yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایران کے نئے سپریم لیڈر کا اعلان کے فوری بعد پہلا میزائل حملہ، تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ
    • The Australian's Mind Games and Wine Industry Focusآسٹریلوی اخبار کے ‘دماغی کھیل’ اور شراب کی صنعت پر خصوصی نگاہ
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران کے نئے سپریم لیڈر کا اعلان کے فوری بعد پہلا میزائل حملہ، تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ
    • The Australian's Mind Games and Wine Industry Focusآسٹریلوی اخبار کے ‘دماغی کھیل’ اور شراب کی صنعت پر خصوصی نگاہ
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
خبریں

کامیاب مرد کے پیچھے عورت نہیں بلکہ کچھ اور۔۔۔۔۔! ایوان صدر میں اپنے والد کی پرانی اور بوسیدہ شیروانی پہن کر شرکت کا انتہائی سبق آموز واقعہ

MH Kazmi April 22, 2024April 22, 2024 1 min read

بیوی بچے سب تیار بیٹھے تھے مگر ڈاکٹر صاحب اپنی زندگی کے اہم ترین دن پر اکیلے ہی چلے گئے۔
یہ ان دنوں کی بات ہے جب تمغہ امتیاز یا ہلال امتیاز جیسے اعزازات کیلئے منتخب ہونا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔ ملک کے صف اول کے دانشور بمشکل اعزاز حاصل کرپاتے۔
مقابلہ انتہائی سخت اور محدود لوگوں کو یہ اعزاز حاصل ہوتا تھا۔۔۔
ڈاکٹر صاحب کی زندگی کا اہم ترین دن تھا اور ان کے بیوی بچے بہترین لباس میں ملبوس ان کے تیار ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ آج ایوان صدر میں ڈاکٹر صاحب کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا جانا تھا۔
ڈاکٹر صاحب اپنی خوابگاہ سے باہر تشریف لائے تو انھوں نے فوراً اپنے ملازموں کو حکم دیا کہ ان کے والد کی شیروانی سٹور سے ڈھونڈ کر نکالی جائے اور اسے فوراً پہننے کیلئے تیار کیا جائے۔ جب زیادہ دیر ہوئی تو ڈاکٹر صاحب سٹور کی طرف جانے لگے تو اپنے اہلخانہ کو غیر معمولی تیاری کرتے دیکھ کر اچانک پوچھ لیا۔
آپ لوگ کہاں جارہے ہو!
تو اہلیہ نے جواب دیا۔۔
آپ کے ساتھ ایوان صدر!
آپ بھول گئے آج آپ کو سرکاری اعزاز “ہلال امتیاز” سے نوازا جانا ہے۔
ڈاکٹر صاحب نے معنی خیز نظروں سے اپنی اہلیہ اور بچوں کو دیکھتے ہوئے!
کچھ دیر سوچا اور پھر کہا!
بیگم آپ کو یہ اعزاز آپکے بچے دلوائیں گے۔
میں تو اپنے والد کو ساتھ لے کر جارہا ہوں
ان کی شیروانی پہن کر جائوں گا۔
یہ اعزاز میرے والد کا ہے
آج میں جوکچھ بھی ہوں
اپنے والد کی وجہ سے ہوں
اس لیے آپ لوگ میرے ساتھ نہیں چلیں گے!
یہ سچا واقعہ پاکستان کے ایک صف اول کے استاد، ماہر نفسیات ، پروفیسر اور عالمی سطح پر قابلیت کا لوہا منوانے والے ڈاکٹر حسین مبشر ملک کا ہے۔
پروفیسر حسین مبشر ملک عالمی سطح پر بے شمار اعزازات حاصل کرچکے ہیں اور ماہرین نفسیات کی عالمی رینکنگ میں پہلے پانچ درجات کو پہنچنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
انھوں نے اپنے طرز عمل سے اپنے بچوں کو ایک طرف یہ پیغام دیا کہ وہ اتنے قابل ہوں کہ اپنے والدین کیلئے باعث فخر بن جائیں وہیں ان کا طرز عمل دنیا کیلئے بھی پیغام ہے کہ کامیاب مرد کے پیچھے عورت نہیں بلکہ ماں باپ کی قیمتی جوانی کی قربانیاں ہوتی ہیں۔ اپنے والد کی وفات کے بعد اپنی زندگی کے اہم ترین دن جہاں لوگ زرق برق لباس پہن کر جاتے ہیں اور بہترین نئے لباس زیب تن کرتے ہیں۔ وہاں انھوں نے اپنے والد کی پرانی اور بوسیدہ شیروانی پہنی اور اس پر تمغہ امتیاز سجا کر اپنے والد کے لازوال کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔
اولاد اگر باپ کے دل میں اپنے لئے محبت کو کھلی آنکھوں سے ,وقت پر دیکھ لے ,تو شاید اسے یقین ہو جائے کہ دنیا میں باپ سے زیادہ اولاد کا کوئی دوست نہیں ہوتا۔۔

 

 

Dr. Hussain Mubasshir Malik with Abida Parveen, Famous Singer

جوانی میں انسان باپ کو شک کی نگاہ سے دیکھتا رہتا ہے , جیسے باپ کو ہمارے مسائل ,تکلیفوں یا ضرورتوں کا احساس ہی نہیں . یہ نئے دور کے تقاضوں کو نہیں سمجھتا .
کبھی کبھی ہم اپنے باپ کا موازنہ بھی کرنا شروع کر دیتے ہیں , ” اتنی محنت ہمارے باپ نے کی ہوتی , بچت کی ہوتی ,کچھ بنایا ہوتا ,تو آج ہم بھی …فلاں کی طرح عالیشان گھر ,گاڑی میں گھوم رہے ہوتے ”

” کہاں ہو ? کب آو گے ? زیادہ دیر نہ کرنا ” جیسے سوالات انتہائی فضول اور فالتو سے لگتے ہیں .
” سویٹر تو پہنا ہے کچھ اور بھی پہن لو سردی بہت ہے ” انسان سوچتا ہے کہ اولڈ فیشن کی وجہ سے والد کو باہر کی دنیا کا اندازہ نہیں۔
اکثر اولادیں اپنے باپ کو ایک ہی معیار پر پرکھتی ہیں ,گھر ,گاڑی ,پلاٹ , بینک بیلنس ,کاروبار اور اپنی ناکامیوں کو باپ کے کھاتے میں ڈال کر خود سرخرو ہو جاتے ہیں ” ہمارے پاس بھی کچھ ہوتا تو اچھے اسکول میں پڑھتے ,کاروبار کرتے ”

اس میں شک نہیں ,اولاد کے لئے آئیڈیل بھی انکا باپ ہی ہوتا ہے لیکن کچھ باتیں , جوانی میں سمجھ نہیں آتیں یا ہم سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے ,اسلئے کہ ہمارے سامنے , وقت کی ضرورت ہوتی ہے , دنیا سے مقابلے کا بھوت سوار ہوتا ہے , جلد سے جلد سب کچھ پانے کی جستجو میں ہم کچھ کھو بھی رہے ہوتے ہیں , جسکا احساس بہت دیر سے ہوتا ہے۔
بہت سی اولادیں , وقتی محرومیوں کا پہلا ذمہ دار اپنے باپ کو قرار دے کر ,ہر چیز سے بری الزمہ ہو جاتی ہیں۔
وقت گزر جاتا ہے ,اچھا بھی برا بھی ,اور اتنی تیزی سے گزرتا ہے کہ انسان پلک جھپکتے ماضی کی کہانیوں کو اپنے ارد گرد منڈلاتے دیکھنا شروع کر دیتا ہے۔

جوانی ,پڑھائی ,نوکری ,شادی ,اولاد اور پھر وہی اسٹیج وہی کردار , جو نبھاتے ہوئے ,ہر لمحہ , اپنے باپ کا چہرہ آنکھوں کے سامنے آ آ کر , باپ کی ہر سوچ ,احساس ,فکر ,پریشانی ,شرمندگی اور اذیت کو ہم پر کھول کے رکھ دیتا ہے۔
باپ کی کبھی کبھی بلا وجہ خاموشی , کبھی پرانے دوستوں میں بے وجہ قہقہے , اچھے کپڑوں کو ناپسند کرکے ,پرانوں کو فخر سے پہننا , کھانوں میں اپنی سادگی پر فخر , کبھی کبھی سر جھکائے اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں میں مگن ہونے کی وجہ،
کبھی بغیر وجہ تھکاوٹ کے بہانے سر شام بتی بجھا کر لیٹ جانا۔

نظریں جھکائے , انتہائی محویت سے , ڈوب کر قران کی تلاوت کرنا , سمجھ تو آنا شروع ہو جاتا ہے لیکن بہت دیر بعد،
جب ہم خود راتوں کو جاگ جاگ کر ,دوسرے شہروں میں گئے بچوں پر آیت الکرسی کے دائرے پھونکتے ہیں۔
جب ہم سردی میں وضو کرتے ہوئے اچانک سوچتے ہیں ,پوچھ ہی لیں “بیٹا آپکے ہاں گرم پانی آتا ہے ”
جب قہر کی گرمی میں روم کولر کی خنک ہوا بدن کو چھو تی ہے تو پہلا احساس جو دل و دماغ میں ہلچل سی مچاتا ہے , وہ ” کہیں اولاد گرمی میں تو نہیں بیٹھی ”

جوان اولاد کے مستقبل , شادیوں کی فکر , ہزار تانے بانے جوڑتا باپ ,تھک ہار کر اللّه اور اسکی پاک کلام میں پناہ ڈھونڈتا ہے , تب یاد آتا ہے , ہمارا باپ بھی ایک ایک حرف ,ایک ایک آیت پر رک رک کر بچوں کی سلامتی ,خوشی ,بہتر مستقبل کی دعائیں ہی کرتا ہوگا .
ہر نماز کے بعد ,اٹھے کپکپاتے ہاتھ ,اپنی دعاؤں کو بھول جاتے ہونگے , ہماری طرح ہمارا باپ بھی ایک ایک بچے کو , نمناک آنکھوں سے اللّه کی پناہ میں دیتا ہوگا۔

سر شام کبھی کبھی , کمرے کی بتی بجھا کر , اس فکر کی آگ میں جلتا ہوگا کہ میں نے اپنی اولاد کے لئے بہت کم کیا ؟
اولاد کو باپ بہت دیر سے یاد آتا ہے , اتنی دیر سے کہ ہم اسے چھونے ,محسوس کرنے , اسکی ہر تلخی ,اذیت ,فکر کا ازالہ کرنے سے محروم ہو جاتے ہیں . یہ ایک عجیب احساس ہے ,جو وقت کے بعد اپنی اصل شکل میں ہمیں بےچین ضرور کرتا ہے . لیکن یہ حقیقتیں جن پر وقت پر عیاں ہو جائیں وہی خوش قسمت اولادیں ہیں۔

اولاد ہوتے ہوئے ہم سمجھتے ہیں
باپ کا چھونا , پیار کرنا ,دل سے لگانا ,یہ تو بچپن کی باتیں ہیں . باپ بن کر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں ,پتہ نہیں باپ نے کتنی دفعہ دل ہی دل میں , ہمیں چھاتی سے لگانے کو بازو کھولے ہونگے ? پیار کے لئے اسکے ہونٹ تڑپے ہونگے , اور ہماری بے باک جوانیوں نے اسے یہ موقعہ نہیں دیا ہوگا۔

ہم جیسے درمیانے طبقے کے سفید پوش لوگوں کی ہر خوائش ,ہر دعا ,ہر تمنا , اولاد سے شروع ہو کر اولاد پر ختم ہو جاتی ہے۔

لیکن کم ہی باپ ہونگے جو یہ احساس اپنی اولاد کو اپنی زندگی میں دلا سکے ہوں . یہ ایک چھپا ,میٹھا میٹھا درد ہے جو باپ اپنے ساتھ لے جاتا ہے ,اولاد کے لئے, بہت کچھ کر کے بھی کچھ نہ کرسکنے کی ایک خلش , آخری وقت تک ایک باپ کو بے چین رکھتی ہے، اور
یہ سب بہت شدت سے محسوس ہوتا ہے جب ہم باپ بنتے ہیں . بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں . تو باپ کے دل کا حال جیسے قدرت ہمارے دلوں میں منتقل کر دیتی ہے۔

اولاد اگر باپ کے دل میں اپنے لئے محبت کو کھلی آنکھوں سے ,وقت پر دیکھ لے ,تو شاید اسے یقین ہو جائے کہ دنیا میں باپ سے زیادہ اولاد کا کوئی دوست نہیں ہوتا۔۔

Share this:

MH Kazmi

25,184 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post آرمی چیف کا پولیس کے جوانوں سے خطاب، فتنہ وروں اور ففتھ جنریشن واریئرز کی سرکوبی کا اصولی پیغام
Next Post غزوہ احد کا وہ شہید ۔ جس کا نماز جنازہ چالیس مرتبہ پڑھایا گیا

Related Posts

ایران کے نئے سپریم لیڈر کا اعلان کے فوری بعد پہلا میزائل حملہ، تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

March 9, 2026
The Australian's Mind Games and Wine Industry Focus

آسٹریلوی اخبار کے ‘دماغی کھیل’ اور شراب کی صنعت پر خصوصی نگاہ

March 9, 2026

برطانیہ کا امریکہ پر واضح اعلان: “ہم اپنی خارجہ پالیسی آؤٹ سورس نہیں کریں گے”

March 8, 2026

ایران: خامنہ‌ای کے جانشین پر اجماع، خطہ مزید جنگ کی لپیٹ میں تباہی

March 8, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.