yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے

Yes 2 Webmaster February 11, 2016February 11, 2016 1 min read
Poet Faiz Ahmed Faiz
Share this:
Faiz Ahmed Faiz
Faiz Ahmed Faiz

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال
فیض احمد فیض 13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کو ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کا شرف مولوی شمش الحق سے بھی ہوا جو علامہ محمد اقبال کے بھی استاد تھے۔ آپ نے عربی اور فارسی بھی سکول سے سیکھی۔ بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا اور اسی کالج سے 1932ء میں ایم اے انگلش کیا۔ اس کے بعد عربی میں ایم اے اورنیٹل کالج لاہور سے کیا۔ پی ایچ ڈی کی تیاری نہ کر سکے اسے چھوڑ دیا۔

فیض احمد فیض کو سترہ برس کی عمر میں ایک افغانی لڑکی سے پیار ہوا۔ محبت ناکام ہوئی۔ تو شاعری کامیاب ہو گئی۔ ان کی کتاب ”نقش فریادی” عشق میں ناکامی کی شاعری سے بھری پڑی ہے۔ اس عشق کی ناکامی سے دو کام ہوئے اول اردو ادب کو اتنا بڑا شاعر ملا اور دوم فیض کی رگ رگ میں مایوسی اتر گئی۔ جس نے پوری زندگی ان کا پیچھا نہ چھوڑا ۔ان کو یوں تو شاعر انقلاب کہا جاتا ہے لیکن ان کی شاعر ی میں یاسیت زیادہ ہ ہے انقلاب کم ہے۔اس لیے انہیں مایوسی کا شاعر کہنا چاہئے۔ ویسے تو انقلابی نظم و غزل بھی کافی ہیں، ان کی شاعری میں مثلاََ یہ مشہور شعر فیض کا ہی ہے۔

اے خاک نشینوں اٹھ بیٹھو وہ وقت آ پہنچا ہے
جب تخت گرائے جائیں گے، جب تاج اچھالے جائیں گے

فیض کی رومانوی طبعیت تھی ۔ ایلس کیتھرین جو کہ ایم اے او کالج امرتسر کے پرنسپل کی سالی تھیں سے ملے تو پھر اسی کے ہو گئے۔انجام شادی ہوا ۔ایلس کیتھرین نے اسلام قبول کیا تو اس کا اسلامی نام کلثوم رکھا گیا ۔لیکن ایلس کو یہ نام پسند نہ آیا۔ اس لیے اس نے اپنے لیے ایلس ہی کہلانا پسند کیا اور اسی نام سے شہرت حاصل کی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کا نام کلثوم رکھا گیا تھا ۔ایلس فیض کا اصل نام ایلس جارج تھا 22 ستمبر 1914 ء کو برطانیہ میں پیدا ہوئیں ۔اردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض سے ملاقات اپنی بہن کی بدولت ہوئی جو ڈاکٹر ایم ڈی تاثیر کی بیوی تھی ۔یہ آشنائی رنگ لائی اور فیض کی دلہن بن گئی۔

Poet Faiz Ahmed Faiz
Poet Faiz Ahmed Faiz

فیض کی والدہ کو یہ شادی پسند نہ تھی لیکن بیٹے کی ضد کے آگے انہوں نے ہار مان لی اور یوں فیض کی شادی 28 اکتوبر 1941 ء کو ہوئی شادی کی تمام رسومات سادگی سے ادا ہوئیں ۔ایلس نے بہت اچھی بیوی ہونے کا ثبوت دیا۔جن دنوں فیض راولپنڈی سازش کیس کے تحت قید ہوئے تو گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایلس نے روزنامہ پاکستان ٹائم میں ملازمت کر لی ،اس دوران انہوں نے کالم بھی لکھے ۔ایلس نے جی جان سے کیس کی پیروی کی اور آخر فیض کو رہا کروا کر دم لیا ۔فیض کی دو بیٹیاں تھیں۔ایک کا نام سلیمہ اور دوسری کا منیزہ تھا ۔سلیمہ کا نام مشہور سائنس دان سلیم الزمان صدیقی کی محبت میں رکھا گیا تھا۔

فیض کی شاعری میں ہم کو ماضی بھی نظر آتا ہے اور ان کی نظر سے مستقبل بھی اوجھل نہیں ۔ان کو شاعری کو منفرد بنانے والی تین باتین قابل ذکر ہیں ۔ان کی شاعری کی زبان کا سادہ ہونا ۔اس میں لفاظی نہیں ہے ۔وہ تشبیہ اور استعارے کے استعمال میں ایک حد تک رہتے ہیں ۔ بے تکی تشبیہ اور استعارے استعمال نہیں کرتے ۔لیکن جہاں کرتے ہیں خوب کرتے ہیں۔مثلاََ

رات یوں دل میں تیری کھوئی ہوئی یا د آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آجائے

فیض احمد فیض فوج میں 1942 ء میں شامل ہوئے اور 1944 ء میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پا گئے ۔فیض احمد فیض نے 1947 ء کو فوج سے استعفی دے دیا ۔لاہور آئے ۔فیض نے فوج کو چھوڑ کر صحافت میں قدم رکھا اور پاکستان ٹائم ،امروز،لیل ونہار میں کام کیا ۔راولپنڈی سازش کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں پ کو 9 مارچ 1951 ء کو گرفتار کر لیا گیا ۔چار سال آپ نے جیل میں گزارے ۔آپ کو 2 اپریل 1955 ء کو رہا کر دیا گیا ۔زنداں نامہ کی بہت سی غزلیں اسی دور کی یاد گار ہیں۔

وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا
وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے۔

فیض کی شہرت کا سبب زندان بھی بنا قید نے فیض کو مشہور شاعر بنایا ۔ قید میں ان کو ان کے اپنے اندر چھپے ہوئے ایک بڑے شاعر کا علم ہوا ۔محبت اور انقلاب کے شاعر کے بارے میں جناب ثاقب رزمی لکھتے ہیں کہ فیض بیسویں صدی کا ایسا ترقی پسند شاعر ہے جس کی ایک ہتھیلی پر رومانیت کا چراغ ہے اور دوسری ہتھیلی پر سماجیت کی مشعل جل رہی ہے ۔فیض نے رومانیت کو روح کے سکون کا ذریعہ قرار دیا ہے ۔اس لیے ان کی شاعری میں غم دوراں اور غم جاناں دونوں ملتے ہیں ۔فیض کی دیگر تمام شعرا ء سے انفرادیت ان کا محبت اور انقلاب کو ایک ساتھ شاعری میں بیان کرنا ہے۔یعنی غم دنیا اور غم جاناں کو ۔اس کے بر عکس اسے پہلے یا بعد میں شاعر جب محبت یا محبوبہ کا ذکر کرتے ہیں تو زمانے کے ۔تلخیوں کو بھول جاتے ہیں ،فیض کے ہاں ایسا نہیں ہے ۔پھول و تلوار ،وہ اپنے وطن سے محبت محبوبہ کی طرح کرتے ہیں۔

تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی ،وہ رخسار وہ ہونٹ
زندگی جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے
سو پیکاں تھے پیوست گلو ،جب شوق کی چھیڑی لے ہم نے
سو تیر ترازو تھے دل میں جب ہم نے رقص آغاز کیا

غم دنیا کے شاعر نے فرسودہ روایات سے انحراف کیا ۔بغاوت کی ۔اور شاعر انقلاب کہلائے ۔فرسودہ روایات سے انحراف کوئی آسان کام نہ تھا ،اس کے لیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں ،جو فیض نے ہنس کر دیں اور کبھی حرف شکایت زبان پر نہ لائے۔

نجات دیدہ و دل کی گھڑی نہیں آئی
چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی

Faiz Ahmed Faiz Poetry
Faiz Ahmed Faiz Poetry

فیض کی شاعری ان کے بارے میں ہے جو کامیابی کے لیے پوری زندگی گزار دیتے ہیں ،لیکن کامیابی کہیں نظر نہیں آتی ،ایسے لوگ ایک پل کے سکون کے لیے پوری عمر بے سکونی میں گزار دیتے ہیں ،سسک سسک کر جینا جن کا مقدر ہوتا ہے ،مزدور،ریڑھی والے ،دیہاڑی دار افراد کے بارے میں انہوں نے بہت غزلیں لکھیں۔

جن کے چنگل میں شب و روز ہیں فریاد کناں
میرے بیکار شب و روز کی نازک پریاں

فیض ان شعرا ء اور ادبا ء میں سے ایک ہیں۔جن کو ان کی زندگی میں ہی شہرت مل گئی۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو فیض خوش قسمت ہیں ۔فیض کو اپنے وطن سے محبت تھی ۔اس میں کوئی شک نہیں۔اس کے لیے ان کی شاعری دیکھی جا سکتی ہے، ان کو سب سے زیادہ دکھ اس وقت ہوا جب ان کو غدار وطن کا نام دیا گیا۔

نثار میں تری گلیوں کے اے وطن جہاں
چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے

فیض کو چار بار نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ۔لینن پیس پرائز 1962 ء کو حاصل کیا ۔فیض احمد فیض نے نشان امتیاز ،نگار ر ایوارڈ ،بھی حاصل کیا۔فیض ترقی پسند تحریک کے بانی شمار ہوتے ہیں ۔وہ خود کو مارکسسٹ کہتے تھے۔ لیکن حمد اور نعتیں بھی ان کے کلام میں بکثرت ملتی ہیں اور اسلام سے محبت بھی ۔نفسیاتی طور پر یہ کہنا مناسب ہے کہ جو کچھ انہوں نے شاعری کی جسے اسلام مخالف سمجھا جاتا ہے۔اصل میں مایوسی ہے۔ میرا یہ تجزیہ میرے دوسرے بہت سے تجزیوں کی طرح غلط ہو سکتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ ان کے کسی ایک شعر یا غزل و نظم کو پڑھ کر رائے قائم نہیں کرنی چاہیے ۔آج وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔ ان کی اجتماعی شاعری کو سامنے رکھ کر میں نے یہ بات کی ہے ۔ویسے تو علامہ اقبال کو بھی لوگ اچھا نہیں سمجھتے ۔ فیض کی مجموعی شاعری سیاسست کا رنگ لیے ہوئے ہے ۔کہیں کہیں عشق ومحبت جھلکتا ہے ۔ان کی شاعری میں انسانیت سے محبت ،دوسروں کا درد ،زندگی کی بنیادی ضروریات ،غربت ،محرومی ،ان کو بے چین رکھتی تھی ان کے یہ اشعار دیکھیں کس کرب سے کہے گئے ہوں گے۔

عاجزی سیکھی، غریبوں کی حمایت سیکھی
یاس وحرماں کے، دکھ درد کے معنی سیکھے
زیر دستوں کے مصائب کو سمجھا، سیکھا
سرد آہوں کے، رخ زرد کے، معنی سیکھے

تیسرا سبب جس وجہ سے فیض کو بے پناہ شہرت ملی وہ تھے، ان کے کیمونسٹ خیالات۔فیض نے امرتسر میں صاحبزادہ محمود الظفر اور اْن کی اہلیہ رشیدہ جہاں کے زیر اثر مارکسزم کا مطالعہ کیا تھا اور پھر جب ترقی پسند تحریک کا آغاز ہواتو فیض اس میں شامل ہو گئے ۔یہ ہی وجہ تھی کہ وہ بیرون ممالک خاص کر روس وغیرہ میں ایک بہت بڑے ادیب کے طور پر جانے گئے۔ اس سے انحراف نہیں کہ وہ اردو ادب کے ایک معتبر لکھاری ہیں۔ ان پر اقبال و غالب کے بعد سب سے زیادہ لکھا گیا ہے۔

فیض کے استاد اور علامہ اقبال کے استاد ایک تھے۔ دونوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ،لیکن فیض اور اقبال میں زمین و آسمان کا فرق تھا، علامہ اقبال نے اسلام کے لیے اور فیض نے کمیونزم کے لیے خود کو وقف کیا۔ علامہ اقبال انقلاب بذریعہ اسلام اور فیض انقلاب بذریعہ کمیونزم کے قائل تھے۔

فیض احمد فیض کے دل میں 20 نومبر کو تکلیف ہوئی جو بڑھتی ہی گئی ،شدید تکلیف کی وجہ سے ان کو میو اسپتال داخل کروایا گیا جہاں 21نومبر 1984ء کو ان کا انتقال ہو گیا اور ماڈل ٹائون لاہور کے قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا۔ فیض کی شاعری کے تراجم مختلف زبانوں میں ہوئے، سب سے زیادہ روس میں آپ کی شاعری کو سراہا گیا۔ ان کی کتابوں کے نام درج ذیل ہیں۔ نقش فریادی، سر وادی سینا ،دست صبا ،شام شہر یاراں، مرے دل مرے مسافر،نسخہ ہائے وفا (کلیات) ،زنداں نامہ، دست تہ سنگ۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post ملتان میں دو ماہ کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے
Next Post ہیلی فیکس کی سیر
Halifax

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.