yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اداکارہ میرا کی فلم باجی پر ایک دنگ کر ڈالنے والا تبصرہ

MH Kazmi July 15, 2019 1 min read
A drunk commentary on actor My film Bajaji
Share this:

A drunk commentary on actor My film Bajaji

کراچی (ویب ڈیسک) عمر میں بڑھتی ہوئی ایک فلم سپر سٹار جس کا ستارہ ماند پڑ رہا ہے اور ایک غریب گھرانے کی لڑکی جس نے فلم انڈسٹری میں حادثاتی طور پر پہلا پہلا قدم رکھا ہے لیکن جو زندگی میں آگے بڑھنا چاہتی ہے اور جس کا سورج چڑھ رہا ہے، ان دونوں کے بیچ نامور تجزیہ کار حسن زیدی اپنے ایک تبصرے میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ایک مرد ہدایتکار ہے جس سے دونوں کو امیدیں وابستہ ہیں۔نئی فلم ’باجی‘ کے بارے میں اپنا تجزیہ دینے سے پہلے مجھے یہ واضح کردینا چاہیے کہ اس کے ہدایتکار اور پروڈیوسر ثاقب ملک میرے اچھے دوست ہیں اور میں ان کی اپنی پہلی فیچر فلم بنانے کی تگ و دو سے خوب واقف ہوں۔اب کچھ لوگوں کا خیال ہوگا کہ اپنے دوستوں کے کام پر مجھے تبصرہ نہیں کرنا چاہیے (اور اس خیال کا میں ایبسٹریکٹ طور پر احترام کرتا ہوں) لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کے زیادہ تر فلمسازوں کو میں اچھی طرح جانتا ہوں اور عموماً اس وقت سے پہلے سے جانتا ہوں جب انہوں نے اپنی پہلی فلم بنائی تھی۔تو یا تو میں زیادہ تر فلموں پر اپنی رائے نہ دوں یا بحیثیت تجزیہ کار کوشش کروں کہ جہاں تک ممکن ہو اپنے تجزیے کو غیر جانبدار رکھوں اور اس بات کا فیصلہ پڑھنے والے پر چھوڑ دوں کہ میں اس کاوش میں کتنا کامیاب رہا ہوں۔میں نے دوسرے آپشن کا انتخاب کیا ہے، باقی آپ کی مرضی کہ آپ کے نزدیک میرے تجزیے میں کتنا وزن ہے۔لیکن چلتے چلتے مجھے ایک اور بات کا اعتراف بھی کرنے دیں۔ میرے سارے فلمساز دوستوں اور جاننے والوں میں مجھے سب سے زیادہ امیدیں ثاقب ملک سے تھیں کیونکہ ثاقب نہ صرف تکنیکی طور پر بہت مہارت رکھتے ہیں (وہ برسوں سے اشتہارات اور میوزک ویڈیوز بناتے رہے ہیں) بلکہ ان کی پاکستانی فلم اور پاکستانی فلم انڈسٹری پر بہت گہری نظر ہے۔نئے آنے والے ہدایتکاروں میں پاکستانی کمرشل سینما کا مزاج شاید ہی کوئی ان سے بہتر سمجھتا ہو۔ثاقب پچھلے دس پندرہ سال سے فیچر فلم بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے اور مجھے یقین تھا کہ جب بھی وہ اس میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ان کی فلم دیکھنے کے عین قابل ہو گی اور سب سے الگ تھلگ فلم ہو گی۔تو کیا ’باجی‘ میرے اس یقین اور اِن امیدوں پر پورا اتر پائی؟اس کا جواب ذرا پیچیدہ ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ’باجی‘ پاکستان کے لیے یقیناً منفرد فلم ہے لیکن یہ کوئی اوریجنل کہانی نہیں ہے۔ ’باجی‘ اصل میں ایک مشہورِ زمانہ ہالی وُڈ فلم ’آل اباؤٹ ایو‘ (1950) سے کافی حد تک متاثر ہے۔‘’آل اباؤٹ ایو‘ کو 14 آسکر نامزدگیوں سے نوازا گیا تھا، اس نے چھ ایوارڈز بھی جیتے اور کئی نقاد اسے دنیا کی بہترین فلموں میں شمار کرتے ہیں۔ اس کی کہانی میں بھی ایک غریب لڑکی ایک عمر میں بڑھتی ہوئی (بروڈوے تھیئٹر) سٹار کے ساتھ کام کرنے لگتی ہے اور آہستہ آہستہ اس کی جگہ لینا شروع کر دیتی ہے، جس سے سٹار اس سے نالاں ہونے لگتی ہے۔لیکن جہاں ’آل اباؤٹ ایو‘ میں جوان لڑکی انتہائی خرّانٹ ہوتی ہے، ’باجی‘ کی نوجوان نیہا (آمنہ الیاس) زیادہ معصوم ہے۔ ’باجی‘ میں تھوڑی بہت جھلک ایک اور مشہور فلم ’سنسیٹ بولیوارڈ‘ (1950) کی بھی ہے جو شہرت اور اس کی عمر کے ساتھ کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل کی ایک کیس اسٹڈی ہے۔’باجی‘ کا اِن دونوں فلموں سے متاثر ہونے میں، میری نظر میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور جہاں تک ثاقب نے اس کہانی کو ہماری اپنی فلم سُپر سٹار میرا (فلم میں ان کا نام شمیرا ہے) کے گرد بنا ہے اس سے بہتر ان فلموں کی ہمارے حالات پر اڈیپٹیشن تصّور نہیں کی جا سکتی۔ یا کم از کم میں نہیں کر سکتا۔میرا کو اس فلم میں کاسٹ کرنا یقیناً ایک نہایت ہی عمدہ آئیڈیا تھا۔ میرا کی اپنی زندگی اور کیریئر کی کہانی میں اِن دونوں ہالی وڈ فلموں سے کچھ حد تک مماثلت بھی ہے لیکن ان کی اپنی حقیقی کہانی ’باجی‘ میں ایک خاص پاکستانی مسالہ بھی ڈال دیتی ہے۔’باجی‘ کے دونوں مرکزی اداکار یعنی میرا اور آمنہ الیاس بہت ہی عمدہ کام پیش کرتے ہیں۔ میرا تو آخر فلم میں بھی میرا ہی ہیں لیکن خاص طور پر کچھ مناظر میں انھوں نے اپنا ایک نیا روپ دکھا کر یہ ثابت کیا ہے کہ اگر انھیں معنی خیز رول اور اچھا ہدایتکار ملے تو وہ ایک پُراثر اداکارہ بھی ہیں۔آمنہ کو میں ہمیشہ سے ایک بہت عمدہ اداکارہ سمجھتا ہوں حالانکہ ان کا فلمی سفر ابھی شروع ہی ہوا ہے۔ اس فلم میں تو وہ لاجواب کر دیتی ہیں۔ بیشتر ان اداکاراؤں کے برعکس جو ماڈلنگ سے اداکاری میں آئی ہیں، آمنہ میں نہ صرف سکرین پریزنس ہے بلکہ وہ اداکاری میں ایکسپریشن دینے سے بھی نہیں جھجکتیں۔یعنی وہ اداکاری کو محض خوبصورت لگنے پر ترجیح دیتی ہیں، جو کسی بھی اچھے اداکار کی پہچان ہوتا ہے۔ یقیناً وہ اپنے فلمی سفر میں بہت دور تک جائیں گی۔باقی اداکاروں میں نیّر اعجاز، علی کاظمی، محسن عباس حیدر اور نِشّو بیگم بھی اپنا کام بخوبی کرتے ہیں اگرچہ علی کاظمی اور محسن عباس حیدر کے رول یکطرفہ سے لگتے ہیں۔ عثمان خالد بٹ، جو بیرونِ ملک سے آئے ہوئے ہداہتکار روحیل کا کردار نبھاتے ہیں، اپنی اداکاری میں تھوڑے سے سیلف کانشس لگتے ہیں لیکن ان کے کردار کی اصل کہانی کی بابت (جو آخر میں ہی جا کر عیاں ہوتی ہے) وہ بھی گزارے کے قابل رہتے ہیں۔تو پھر پیچیدگی والا مسئلہ کیا ہے؟میرے خیال میں ’باجی‘ کی سب سے بڑی مایوس کُن بات وہی ہے جو اکثر پاکستانی فلموں میں ہوتی ہے یعنی اس کا سکرپٹ۔’باجی‘ اپنی اصل کہانی یعنی شمیرا اور نیہا کے رشتے کی کہانی کو چھوڑ کر انٹرمشن کے بعد کہیں اور نکل پڑتی ہے۔ میں شمیرا اور نیہا کے بدلتے ہوئے تیور دیکھنا چاہتا تھا، میں ان کے درمیان ڈرامہ بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتا تھا کیونکہ یہی اس کہانی کا محور تھے اور میں ان کے بڑھتے ہوئے تناؤ کا انجام دیکھنا چاہتا تھا۔لیکن کسی وجہ سے، لکھاری عرفان احمد عرفی اور ثاقب ملک نے اِنٹرمِشن کے بعد کہانی میں مسالہ ڈالنا بہتر سمجھا۔ شاید اُن کو گمان تھا کہ اصل کہانی کو پاکستانی باکس آفس پر چلنے کے لیے اور مسالے کی ضرورت ہے۔ شاید ان کو اپنی اصل کہانی کی طاقت پر پورا یقین نہیں تھا۔ وجہ جو بھی ہو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کہانی نہ اِدھر کی رہتی ہے نہ اُدھر کی۔وقفے سے پہلے ’باجی‘ بہت اچھی طرح شمیرا اور نیہا کے رشتے کی کہانی کو سیٹ اپ کرتی ہے اور باوجود اس کے کہ فلم کی عکاسی عموماً حیرت انگیز طور پر بے جان سی لگتی ہے (جو میں ثاقب کی بنائی ہوئی فلم سے توقع نہیں کرتا تھا) دیکھنے والا کبھی کہانی سے بور نہیں ہوتا۔لیکن وقفے کے بعد اصل کہانی کا سیٹ اپ بھلا دیا جاتا ہے اور فلم کسی تھرِلر کے رخ پر چل پڑتی ہے۔ میں اسی امید میں رہ گیا کہ شاید، کبھی نہ کبھی کہانی واپس اپنے اصل محور پر آ جائے گی۔۔ لیکن ایسا نہ ہوا۔’باجی‘ کا دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے کسی بھی کردار سے آپ کو پوری طرح ہمدردی نہیں ہو پاتی۔شمیرا نفسیاتی طور پر اِنسیکیور ہے اور اس میں دوسروں سے کمینہ پن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کے گِرد سارے دیگر کردار کسی نہ کسی طرح اس کا استحصال کرنا چاہتے ہیں۔صرف نیہا میں وہ کشش ہے جس سے آپ کو اس کے لیے کچھ ہمدردی محسوس ہوتی ہے ، لیکن وہ بھی اتنی معصوم نہیں جتنا آپ امید کرتے ہیں۔ اس میں بھی آگے بڑھنے کے لیے ایک جستجو ہے جس میں دوسرے خاطر میں نہیں آتے۔مجھے یہ بھی اعتراف کرنا پڑے گا کہ ’باجی‘ کے وہ حصّے جو میرا کے بارے عام عوامی تاثر سے منسلک ہیں اُن کا فلم میں شامل ہونا میرے لیے کچھ بے چینی کا باعث تھا۔مجھے محسوس ایسا ہوا کہ اگرچہ فلم میرا سے ہمدردی کی طرفدار ہے، اِن حصّوں کو سستے مزاح کی لیے استعمال کیا جا رہا تھا جس کا شاید میرا کو خود بھی اندازہ نہیں تھا۔ شکر ہے ایسی بے چینی کم کم ہی محسوس ہوئی۔ میری اصل مایوسی بہرحال اسکرپٹ کے رُخ کے حوالے سے ہی رہی۔’باجی‘ کے گانوں میں دو گانے ناہید اختر اور رونا لیلہ کے پرانے فلمی گانوں کے ریمیک ہیں۔ اور یہی دو گانے فلم کے سب سے زیادہ یاد رہ جانے والے گانے ہیں۔کاش ثاقب نے اُتنا ہی اعتماد اپنی اصل کہانی پر دکھایا ہوتا جتنا انھوں نے اِن دو گانوں کے نوسٹالجیا میں دکھایا۔ شاید پھر ’باجی‘ سچ مُچ لمبے عرصے تک یاد رہ جانے والی فلم ہوتی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ICC's Pakistani emperor Alam Dar in the World Cup treats you that you will be sympathized with them.
Previous Post ورلڈکپ میں آئی سی سی کا پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کیساتھ ایسا سلوک کہ آپ کو ان سے ہمدردی ہو جائیگی
Next Post کرکٹ کی دنیا کا بےتاج بادشاہ خواجہ سرا نکلا ۔۔۔ سوشل میڈیا پر ہلچل
The unfortunate King of the world of cricket emerged ... Stir on social media

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.