yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بیس کروڑ افراد کا قبرستان

MH Kazmi March 5, 2017 1 min read
A, GRAVEYARD, OF, TWENTY, BILLION, HUMAN, BEINGS
Share this:

بیس کروڑ افراد کا قبرستان!

A, GRAVEYARD, OF, TWENTY, BILLION, HUMAN, BEINGSخوف کے کچھ نشانات وقت کے ساتھ شاید مدھم پڑجاتے ہیں لیکن جو بھیانک منظر دھماکے میں دیکھنے والوں کی آنکھوں میں دفن ہو جاتے ہیں۔ اُس کے آثار رہتی دنیا تک فضاء کو خون کے رنگ سے ابر آلود رکھتے ہیں۔

میں ہال نُما کمرے کے اندر داخل ہوا، سلام کیا اور دائیں طرف دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھ گیا۔ کمرہ ملتانی تہذیب کی عکاسی کررہا تھا، دیوار پر نیلی، سفید اور سُرخ ٹائیلوں سے نقش و نگار بنائے گئے تھے۔ کمرے کی چھت سفید سنگِ مرمر اور شیشے کے باریک کام سے سجی ہوئی تھیں۔ چھت سے ایک عدد فانوس لٹک رہا تھا۔ 

کمرے کے چاروں اطراف مخلتف کھڑکیاں تھیں۔ سورج کی آخری کرنیں کھڑکی کے شیشوں میں سے چھن کر دیوار سے ٹکرا رہی تھیں۔ دھیمی دھیمی گلاب کے عطر کی خوشبو ایک کونے سے اُٹھتی، دیواروں سے ٹکراتی اور پھر چھت سے ٹکرا کر، روشنی کی کرنیں لئے دوبارہ زمین پر نچھاور ہورہی تھی۔ روشنیوں اور خوشبو کا یہ ملاپ ماحول کو متبرک اور میری روح کو معطر کررہا تھا۔ مغرب کا وقت شروع ہوچکا تھا۔ سورج دنیا سے روٹھ کر آسمان کی آغوش میں سوگیا تھا اور آسمان اُس کی اداسی کے سرخ دھبوں کو اپنے اندر جذب کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پرندے قطار بنا کر رقص کر رہے تھے، لیکن وہ ایک کونے میں خاموش بیٹھا تھا۔

کمرے کا شاندار ماحول اُس کی شخصیت پر بے اثر تھا، میں نے اُس کے ہونٹوں پر مُردوں جیسی خاموشی اور چہرے پر اداسی کی وجہ پوچھی۔ وہ کچھ دیر خاموش رہا، ویران آنکھوں کے ساتھ مجھے تکتا رہا اور پھر میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر گویا ہوا۔

 کیا تم جانتے ہو کہ جب خودکش دھماکہ ہوتا ہے تو پھر کیا ہوتا ہے؟ میں نے نفی میں سر ہلِا دیا۔ اُس نے اپنے آنسو صاف کئے اور کہنے لگا کہ جب خودکش دھماکہ ہوتا ہے تو ہنستا کھیلتا انسان سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں زمین پر ٹکڑوں میں بِکھر جاتا ہے۔ کسی کی آنکھ ابل پڑتی ہے اور کسی کا بازو کٹ کر ہوا میں تحلیل ہوجاتا ہے۔ کوئی ٹانگیں گھسیٹنا چاہے تو ٹانگیں دھڑ سے جُدا ہوکر ٹکڑوں میں بِکھر جاتی ہیں۔ کسی کے پھیپھڑے سینے کو چیر کر جھولی میں گر جاتے ہیں، کسی کا سانس حلق سے نیچے نہیں جا پاتا، زمین پر گری تمام لاشیں خون سے رنگ جاتیں ہیں۔

وہ کچھ دیر کے لئے رُکا اور پھر گویا ہوا کہ دھماکہ ایک ایک اینٹ، سنگِ مرمر، شیشے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں، پنکھوں، کھڑکیوں اور دروازوں پر اپنے نہ ختم ہونے والے نقوش چھوڑ جاتا ہے اور خوف کے کچھ نشانات وقت کے ساتھ شاید مدھم پڑجاتے ہیں لیکن جو بھیانک منظر دھماکے میں دیکھنے والوں کی آنکھوں میں دفن ہوجاتے ہیں، اُس کے آثار رہتی دنیا تک فضاء کو خون کے رنگ سے ابر آلود رکھتے ہیں۔

اُس نے کہا کہ خودکش دھماکوں میں مرنے والے اپنے ملک کے صاحبِ اقتدار لوگوں سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اُنہیں قتل کیوں کیا گیا؟ اُن کا قصور کیا تھا؟ اُن کے قتل کا ذمہ دار کون ہے؟ مجھے یقین ہے کہ حکمرانوں کے پاس اِن سوالات کے جوابات نہیں ہوں گے، کیوں کہ جوابات دینے کیلئے اُن کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔ اُنہیں دن رات اپنے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہوگا۔ اُن کو اپنی صفوں میں غداروں کو تلاش کرنا ہوگا اور اُن کو ملک کے دوستوں اور دشمنوں میں فرق محسوس کرنا ہوگا۔

اگر اُنہوں نے ایسا نہ کیا تو وہ وقت دور نہیں جب اُن کے اپنے پیارے بھی خود کش حملوں کا نشانہ بنیں گے اور اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا یہ ملک بیس کروڑ لوگوں کے قبرستان میں تبدیل ہوجائے گا۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لئے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔
میاں عمران احمد

بلاگر نے آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی لندن سے گریجویشن کر رکھا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے کالمنسٹ ہیں، جبکہ ورلڈ کالمنسٹ کلب اور پاکستان فیڈریشن آف کالمنسٹ کے ممبر بھی ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
SWIFTLY, CHARGED, AND, THREE, TIMES, POWER, SAVING, BATTERY, READY, FOR, SALE
Previous Post تیزی سے چارج اور 3 گنا زیادہ بجلی بچانے والی بیٹری تیار
Next Post شیخ رشید قذافی اسٹیڈیم میں اِدھر اُدھر گئے تو ان کا منہ بھی کالا ہوسکتا ہے، راناثنااللہ
IF, SHEIKH, RASHEED, WENT, HERE, AND, THERE, IN, GADDAFI, STADIUM, HIS, FACE, CAN, BE, PAINTED, BLACK

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.