yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دو بہت ہی خاص نمبر

Web Editor October 5, 2017 1 min read
Two very special numbers
Share this:

اردو کے ادبی رسائل کے سالنامے یا خاص نمبر شایع کرنے کا آغاز کب ہوا اس کے بارے میں تو کوئی محقق ہی وثوق سے بتا سکتا ہے‘ البتہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کا زمانہ بیسویں صدی کی تیسری اور چوتھی دہائی کے سنگم کے ارد گرد متعین کیا جا سکتا ہے لیکن اسے ایک روایت کی حیثیت قیام پاکستان کے فوراً بعد شایع ہونے والے ادبی رسالے ’’نقوش‘‘ سے ملی کہ اس کے مدیر محمد طفیل مرحوم کے (جو اپنے رسالے کی رعایت سے ’’محمد نقوش‘‘ بھی کہلائے جانے لگے تھے) پے در پے مختلف موضوعات کے تحت ضخیم اور انتہائی محنت سے ترتیب دیے گئے خاص نمبر سچ مچ ایک خاصے کی چیز بن گئے، آگے چل کر پاکستان سے فنون‘ اوراق‘ سیپ‘ نیا دور‘ معاصر‘ آثار‘ اجرا‘ افکار ‘تسطیر‘ ادبیات‘ نیرنگ خیال اور بھارت سے سوغات‘ گفتگو‘ استعارہ‘ شعر و حکمت اور بے شمار کچھ عرصہ چھپنے کے بعد بند ہو جانے والے رسائل نے بھی بہت پائے کے سالنامے اور خاص نمبر شایع کیے مگر معیار اور تسلسل دونوں اعتبار سے نقوش کا نام اب بھی پہلے نمبر پر آتا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں اسلام آباد سے ’’لوح‘‘ اور ’’ماہ نو‘‘ کے دو ایسے خاص نمبر سامنے آئے ہیں جو اپنے موضوع‘ مواد ترتیب اور انداز پیش کش کے حوالے سے بیک وقت قابل توجہ بھی ہیں اور لائق تعریف بھی۔

’’ماہ نو‘‘ کا خاص نمبر سرسید احمد خان کے بارے میں ہے جو ان کے دو سوویں سال پیدائش کے حوالے سے شایع کیا گیا ہے جب کہ ’’لوح‘‘ کا خاص نمبر اردو افسانے ایک سو پندرہ سالہ انتخاب پر مشتمل ہے جیسا کہ ادب سے دلچسپی رکھنے والے احباب جانتے ہیں ’’ماہ نو‘‘ ایک ایسا ادبی رسالہ ہے جو حکومت کی براہ راست سرپرستی میں ایک سرکاری ادارے کی طرف سے شایع کیا جاتا ہے اور یوں اس کی عمومی کارکردگی بھی دیگر سرکاری شعبوں جیسی ہی ہے کہ اس کا سائز‘ معیار اور تسلسل تینوں ہی اپنی ابتدا سے خلل پذیر چلتے چلے آ رہے ہیں، کئی بار یہ بند بھی ہوا ہے اور ایک سے زیادہ مرتبہ اس نے اچھے دن بھی دیکھے ہیں، اتفاق سے اس کا یہ حالیہ دور بھی اس اعتبار سے ایک اچھا اور سنہری دور کہا جا سکتا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں اس کے کئی بہت عمدہ خاص نمبر سامنے آئے ہیں۔

شخصیات کے حوالے سے حبیب جالب‘ احمد ندیم قاسمی اور جوش ملیح آبادی کے بعد یہ موجودہ سرسید احمد خان نمبر بطور مثال پیش کیے جا سکتے ہیں۔ ان چاروں نمبروں کا کریڈٹ یوں تو سارے ادارتی عملے کو جاتا ہے لیکن میری ذاتی معلومات اور تجربے کے مطابق اصل داد کے مستحق اس کے نگران اعلیٰ محمد سلیم ہیں کہ ان کی ذاتی دلچسپی اور عملی سرپرستی کے بغیر ایسے عمدہ‘ دقیع‘ خوب صورت ‘ بھاری اخراجات اور نسبتاً کم قیمت والے نمبر شایع کرنا شاید ممکن ہی نہ ہوتا ، یہ مجلہ جو مکمل طور پر عمدہ آفسٹ کاغذ اور فینسی بائینڈنگ کے ساتھ چار رنگوں میں پرنٹ کیا گیا اور جو جہازی سائز کے 538 صفحات پر مشتمل ہے ہر اعتبار سے پڑھنے اور سنبھال کر رکھنے والی چیز ہے۔ سرسید احمد خان کئی اعتبار سے برصغیر کی جدید تاریخ کا ایک اہم حوالہ ہیں۔ تعلیم‘ مذہب‘ سیاست‘ ادب اور صحافت جس طرف سے بھی دیکھئے سرسید احمد خان کا شمار انیسویں صدی کے صف اول کے منتخب اکابرین میں ہوتا ہے، ابتدا میں مولانا الطاف حسین حالی کی سرسید کی سوانح عمری ’’حیات جاوید‘‘ کی مدد سے ان کی جو تصویر پیش کی گئی ہے وہ ایک بہت ہی اچھا انتخاب ہے جب کہ برادرم عقیل عباس جعفری نے اپنی محققانہ کاوش سے مہد سے تابہ لحد ان کی پوری زندگی کے اہم واقعات کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔

اسی طرح مہاتما گاندھی کے پوتے اور بھارت کے پہلے منتخب صدر راج گوپال اچاریہ کے نواسے راج موہن گاندھی کی کتاب سے کشیدہ اور ترجمہ کی ہوئی سید کاشف رضا کی تحریر ’’سرسید کی کہانی‘ راج موہن گاندھی کی زبانی‘‘ خصوصی توجہ کی مستحق ہے کہ اس کا مصنف ایک معروف اور اہم تاریخ دان ہی نہیں بلکہ برصغیر کی تقسیم کے عوامل پر گہری نگاہ رکھنے والے کچھ غیرمعمولی لوگوں کا تربیت یافتہ بھی ہے۔ دو تین برس پہلے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس والوں کے لٹریچر فیسٹیول میں خود مجھے بھی راج موہن گاندھی سے ملاقات اور گفتگو کا موقع ملا تھا اور بلاشبہ ان کے علم و فضل اور شخصیت نے مجھے بہت متاثر کیا تھا۔ مرتبین نے سرسید احمد خاں کی بھرپور‘ طویل اور کہیں کہیں متنازع زندگی اور شخصیت کا احاطہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل عنوانات قائم کیے ہیں۔ سوانح سرسید‘ سرسید عصر حاضر میں‘ سرسید کا نظریہ تعلیم‘ سرسید کا سیاسی فہم‘ سرسید اور صحافت‘ سرسید اور اردو ادب‘ سرسید اور مذہب‘ سید احمد خان‘ اپنی تحریروں کے آئینے میں‘ مجموعی طور پر زیادہ تر مضمون نگاروں نے اپنا کام محنت اور سلیقے سے کیا ہے۔

جہاں تک ’’لوح‘‘ کے تازہ تر خصوصی شمارے کا تعلق ہے‘ اس کے ذکر سے پہلے اس کے مدیر ممتاز احمد شیخ کو شاباش ملنی چاہیے کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس اللہ کے بندے نے بغیر کسی بیرونی امداد اور تجربے کے محض ادب کی محبت کے زور پر ’’لوح‘‘ کو ایک ایسے بلند مقام پر لاکھڑا کیا ہے جو کئی نامور اور گہرے ادبی روابط رکھنے والے مدیران کرام اور ان کے جرائد کو عمر بھر میں حاصل نہیں ہو پایا۔ 1120 صفحات پر مشتمل یہ افسانہ نمبر ضخامت کے اعتبار سے گزشتہ تمام شماروں پر بھی بھاری ہے حالانکہ اس میں کئی بڑے افسانہ نگاروں کے تاریخ ساز اور پہچان بن جانے والے افسانوں کی جگہ ان کے بعض نسبتاً کم اہم افسانے منتخب کیے گئے ہیں کہ ان میں سے بیشتر طوالت کے اعتبار سے بہت زیادہ جگہ گھیرنے والے تھے اس کے ساتھ ساتھ ہر افسانہ نگار کا صرف ایک افسانہ اور وہ بھی بغیر کسی تعارفی تحریر یا مضمون کے شامل کیا گیا ہے کہ بقول ممتاز احمد شیخ اگر وہ ایسا نہ کرتے تو اس جیسے کئی اور شمارے بھی کم پڑجاتے۔

اگرچہ انھوں نے زمانی ترتیب کے اعتبار سے ان منتخب افسانوں کو پانچ ادوار میں تقسیم کر دیا ہے اور سنیاریٹی اور ’’مقام‘‘ کے جھگڑوں سے بچنے کے لیے افسانہ نگاروں کے نام بھی حروف تہجی کے اعتبار سے درج کیے ہیں جو یقیناً ایک اچھا اور محتاط فیصلہ ہے لیکن فہرست دیکھنے کے دوران کہیں کہیں یہ خیال ضرور آیا کہ کچھ ناموں کو موجود سے اگلی یا پچھلی صف میں ہونا چاہیے تھا لیکن یہ ایسا معمہ ہے جو کسی بھی حساب سے حل ہو ہی نہیں سکتا کہ بقول تاثیر۔ ’’کچھ اختلاف کے پہلو نکل ہی آتے ہیں‘‘۔ کئی ایسے گمنام اور فراموش کردہ نام بھی نظر سے گزرے جو اپنے زمانے میں پہلی صف میں ہوا کرتے تھے اور اب اتھلیٹکس کی اصطلاح میں آلسو رین کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں جب کہ کچھ ایسے بھی تھے جن کو قارئین نے قدرے دیر سے پہچانا اور کچھ وہ بھی کہ جو ’’غربت میں جا کے چمکا گمنام تھا وطن میں‘‘ کی مجسم تصویر رہے۔ممتاز احمد شیخ نے اپنے ابتدائیے ’’حرف لوح‘‘ اور اختتامیے ’’حرف آخر‘‘ میں اس بہت مشکل اور محنت طلب کام کے ضمن میں اپنی رائے اور کاوش کا ذکر بہت عاجزی اور انکسار سے کیا ہے مگر انصاف کی بات یہی ہے کہ انھوں نے نیل کے ساحل سے لے کر تابہ خاک کاشغر اور پھیلے ہوئے ان موتیوں کو جس محنت محبت اور سلیقے سے یکجا کیا ہے‘ اس پر ان کو ساری ادبی برادری کی طرف سے بھرپور داد ملنی چاہیے کہ اگر زبان و ادب کے بارے میں ہمارا اجتماعی موجودہ رویہ اسی طرح جاری رہا تو خدانخواستہ وہ دن بھی زیادہ دور نہیں جب اس طرح کے لوگ ڈھونڈے بھی شاید نہ مل سکیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
South Korean president became broadcaster
Previous Post جنوبی کوریا کے صدر براڈ کاسٹر بن گئے
Next Post انصاف کا سست رو نظام
Slow down justice system

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.