yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایک عورت اور اس کے خاوند کی دنگ کر ڈالنے والی روداد

MH Kazmi July 17, 2019 1 min read
A woman and her husband's dangers
Share this:

A woman and her husband's dangers

ایک عورت کہتی ہے کہ میرا خاوند کسی وجہ سے لمبی مدت کیلئے غائب ہو گیا۔ اُس وقت میں ایک کم عمر بچی کی ماں بھی تھی جبکہ میرا ضعیف العمر باپ بھی ہمارے ساتھ ہی رہتا تھا۔ ہماری غربت اور مُفلسی اپنی انتہا کو تھی اور اکثر اوقات ہمارے گھر میں کھانے کیلئے کُچھ نہیں ہوتا تھا، اگر دوپہر کو کُچھ کھالیتے تو رات کو بھوکا سونا پڑتاتھا۔ صبر کے ساتھ ہم ہر حال میں اللہ کا شُکر ادا کرتے تھے۔ ایک رات کو تو بھوک اور افلاس نے ہمارا وہ امتحان لیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں لیا تھا۔ میری بیٹی کو شدید بُخار نے آ لیا۔بچی کی بُخار اور بھوک سے بنی حالت سے مُجھے اپنی اور اپنے والد کی بھوک بھول گئی۔ ایسی بے کسی اور لاچاری تو کبھی نہ دیکھی تھی، بے قراری حد سے بڑھی تو مجھے اللہ تبارک و تعالٰی کا یہ قول یاد آ گیا:”أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَoترجمہ: بھلا کون بیقرار کی التجا قبول کرتا ہے”جب وہ اُس سے دُعا کرتا ہے اور (کون اُسکی) تکلیف کو دور کرتا ہے۔ جی ہاں ہر قسم کی تکلیف چاہے وہ بھوک کی ہو یا بیماری کی یا غربت و افلاس اور گناہوں کی، کون ہے اُس ذاتِ پاک کے سوا جو ان سب تکلیفوں کو دور کر سکتا ہے؟”یہ سب سوچ کر میں اُٹھی اور جا کر وضوء کیا، واپس آ کر بچی کے ماتھے پر پانی سے بھیگی ہوئی پٹی رکھی اور اللہ کے حضور نماز کی ادائیگی کیلئے کھڑی ہو گئی۔ مختصر سی نماز پڑھنے کے بعد ہاتھ اُٹھا کر بچی کیلئے دُعا کی، اُس کے ماتھے سے پٹی اُتار کر دوبارہ پانی سے بھگو کر رکھی اور ایک بار پھر نماز کیلئے کھڑی ہو گئی۔ ..نماز کے بعد ایک بار پھر بارگاہِ الٰہی میں دُعا کیلئے ہاتھ اُٹھائے، دعا سے فراغت پر پانی کی پٹی تبدیل کی اور دوبارہ نماز کیلئے کھڑی ہو گئی۔ اور یہ عمل میں نے کئی بار کیا۔جب میں یہ سب کُچھ بار بار دُہرا رہی تھی تو کسی نے دروازہ کٹھکٹھایا، اِس حیرت کے ساتھ بھلا رات کے اِس پہر کون ہو سکتا ہے میرے والد نے پوچھا: کون؟ اور جواب آیا کہ میں ڈاکٹر ہوں۔ میں اور میرا والد ہم دونوں ایک دوسرے کو حیرت سے دیکھ رہے تھے کہ اِسکو کِس نے بُلایا ہے، میرے والد نے جا کر دروازہ کھولا..ڈاکٹر نے آتے ہی پوچھا کہ مریضہ کِدھر ہے اور ہم نے سادگی سے بچی کی طرف اِشارہ کردیا۔ ڈاکٹر نے بچی کو چیک کیا، کاغذ پر ایک نُسخہ لکھ کر میرے ہاتھ میں تھماتے ہوئے بولا؛ لائیے میری فیس دیجیئے اور میں چلتا ہوں۔ میں نے آہستگی سے جواب دیا؛ ڈاکٹر صاحب ہمارے پاس تو آپکو دینے کیلئے فیس کے پیسے نہیں ہیں بلکہ ہمارے پاس تو کُچھ بھی نہیں ہے۔ میرا یہ جواب سُنتے ہی ڈاکٹر جھلا اُٹھا اور غصے سے تقریبا ڈھاڑتے ہوئے بولا کہ اگر فیس دینے کیلئے پیسے نہیں تھے تو مجھے آدھی رات کو فون کر کے کیوں بُلایا تھا، کیوں مُجھے اِس طرح بے آرام کیا ہے تُم لوگوں نے؟ڈاکٹر کے منہ سے ٹیلیفون کا سُن کر مجھے لگا کہ ڈاکٹر غلطی سے ہمارے گھر آ گیا ہے۔ میں نے ہمت کرتے ہوئے جواب دیا؛ ڈاکٹر صاحب، ہم نے آپکو ٹیلیفون کر کے نہیں بُلایا، بلکہ ہمارے پاس تو ٹیلیفون ہے ہی نہیں۔ یہ سُن کر ڈاکٹر نے مُجھ سے پوچھا اچھا تو کیا یہ فلان شخص کا گھر نہیں ہے؟”میں نے کہا نہیں ڈاکٹر صاحب، فلاں صاحب ہمارا ہمسایہ ہے۔”یہ سُن کر ڈاکٹر تھوڑا سا خاموش ہوا اور پھر ہمارے گھر سے نکل کر ہمارے ہمسائے کے گھر چلا گیا اور ہم خجالت اور شرمندگی سے خاموش بیٹھے رہے۔ تھوڑی دیر ہی گُزری تھی کہ ڈاکٹر ایک بار ہمارے گھر آ گیا۔آنکھوں میں آنسو اور رُندھی ہوئی آواز میں بولا؛ اللہ کی قسم تمہارے گھر سے اُس وقت تک نہیں جاؤنگا جب تک تمہارا پورا قصہ نہیں سُن لوں گا۔ اور میں نے ڈاکٹر کو پنا پورا قصہ سُنا ڈالا کہ کسطرح میں بچی کے ماتھے پر پانی کی پٹیاں رکھ رہی تھی اور اللہ کے حضور دعاء بھی مانگ رہی تھی۔ڈاکٹر جلدی سے اُٹھ کر باہر چلا گیا اور کُچھ دیر کے بعد ہمارے لئے رات کا کھانا اور بچی کیلئے دوائیں اور کُچھ گھریلو ضروریات کے سامان کے ساتھ لوٹا۔ ساتھ ہی اُس نے ہمیں بتایا کہ اُسکی طرف سے ہر مہینے ایک تنخواہ ہمیں اُس وقت تک ملتی رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔ جی ہاں، یہ اللہ پر بھروسے کی کہانی ہے۔ صرف یاد دہانی کیلئے اللہ تبارک و تعالٰی کی ذات پر اِس سے بھی بڑے بھروسے کی کہانی سُنیئے کہ جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام اپنے تعاقب میں آنے والے دشمنوں سے خوفزدہ جان بچاتے ہوئے اھل مدین کی طرف پہنچے اور کنویں پر کھڑی دو لڑکیوں کے ریوڑ کو پانی پِلا چُکے تو اُنہوں نے کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا تھا حالانکہ اُس وقت وہ بھوک سے بے حال تھے۔ اُنہوں نے بقول قُرآن مجید صِرف اتنا کہا تھا:رَبِ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ”پروردگا میں اس کا محتاج ہوں کہ تو مجھ پر اپنی نعمت نازل فرمائے””اور پھر اِس کے بعد کا قصہ آپ جانتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے جواب یوں تھا کہ: ایک لڑکی سے مفت میں شادی اور دس سال کیلئے کام کا معاہدہ۔”جی ہاں: اللہ پر بھروسہ کیجیئے؛ کیونکہ اللہ تو ہمیں ہماری جنم دینے والی ماؤں سے بھی زیادہ پیار اور رحم کرنے والا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Why is meat and nutritious on Tuesday? No one knows the facts
Previous Post منگل اور بدھ کو گوشت کا ناغہ کیوں کیا جاتا ہے؟ ایسے حقائق جو کوئی نہیں جانتا
Next Post گرما گرم خبر: ماں بننے کے مرحلے سے گزرنے کے بعد نامور اداکار ہ نے شادی کا فیصلہ کر لیا
Hot news: After passing through the stage of becoming a mother, an actor named the actor

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.