راولپنڈی (یس نیوز ڈیسک) پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 13 اشتہاریوں اور 2 چوروں سمیت 31 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 13 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 16 افراد کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران قربانی کے جانور چوری کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری کئے گئے 3 دنبے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
MH Kazmi
25,237 ArticlesJournalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276
View All Posts