yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

رؤف کلاسرا کی پٹواریوں کو آئینہ دکھا دینے والی تحریر

MH Kazmi August 2, 2019 1 min read
A mirror showing Ruf Klasra's stripes
Share this:

A mirror showing Ruf Klasra's stripes

لاہور (ویب ڈیسک) کراچی کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہاں آپ کو رات دس بجے شادی ہال بند نہیں کرنا پڑتے۔ اسلام آباد اور پنجاب میں آپ پر ایک دبائو ہوتا ہے لہٰذا آپ زیادہ انجوائے نہیں کر پاتے اور آپ کو جلدی جلدی کھانا کھا کر لوٹنا پڑتا ہے؛ تاہم کراچی میں آپ کے نامور کالم نگار رؤف کلاسرا اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ پاس بڑا وقت ہوتا ہے کہ لوگوں اور دوستوں سے ملیں‘ گپیں لگائیں اور ویک اینڈ انجوائے کریں۔ اقبال دیوان کو کہا کہ چلیں نو بج رہے ہیں۔ وہ ہنس پڑے اور کہا: دس بجے تک پہنچ جائیں گے اور وہی بہتر وقت ہو گا۔ شاید میر زبیر محمود میرے آنے کی توقع کم رکھتے تھے لہٰذا ان کے چہرے پر خوشی دیکھ کر اسلام آباد سے کراچی تک کے سفر کا سارا بوجھ ایک لمحے میں ختم ہو گیا۔ مجھے خوشی ہوئی۔ یہ اور بات کہ دل کچھ دیر تک دکھی رہا جب ایک کونے میں کھڑی میر زبیر محمود کی بیگم صاحبہ کی آنکھوں میں آنسو دیکھے۔ پہلے وہ اپنی آنکھوں سے ایک ایک آنسو پونچھتی رہیں۔ پھر اپنے بیٹے کے کندھے پر سر رکھ کر رونے لگ گئیں۔ اس وقت مجھے اندازہ ہوا کہ کتنا مشکل ہوتا ہے ماں باپ کے لیے ایک بیٹی کو جنم دے کر اس کو لاڈ پیار سے بڑا کرنا‘ پڑھانا‘ اس کے نخرے اٹھانا‘ اور ایک دن کسی اجنبی لڑکے کے ساتھ شادی کے بندھن میں رخصت کر دینا۔زندگی کا ایک پورا باب ختم ہوا۔ اب زندگی وہ نہیں رہے گی۔ شاید یہ منظر مجھے مزید افسردہ کرتا لیکن وہاں سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کو دیکھا تو ان سے لمبی گپ شپ شروع ہو گئی۔ قادر بلوچ نواز شریف کے ان چند وزیروں میں سے ایک تھے جن کی اسلام آباد میں عزت کی جاتی تھی اور جو پانچ سال وزیر رہنے کے بعد بھی عزت کے ساتھ گھر گئے۔ اگر نواز شریف ان پر اعتماد کرتے اور ان کے چند مشورے مان لیے جاتے تو شاید ان کے فوج سے تعلقات خراب نہ ہوتے۔ وہیں ایف آئی اے کے ایک شاندار ریپوٹیشن والے افسر نجف مرزا سے بھی ملاقات ہوئی۔ نجف مرزا کا شمار بھی بہادر افسران میں ہوتا ہے۔ انہوں نے زرداری کے جعلی اکائونٹس کی تفتیش کی تھی اور دوران تفتیش زرداری سے ان کی تلخ کلامی تک ہو گئی تھی۔ زرداری کو ٹف ٹائم دینے والوں میں ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور نجف مرزا جیسے افسران شامل تھے۔ ان سے پہلے سب زرداری سے ڈرتے تھے‘ اسی لیے تفتیش تین سال تک نہ ہو سکی تھی۔ اسی دوران کسی نے میرے کندھوں پر ہاتھ رکھا۔ مڑ کر دیکھا تو سابق وزیر اعلیٰ غوث علی شاہ کھڑے تھے۔ میں اٹھا اور گرمجوشی سے ملا۔ ان سے لندن میں دو ہزار سات میں نواز شریف کی جلاوطنی کے دوران روزانہ ڈیوک سٹریٹ میں ملاقات ہوتی تھی۔ میرے دل میں ان کے لیے عزت اور احترام تھا۔ وہ ان چند لوگوں میں سے تھے جو شریف بھائیوں کے دربار میں خوشامد نہیں کرتے تھے۔ ایک دن انہوں نے ہم چند صحافیوں سے کہا: دیکھ لیں نواز شریف نے چپکے سے سعودی عرب کی فلائٹ لے لی۔ وہ ساتھ والے سیل میں قید تھے لیکن انہیں ہوا تک نہ لگنے دی گئی۔ میں نے مذاقاً کہا: شاہ جی آپ ہمارے سامنے بات کرتے ہیں‘ کبھی نواز شریف کے منہ پر بھی کہا ہے؟ وہ چپ کر گئے۔ اگلے دن جب دربار لگا ہوا تھا تو ان کی مجھ پر نظر پڑی۔ غوث علی شاہ نے موقع دیکھ کر نواز شریف کو کہا: سائیں آپ نے تو ڈیل کر لی تھی‘ اتنے بڑے جہاز میں ہمارے لیے کوئی سیٹ نہیں تھی‘ میں بھی آپ کے ساتھ والے سیل میں قید تھا‘ ہمیں بھی لے جاتے‘ کیا فرق پڑ جانا تھا۔ دفتر میں ایک خاموشی چھا گئی تھی۔ شاہ جی مجھے دیکھ کر مسکراتے ہوئے دفتر سے باہر نکل گئے تھے اور اپنے پیچھے سب کو حیران و پریشان چھوڑ گئے تھے۔ نواز شریف نے بات دل میں رکھی اور وزیر اعظم بننے کے بعد غوث علی شاہ کو قریب تک نہیں پھٹکنے دیا۔ صدر بنایا تو ممنون حسین کو‘ گورنر بنایا تو کسی اور کو۔ میں نے کہا: سائیں کیا ہوا تھا۔ نواز شریف نے کیوں یہ سلوک کیا آپ کے ساتھ حالانکہ آپ نے تو ان کے لیے مشکل وقت گزارا تھا۔ پارٹی کی دیگر قیادت کی طرح جنرل مشرف کو جوائن نہیں کیا تھا۔ ہنس کر بولے: سائیں چھوڑیں بعض لوگوں کو عزت دار لوگ راس نہیں آتے!

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Why do the enemy and terrorists tremble when they hear the name of Major General Tahir Bhata, the commanding officer of SSG? What is so special about them? You also learn
Previous Post ایس ایس جی کے اس مشہور زمانہ کمانڈو آفیسر میجر جنرل طاہر بھٹہ کا نام سن کر دشمن اور دہشت گرد تھر تھر کانپنے کیوں لگ جاتے ہیں ؟ آخر ان میں ایسی کیا خاص بات ہے ؟ آپ بھی جانیے
Next Post حامد میر نے بریکنگ نیوز دے دی
Hamid Mir gives breaking news

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.