانوں جیسا بولنے کیلئے کئی سال لگ گئے تاہم وہ واپس انسانی تہذیب کی جانب لوٹ آئی۔

https://www.facebook.com/YesURDU/videos/236468450398024/

دوسرے نمبر پر میرینا چیپ مین سامنے آتی ہے جس کو بندروں نے پالا اور پروان چڑھایا۔ 1954میں محض پانچ سال کی عمر میں میرینا چیپ مین کو اغوا کر لیا گیا، میرینا کولمبیا میں اپنے خاندان کے ہمراہ مقیم تھی جب اسے اغوا کیا گیا۔ اغوا کاروں نے میرینا کو ایک ویران جنگل میں مرنے کیلئے چھوڑ دیا،میرینا اس جنگل میں بندروں کے قبیلے میں جا پہنچی۔ پانچ سال تک میرینا بندروں کی حرکات و سکنات کا مشاہدہ کرتی رہی کہ وہ کیسے کھاتے ہیں، کیسے پیتے ہیں، کیسے رہتے ہیں اور کیسے بات کرتے ہیں۔ بالآخر بندروں نے میرینا کو اس طرح اپنایا کہ جیسے وہ ان کے خاندان کا حصہ ہو۔ بندروں نے میرینا کو سکھایا کہ زندہ رہنے کیلئے کس طرح سے دشمن کا سامنا کرنا چاہئے۔ کافی عرصےبعد ایک شکاری اسی جنگل میں شکار کر رہا تھا کہ اس کی بندروں کے ایک غول پر نظر پڑی تو وہ حیران رہ گیا کیونکہ بندروں کے اس غول میں اس نے ایک برہنہ لڑکی کو بالکل بندروں کی طرح حرکات و سکنات کرتے دیکھا تھا۔ شکاری نے میرینا کو ایک بار پھر اس کے بندر خاندان سے جدا کرتے ہوئے اغوا کر لیا اور ایک مخصوص جگہ لے گیا جہاں اسے دوبارہ سے انسانی تہذیب میں واپس لانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ میرینا اس وقت دو بیٹیوں کی ماں ہے۔ میرینا کی بندروں کے ساتھ گزارے شب و روز جو کئی سالوں پر محیط تھے پر اس نے ایک کتاب بھی لکھی جس کا نام اس نے ’’اے گرل وِد نو نیم ‘‘رکھا۔
تیسرے نمبر پر ایک لڑکا آتا ہے جسے اینڈس کی پہاڑیوں پر رہنے والی بکریوں نے پروان چڑھایا، یہ لڑکا 8سال تک بکریوں کے ساتھ وابستہ رہا، وہ بکریوںتک کیسے پہنچا اور وہ کیا حالات تھے جنہوں نے اسے اس کے والدین سے جدا کر دیا تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔ یہ لڑکا 8سال تک بکریوں کا دودھ پیتا رہا اور جڑی بوٹیاں کھا کر گزارا کرتا رہا۔ جب اسے دریافت کیا گیا تو یہ انسانوں سے بات یا کمیونیکیشن کے قابل نہ تھا البتہ بکریوں کے ساتھ اس کی کمیونیکیشن ہوتی تھی، یہ بھی نقل و حرکت کیلئے بکریوں کی طرح چار ٹانگوں کا استعمال کرتا،آٹھ سال تک بکریوں کی طرح رہنے اور برتائو کرنے اور ان کی طرح چلنے کی وجہ سے اس کی ریڑھ کی ہڈی میں فرق آچکا تھا اور وہ غیر متعدل ہو چکی تھی۔ کینسس یونیورسٹی نے اس لڑکے پر مطالعہ کیا اور اس کا نام ڈینئل رکھ دیا گیا۔
چوتھے نمبر پر جنگلی جانوروں کے ذریعے پروان چڑھنے والی تیسری لڑکی سامنے آئی ۔ جنوری 2007 میں ایک خاتون نہایت سہمے اور ڈرے ہوئےبرہنہ حالت میں کمبوڈیا کے صوبے ریٹنا گیری میں دریافت ہوئی، اس سے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ قریبی گائوں کے ایک خاندان کی بیٹی تھی اور اس کا خاندان 20 برس قبل نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک غائب ہو گیا تھا۔ جب اس کا خاندان لاپتہ ہوا اس وقت اس کی عمر 8برس تھی، اس کا نام رشمون پیونگ یونگ تھا۔ اس کو کمبوڈیا کے ایک گھنے جنگل سے دریافت کیا گیا۔ اس سے متعلق کہا جاتا ہےکہ جنگل میں بہت سے جانوروں کے دوستانہ تعلقات کی وجہ سے یہ زندہ رہ جانے میں کامیاب ہو سکی۔ ان جانوروں میں بندر بھی شامل تھے، یہ اندازہ اس لئے لگایا گیا کہ کیونکہ جب یہ دریافت ہوئی تو اس کا زیادہ تر چال چلن بندروں سے مشابہہ تھا۔ جب رشمون کا پتہ چلا تو اس کے والد نے اسے پہچان لیا جو کہ پولیس اہلکار تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جب اس کے والد نے اسے پہچانا اس وقت یہ انسانوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے میں مشکلات کا شکار تھی جبکہ اس کیلئے اس وقت انسانوں سے کمیونیکیشن بھی بہت مشکل تھی۔ اس کا خاندان اسے واپس انسانی تہذیب میں لانے کیلئے ڈٹ گیا اور اس پر گہری نظر رکھنے لگا کیونکہ جیسے ہی یہ اکیلی ہوتی یہ واپس جنگل کی جانب جانے کی کوشش کرتی اور وہاں جا کر یہ کپڑے اتار کر برہنہ ہو جایاکرتی۔ اس کا خاندان کئی سال تک اس کی نگہبانی اور نگہداشت کرتا رہااور اس کو انسانی تہذہب کا حصہ بنانے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتا رہا مگر بالآخر 2010 میں یہ لڑکی واپس جنگل کی طرف پلٹ گئی جس کے بعد اسے دوبارہ کبھی بھی نہیں دیکھا گیا۔ ان واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جانوروں میں بھی رحمدلی کا جذبہ کارفرما ہوتا ہے جس کی مثال یہ چار انسانی بچے تھے جو جانوروں میں پرورش پا کر پروان چڑھے۔
اماراتی میڈیاکے مطا بق ابوظہبی کی ایک عدالت نے ایک ایشیائی بھائی اور اس کی سوتیلی بہن کو آپس میں شادی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر چھ برس کی قید کی سزا سنا دی ہے ، ان بہن بھائی پر جعل سازی سے دستاویزات بدلنے کا بھی الزام ہے ۔ صد شرمناک بات یہ ہے کہ پولیس نے ان کی ماں کی شکایت پر بہن بھائی کو گرفتار کیا ۔

https://www.facebook.com/YesURDU/videos/1802094839906215/

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
over, night, standing, girl, thought, of, doing, some, unusual, to, boys
Previous Post “”کنواروں کے ساتھ ہمیشہ کُتوں والی کیوں ہوتی ہے”””؟
Next Post ’’سبحان اللہ ‘‘ اہم شہر میں دریافت ہونے والا یہ پھول جیسے ہی اذان کی آواز سنتا ہے تو اس میں کیا تبدیلی پیدا ہوتی ہے ؟
A, FLOWER, THAT, BLOSSOMS, BY, THE, SOUND, OF, AZAN, SUBHAN ALLAH

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.