yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایک عالمی سازش پر عمل جاری ہے ہماری شہ رگ پر ہاتھ رکھ کر ہمیں ڈرایا جا رہا ہے بالآخر ہم مجبور ہو جائیں گے کہ ۔۔۔۔ عاصمہ شیرازی نے آنے والے دنوں کو نقشہ کھینچ دیا

MH Kazmi August 22, 2019 1 min read
A global conspiracy is under way and we are being scolded by placing a hand on our vein and eventually we will be forced to ... Asma Shirazi drew the map for the coming days
Share this:

A global conspiracy is under way and we are being scolded by placing a hand on our vein and eventually we will be forced to ... Asma Shirazi drew the map for the coming days

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے پارلیمانی سال کی تکمیل کے پہلے ہی دن وزیرِ اعظم عمران خان کا اہم ترین فیصلہ سامنے آ گیا۔خطے کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر ملک کے نازک ترین دور کا اہم ترین فیصلہ۔۔۔ بہر حال جمہوریت اور ملک کے وسیع ترین مفاد میں نامور خاتون کالم نگار عاصمہ شیرازی بی بی سی کے لیے اپنے ایک کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ فیصلہ جتنی جلدی ہو جاتا اچھا تھا سو یہ ہو گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ ایسے وقت میں پاک فوج کی کمان ایک مرتبہ پھر سنبھال رہے ہیں جب ملک کو گھمبیر اندرونی اور بیرونی چیلنجز درپیش ہیں۔ علاقائی سلامتی اور خطے میں امن کی ذمہ داری پاکستان کے ناتواں کاندھوں پر ڈال دی گئی ہے۔ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا امریکی صدارتی انتخابات سے جوڑا جا رہا ہے۔ حالیہ امریکی دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے غیر روایتی طور پر پاکستان کو ’ڈو مور‘ کا کہہ کر روایتی توقعات میں باندھ دیا ہے۔ افغانستان کے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو کُلی حیثیت دی گئی ہے۔ اُدھر دو اہم برادر ممالک طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی کامیابی کا خراج لینا چاہتے ہیں، ریاض اور دوحا کا دباؤ اپنی جگہ اہم اور چین اور روس اپنے طور پر پُر امید۔۔۔ ایک ننھی جان اور کئی امتحان۔۔۔ پاکستان اپنے اور خطے کے امن کے لیے اپنا کردار ماضی کی نسبت مخلصانہ طور پر ادا کر رہا ہے جب کہ اس ضمن میں افغانستان کے ساتھ اعتماد کی فضا بہتر بنانے میں جنرل باجوہ کو کریڈٹ نہ دینا زیادتی ہو گی۔ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کا آئندہ چند ماہ میں آغاز ہو جائے گا اور اس بار امریکہ طویل ترین جنگ سے نکلنے کا اعلان کر کے امریکی عوام کا دل جیتنا چاہتا ہے اسی لیے اُسے گھی سیدھی انگلیوں سے نکالنا پڑے یا ٹیڑھی۔۔۔ انہیں فقط مثبت نتیجے سے مطلب ہے، اس کے سوا کچھ نہیں۔ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے پاس ڈلیور کرنے کے سوا کوئی چارا بھی نہیں مگر سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان مکمل طور پر ڈیلیور کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟ دوسری جانب پاکستان گھمبیر علاقائی مسائل میں الجھ چکا ہے۔ افغانستان میں مثبت کردار کے باوجود امریکہ بہادر کشمیر میں دم سادھے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکہ انڈیا کا ساتھی ہے یا نہیں تاہم اس کی خاموشی معنی خیز ضرور ہے۔ یوں سمجھیے کہ ہماری شہ رگ پر ہاتھ رکھ کر ہم پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔۔۔ ایک عالمی تانا بانا ہے اور اُس تانے بانے میں ہم بُنے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے ادارے اس صورت حال سے نکلنا چاہتے ہیں مگر اس کے لیے کس قدر ماحول تناؤ کا شکار ہوتا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے۔ دوسرا اہم چیلنج معاشی اور سیاسی بحران ہے۔ ملک نے گذشتہ ایک سال میں ریکارڈ اندرونی اور بیرونی قرضے لے رکھے ہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے لاکھ جتن کریں پھر بھی پیا من نہیں بھاتے۔گذشتہ ایک سال میں سات ہزار ارب روپے کے ریکارڈ قرضے، ڈالر کی اونچی اڑان اور ریکارڈ مہنگائی کا سامنا ہے۔ عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے جبکہ مزید اعشاریے گرنے کی شنید ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی دن بدن بڑھتی شرائط اپنی جگہ ڈو مور کا راگ الاپ رہی ہیں، ملک ایسے بیرونی شکنجے میں ہے جو اب سے پہلے کبھی نہ تھا۔ مغربی سرحد میں امن کی شرط پر مشرقی سرحد کو محاذ جنگ بنانے کی تیاریاں اور کمزرور معیشت ریاست کے لئے اہم چیلنج بن چکے ہیں۔ سیاسی راہنما بدعنوانی کے الزام میں اندر ہیں اور جو بظاہر آزاد ہیں اُن کے ہاتھ مصلحتوں نے باندھ رکھے ہیں۔ بے دلی سے مولانا کی کل جماعتی کانفرنسوں میں شریک راہنما عوام کے مسائل کے لئے حتمی جنگ کا اعلان کب کریں گے اس کی امید نہیں تاہم عوام اور سیاسی جماعتوں کی بڑھتی بے چینی اہم چیلنج ضرور بن سکتی ہے۔ سو ایسے میں نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن کی صورت سوائے ریاست کے ایک متحد بیانیے کی تشکیل کے کوئی اور چارہ نہیں۔ البتہ احتساب کی اس کشمکش میں کپتان کی خواہشیں آڑے آئیں گی یا سیاسی راہنماؤں سے مفاہمت کا آغاز ہو گا۔۔۔ دیکھیے اور انتظار کیجیے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Imran's one year of government: All I can say is that ... See Hassan Nisar's lively and overbearing comment
Previous Post عمران حکومت کا ایک سال : مختصراً صرف اتنا ہی کہوں گا کہ ۔۔۔۔ حسن نثار کا جاندار اور دبنگ تبصرہ ملاحظہ کیجیے
Next Post پاکستان خاتون صحافی ’ ملیحہ ہاشمی‘ نے انڈین چینل پر بیٹھ کر بھارتی جرنیل کی بولتی بند کردی
Pakistani woman journalist 'Miliaha Hashmi' stops speaking on Indian channel

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.