yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پہلے وکی لیکس اب پاناما لیکس

F A Farooqi April 8, 2016 1 min read
Panama Leaks
Share this:
Panama Leaks
Panama Leaks

تحریر : میر افسر امان
پہلے وکی لیکس دنیا کے سامنے آئیں تھیں اب پاناما لیکس آئیں ہیں۔ وکی لیکس تو حکومتوں کے درمیان خفیہ اور غیر قانونی لیکس تھیں اب پاناما لیکس میں مالی خرابیوں کو عام کیا گیا ہے۔وکی لیکس عام کرنے والا ایک مدت سے ملکوں ملک پناہ لے لیے پریشان ہے شروع میں لوگ اس پراعتماد نہیں کرتے تھے لیکن بعد میں و ہ سچ ثابت ہوئیں۔ اب پاناما لیکس پر بھی لو گ مذاق اُڑ رہے ہیں ۔ پنجاب کے وزیر قانون پاناما لیکس کو شیطانی لیکس کہہ رہے ہیں۔ مختلف حکومتوں کے ١٤٠ سیاسی شخصیات، جن میں صدر، وزیراعظم اورسرمایا دارں کے غلط کاموں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ نواز شریف فیملی کے علاوہ پاکستان کے دو سو دوسرے لوگ بھی شامل ہیں۔ حکومت پاناما کی ایک فرم موزیک فانسیکا ہے۔

دنیا میں یہ معلوم و معروف آف شور کمپنیاں کاروبار کے لیے بنائی جاتی ہیں۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ اگر چھری ڈاکٹر کے پاس ہو گی تو وہ اس سے عمل جرائی کرے گا۔ اور اگر چھری ڈاکو کے پاس ہو گی تو وہ اس سے لوگوں کو قتل کرے گا۔ اس لیے چھری کا قصور نہیں اس کے غلط استعمال کا قصور ہے۔اسی طرح آف شور کمپنیاں بناناجرم نہیں ان کا غلط استعمال جرم ہے ۔ آف شور کمپانیاں اگر ٹیکس چوری کرنے کے لیے بنائی جائیں تو یہ غلط ہے۔ پاناما حکومت کے صدر نے کہا ہے کہ پاناما کی فرم موزیک فانسیکا کی طرف سے اگر کوئی غلط بات ہوئی ہے تو پاناما حکومت ہر قسم کا تعاون کرنے کا اعلان کرتی ہے۔

فرم موزیک فانسیکا نے کہا ہے کہ اس کی ایک کروڑ پندرہ لاکھ دستاویزات کا لیک ہونا ایک محدود ہیکنگ کا باعث ہوا۔ویسے پاناما پیپرز تاریخ کا سب سے برا انکشاف ہے۔دنیا کے بہت سے میڈیا نے اسے عام کیا ہے۔ اخبارات کی رپورٹس کے مطابق ،نواز شریف یا شہباز شریف کے نام کوئی بھی آف شور کمپنی نہیں ہے۔حسین نواز اور حسن نواز اور ان کے رشتہ داروں کے نام آٹھ آف شور کمپنیاں ہیں۔ یہ تو سب پاکستانی جانتے ہیں کہ سوئس بنکوں میں پاکستان سے لوٹے ہوئے دو سوارب ڈالر موجود ہیں۔ مرحوم بے نظیر، جاویدپاشا، رحمن ملک، چوہدری برادران کے رشتہ دار شامل ہیں۔

Nawaz Sharif Family
Nawaz Sharif Family

نواز شریف فیملی کے لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں جائیدادیں موجود ہیں۔ نواز شریف نے قوم سے خطاب کیا۔اس خطاب پر بھی تنقید کی گئی ۔ اس خطاب میں نواز شریف نے اپنی داستان سنائی کہ طرح ان پر معاشی ظلم کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اتفاق فاوئنڈوی کے اسکریب سے بھرے جہاز کو ایک سال تک مال اُتارنے نہیں دیا جس سے پچاس کروڑ کا نقصان ہوا۔ ہماری اسٹیل ملز پر قبضہ کیا گیا۔ ڈکٹیٹر پرویزمشرف کے دور میں ہمیں ملک بدر کیا گیا۔ میرے بچے ملک میں کاروبار کریں تو کرنے نہیں دیتے ۔ باہر ملک کام کریں تو ان پر الزام لگائے جاتے ہیں۔ جبکہ انہوں نے جدہ کی اسٹیل مل فروخت کر کے لندن میں کاروبار شروع کیا۔نواز شریف نے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اپوزیشن نے اس تقریر پر اعتراض کیا اور کہا کہ پاکستان میں انکوائری کمیشن معاملہ دبانے کے لیے بنائے جاتے ہیں یہ کمیشن بھی ایسا ہی ہے۔ عدالتی کمیشن نامنظور ہے۔ وزیر اعظم استفیٰ دیں۔ہاں کسی بیرونی آڈٹ کمپنی سے فرانزک آڈٹ کرائی جائے تو ٹھیک ہے۔ امیر جماعت اسلامی اور سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ آف شور کمپنیوں میں عوام سے لوٹا گیا خزانہ لگایا گیا ہے۔عوام پر ٹیکسوں اور قرضوں کا بوجھ ڈالنے والے حکمرانوں کے بے رحمی سامنے آگئی ہے۔ دولت قانونی ہوتی تو چھپائی نہ جاتی۔ سرمایا باہر لے جانے والے حکمران کس منہ سے غیر ملکی سرمایاکاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشیداحمدشاہ نے پاناما لیکس کو انتہائی اہم قرار دیا اوربڑا اشیو قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر پارلیمنٹ میں اُٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں دس ا رکان نے تحریک التوا جمع کرائیں ہیں۔ پاناما لیکس انکشافات پر نواز شریف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پی پی اور پی ٹی آئی نے رابطے قائم کیے ہیں۔ عمران خان نے٢٤ اپریل کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔عمران خان نے نیپ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا چیف جسٹس کی نگرانی میں تحقیقات ہونی چاہییں۔انہوں نے کہااسحاق ڈار حلفیہ بیان کے ذریعے اعتراف کر چکے ہیں کہ شریف فیملی کی دولت منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھجوائی گئی تھی۔

Asad Umar
Asad Umar

شریف فیملی کی آف شور کمپنیاں اسی دولت کا برگ و بار ہے۔ اسد عمر کا تبصرہ تھا کہ دنیا میں جہاں جہاں الزامات لگے وہاں تحقیقات شروع ہو چکی ہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے اقتدار میں آنے سے پہلے اور اب موجودہ اثاثوں کی تحقیقات کی جائیں تو سب کچھ سامنے آجائے گا۔ قمر زمان کائرہ نے استفعار کیا کہ آف شور کمپنیاں کب اور کیسے بنیں۔پیسہ کہاں سے آیا۔ شریف خاندان کا٩٦۔١٩٩٤ میں انکم ٹیکس صفر تھا تو پھر یہ اثاثے کہاں سے آئے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا (ر) جج پرہی کمیشن دھوکہ اور ڈرامہ ہے۔شہباز شریف کی اہلیہ تمینہ درانی نے کہا کہ آف شور کمپنیاں غیر اخلاقی ہیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق نواز شریف جب پنجاب کے وزیر خز انہ بنے تو ان کی فیملی کا ایک انڈسٹریل یونٹ تھا۔ جب پہلے بار وزیر اعظم بنے تو تعداد ٩ سے تعداد ٢٨ تک بڑھائی گئی۔

عہدوں کا ناجائز فاہدہ اُٹھاتے ہوئے سرکاری اور پرائیویٹ مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے حاصل کیے۔١٩٩٣ء میں شریف فیملی پر واجب الادا قرضوں کا حجم ٦١٤٦ ملین سے زائد تھا۔ آن لائن کو ملنے والی تحقیقی سرکاری دستاویزات کے مطابق ٧١۔١٩٧٠ء میں شریف فیملی کی جانب سے سات ہزار چھ سو تیئس روپے انکم، اثاثے سات ہزار ایک سوچورانویں روپے کے اور ٹیکس صفر بتایا گیا تھا۔ نواز شریف کے مطابق ١٩٧٩ء میں اتفاق فائنڈری کھنڈرات کی شکل میں ملی۔ جبکہ سرکاری دستاویزات کے مطابق جنرل ضیا الحق نے جون ١٩٧٩ء میں جب اتفاق فائنڈری واپس کی تو گروپ کے ذمے آٹھ کرڑر چونتیس لاکھ روپے قرض تھاجو ضیا الحق نے معاف کر دیا تھا۔ نواز شریف کے مطابق ١٩٨٩ء میں جوناتھن جہاز روکنے کی وجہ سے انہیں پچاس کروڑ کا نقصان ہوا۔ جبکہ ٹیکس گوشوارے ١٩٨٩ء میں شریف فیملی کی کل ظاہر کردہ آمدنی نو لاکھ اڑتیس ہزار تین سو گیارہ اور اثاثوں کی مالیت دو لاکھ چار ہزار نو سو پندرہ روپے تھی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ٩٣۔١٩٩٢ء میں شریف فیملی کی آمدن ترتالیس ہزار سات سو سات روپے اثاثوں کی مالیت تین لاکھ گیارہ ہزار پانچ سو تہتر اور صرف چھ ہزار ایک سو ستر روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے گئے۔اس طرح ٩٤۔١٩٩٣ء میں شریف فیملی نے کل آمدن دو لاکھ بیاسی ہزار پانچ سو چار روپے ظاہر کی اور اثاثوں کی مالیت ایک لاکھ اکیاسی ہزار چار سو اکانوے اور صرف دس ہزار چار سو روپے ٹیکس ادا کیا۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

صاحبو! ہم نے اخبارات میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق آپ کے سامنے آمدن اور اثاثوں کاریکارڈپیش کر دیا ہے۔نواز شریف نے تقریر میں اپنی فیملی کے بہت بڑی صنعتی ایمپائر اور کروڑوں روپے ٹیکس کا بار بار ذکر کر رہے تھے جو اس ریکارڈ سے لگا نہیںکھاتا یا پھر اپنی آمدنی چھپائی گئی۔ یہ وہ وقت تھا جب دستاویزات کے مطابق شریف فیملی کی طرف سے ایون فیلد ہائوس پارک لین لندن میںدو آف شور کمپنیوں نیکسن اور نیکسول کے ذریعے چار لگژری فلیٹس خریدے گئے۔ نواز شریف جب٨٥۔١٩٨٤ء میں پنجاب کے وزیر خزانہ تھے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ان ایک کا انڈسٹریل یونٹ تھا، جب١٩٨٥ء میں وزیر اعلی بنے تو ایک سے تعداد نو یونٹ تک بڑھ گئی۔

جب ١٩٩٠ء میں پہلی باروزیر اعظم بنے تو ٩٣۔١٩٩١ء کے دوران نو سے تعداد اٹھائیس تک پہنچ گئی۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیر خزانہ سے پہلی بار وزیر اعظم بننے تک پاکستان کے سرکاری اور پروئیویٹ مالیاتی اداروں سے اپنے عہدوں کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انیس انڈسٹریل یونٹس کے لیے ٦١٤٦ ملین سے زائد کے قرضے حاصل کیے۔نواز شریف نے اپنی تقریر میں پونے چھ ارب کے واجب الدا قرضے چکانے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔

قرض ادائیگی، نیشنل بنک کا خط جو ٢٠١٤ء میں جاری کیا گیا۔ جبکہ الیکشن٢٠١٣ء میں شریف فیملی ڈیفالٹر تھی تو الیکشن کمیشن نے ڈیفالٹروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت کیوں دی۔ پاکستان میں کرپشن ناسور کی شکل اختیار کر گیا، ملک میں آگاہی کے لیے جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان شروع کی ہوئی ہے عوام اگر پاکستان کو کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں تو کرپشن سے پاک جماعت کا ساتھ دیں تاکہ یہی پیسہ عوام کی بھلائی کے کیے خرچ ہو عوام خوشحال ہو۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
DPO
Previous Post شاباش ڈی پی او قصور شاباش
Next Post پانامہ لیکس اور جوڈیشل کمیشن
Panama Leaks

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.