yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

خان صاحب

Yes 2 Webmaster February 9, 2016 1 min read
Imran Khan
Share this:
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : خواجہ وجاہت صدیقی
جناب عمران خان صاحب کچھ تحریر کرنے سے قبل میں جناب کے گوش گزار کرنا یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ میرا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق تھا نہ ہے اور نہ آئندہ کسی سیاسی جماعت سے اپنا تعلق جوڑنے سے متعلق کچھ سوچ رکھا ہے اس لیے میں جو کچھ لکھ رہا ہوں یا جناب کے گوش گزار کر رہا ہوں وہ خالصتاً ایک مسلمان اورایک پاکستانی ہونے کے ناطے جو محسوس کر رہا ہوں وہی تحریر کر رہا ہوں اور جناب خان صاحب آپ کی توجہ ایک ایسے مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں جو کہ ہمارے معاشرے کیلئے زہر قاتل بن کر رہ گیا ہے۔

ہمارے نوجوان کو اندر ہی اندر سے دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اور اسی ناسور نے ہمارا مستقبل سوالیہ نشان بنا رکھ چھوڑا ہے اگر قبل از وقت اسے ہاتھ نہ ڈالا گیا اور ہمارے نوجوان کو اس دلدل کی لعنت سے نکال باہر نہ کیا گیا تو یہ سچ ہو گا کہ،،ہماری داستاں بھی نہ رہے گی داستانوں میں،،جناب عمران خان صاحب اس میں کسی بھی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ آپ کی سیاست، نظریات، فرض شناسی اور محب الوطنی کا ثبوت ہے اور آپ قومی سیاست کے دھارے میں ایک ذمہ دار سیاستدان کا کردار ادا کر رہے ہیں اور میرا یہ کالم بھی اسی ادائیگی حق کیلئے ایک ادنیٰ سی کاوش ہے اور اپنی تحریر کے ذریعے میں خان صاحب آپ کی توجہ معاشرے کے اس ناسور کی جانب دلانا چاہتا ہوں جس نے موجودہ حالات میں لمحہ فکریہ کی صورتحال اختیار کر لی ہے، نوجوان نسل کو آپ کے شانہ بشانہ دیکھ کر دلی مسرت اور خوشی ہوتی ہے۔

کیونکہ ہمارے آج کے نوجوان کو سیاسی شعور اور اپنے حقوق کا دفاع اور وطن عزیز سے والہانہ محبت کا شعور اور جذبہ آپ ہی کے مرہون منت ہے۔ جناب خان صاحب !خیبر پختونخواہ میں آپ کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے اور آپ کی حکومت کی کوششوں اور محنتوں سے صوبہ بھر کے کئی محکمون اور اداروں میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے،محکمہ پولیس،ٹریفک سسٹم، ہسپتال، پٹواری ،سکول اور دیگر اداروں میں ماضی کی حکومتوں کی نسبت اب حالات درجہ اتم بہتری کی جانب گامزن ہیں گو کہ ابھی اس پر مزید کام کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

خان صاحب ! خیبر پختونخواہ میں جہاں مختلف محکموں اور اداروں کا قبلہ درست کیا گیا ہے وہیں کچھ ایسے مسائل ہیں جو کہ آپ کی توجہ چاہتے ہیں ان میں ہی سے ایک اہم مسئلہ منشیات کا کھلے عام استعمال اور کھلے عام فروخت ہے جس پر بدقسمتی سے کبھی بھی کسی بھی حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی اور اس مسئلے کو محض انتظامی سطح پر صرف محکمہ پولیس ہی کے سپرد کر کے اس کی روک تھام بھی اسی محکمہ کے کھاتے میں تاحال ڈال رکھی ہے ،اس منشیات کی لعنت سے ہمارا نوجوان اپنی سمت سے بھٹک چکا ہے کیونکہ نشہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے معاشرہ کمزوراور نیم مردہ ہوجاتا ہے،یہاں تک کے اس بات کا علم ہونے کے باوجود کہ یہ ایک مہلک اور جان لیوا بھی ہے مگر اس کا استعمال بلاخوف کررہے ہیں،اسی طرح ان حالات میں اب ایک سوال یہ بھی ہے کہ وہ ادارے جو منشیات کے خلاف مہم چلاتے ہیں اور کام کرتے ہیں وہ کیوں غیر فعال ہیں وہ این جی اوز جو منشیات کے نام پر شعوروآگاہی دیتی ہیں وہ کیوں کامیاب نہیں ہورہی ہیں۔

حالانکہ دنیابھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے اربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں مگر خیبر پختونخواہ میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے،اگر ایک صحت مند معاشرے کی بات کی جائے تو وہاں پر موجود رہنے والوں میں بْری عادتیں جو معاشرے میں ترقی کے برخلاف ہیں بہت کم پا ئی جاتی ہیں کیونکہ ترقی یافتہ معاشروں میں قوم کے نمائندے اور ذمہ داران قائدین ایک صحت مند مستقبل کیلئے معاشرے میں موجود غیر معاشرتی عادات اور سرگرمیوں پر کوئی سمھجوتہ نہیں کرتے اور ان معاشروں میں ہر ادارہ مضبوط ہوتا ہے دوسرا وہاں پر خالصتاً قانون کی حکمرانی ہوتی ہے ،محترم عمران خان صاحب یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جس سے معاشرے میں موجود رہنے والے ا چھی اور بُری عادتوں کا فرق کرتے ہیں اور وہاں سیاسی شعور رکھنے والوں کو اگر بیمار ذہنیت کا علم ہو تو یقیناً اس معاشرے میں منشیات کے علاوہ اور بھی بہت سارے کام ممکن ہوجاتے ہیں۔

اگر ایسے حالات میں مستقبل کے معماروں پر توجہ نہ دی جائے تو معاشرے میں بگاڑ شروع ہوتا ہے اوربگاڑ سے تباہی آتی ہے اور تباہی سے نقصان اسی معاشرے میں رہنے والوں کا ہی ہوتا ہے۔اس لئے کسی بھی معاشرے میں مستقبل کا دارومدار وہاںکے حکمرانوں پر ہے،اب اگر ہم اپنے معاشرے یعنی خیبر پختونخواہ کا کریں تو یہاں منشیات کے خاتمے کیلئے کوئی مناسب پلاننگ موجود نہیں،محکمہ پولیس کو اوپر سے حکم دیا جاتا ہے کہ وہ ہر ماہ اپنی کارکردگی بہتر سے بہتر بنائیں اور انہیں یہ نہیں کہا جاتا ہے کہ منشیات کیخلاف چلائی جانے والی مہمات کے نتائج سامنے لائیں بلکہ ان پر یہی دبائو ہوتا کہ وہ مقدمات اندراج میں منشیات کی مقدار کو بڑھائیں اور پھر مجبوراً پولیس ہی کی مدد سے منشیات کو بھی عام کیا جاتا ہے،منشیات وہ زہر قاتل ہے جسے ہمارا نوجوان آب حیات سمجھ کر اپنی پیاس بجھاتے ہیںصرف نوجوان ہی نہیں بلکہ بد قسمتی اس دلدل میں نوجوان لڑکوں کیساتھ نوجوان دوشیزائیں بھی بری طرح دھنستی جا رہی ہیں ،گلی ،محلوں،چوک چوراہوں میں یہ منشیات اتنی آسانی سے دستیاب ہوتی ہے جیسے ضرورت زندگی کی کوئی عام شے باآسانی مل جایا کرتی ہے۔

منشیات کے عادی زیادہ تر یونیورسٹی، کالجز اور حتیٰ کہ سکول کے طلباء بھی ہیں اور ان میں ایسے کئی محنتی اور لائق و فطین طلباء بھی ہیں جو اپنا مستقبل منشیات کا عادی ہو کر تباہ و برباد کر رہے ہیں،جناب خان صاحب یہ صرف کسی شہر ،ضلع یا علاقے کا مسئلہ نہیں بلکہ گھروں کے گھر اس متاثر ہیں ،خان صاحب آپ نے کھیل کے میدان میں ملک و قوم کو ایک فعال اور کامیاب ٹیم دی ،آپ کی موجودگی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شہرت کا ڈنکا پوری دنیا میں بجتا رہا ،اسی طرح جب بھی قوم کو کسی بھی آزمائش سے دوچار ہونا پڑا آپ سیاست کے میدان سے نکل کر عمل اور بے لوث خدمت کے میدان میں آن اترے اور اپنا فرض خوب نبھایا،اسی انسانی خدمت کے پیش نظر آپ نے کینسر جیسے موذی و جان لیوا مرض کیخلاف شوکت خانم جیسا ہسپتال اور علاج کی مفت سہولیات مہیا کرنا ناممکن کو ممکن بنانے ہی کی دلیل ہےجناب خان صاحب! نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور آپ نے ملکی سیاست میں نوجوانوں کے کردار کو ہمیشہ سراہا،جس طرح آپ کو وطن عزیز کے نوجوانوں سے امیدیں وابستہ ہیں جبکہ بدقسمتی سے نوجوانوں کی اکثریت بے راہ روی کا شکار ہو کر نشہ آور ادویات اور نشہ آور انجکشن کا استعمال منشیات کے استعمال کے علاوہ کر کے اپنی جوانیوں کے دشمن بن بیٹھے ہیں۔

چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث ایسی نشہ آور اشیاء کا ملنا بھی کوئی مشکل نہیں رہا یہی اشیاء باآسانی دستیاب ہو جاتی ہیں،جسکی بدولت ملک و قوم کا یہ معمار نوجوان دن بدن پستی کے گڑھے کی جانب گامزن ہے،یہ بھی تسلیم کر لیا کہ ابھی اس قدر نوجوان ایسے بھی ہیں جو ملک و قوم کے مستقبل کیلئے فکر مند اپنی تعلیم پر توجہ دیے ہوئے ہیں اور ایسے نوجوان کی مجموعی اعتبار سے تعداد60فیصد جبکہ نشہ کی گمراہی میں دھنسے نوجوان40فیصدہیں مگر اندیشہ یہی لاحق ہے کہ جس رفتار اور آسانی سے منشیات کی دستیابی سہل ہوتی جا رہی ہے یہ خدشہ بھی باقی ہے کہ باقی60فیصد نوجوان بھی اسی لپیٹ میں کہیں نہ آجائیں جو کہ کسی طور پر بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔

جناب خان صاحب میری یہ تحریر بھی اسی سبب کے نتیجہ میں آپ کے نام ہے کہ آپ نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد رکھتے ہیں اور اکثرو بیشتر آپ کی تقاریر کا محور بھی وطن عزیز کے یہی نوجوان ہوتے ہیں اور آپ نوجوانوں کے مسائل سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہیں بلکہ امید واثق ہے کہ آپ اپنی توجہ سے وطن عزیز کے اس مستقبل کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے اور میں نے جس نکتہ کی جانب آپ کی توجہ مبذول کروائی ہے آپ اپنی خصوصی دلچسپی اور دلجمعی سے ترجیحاً نوجوان نسل کو نشے کی تباہ کاریوں سے بچانے میں محرک ثابت ہونگے۔

Khawaja Wajahat
Khawaja Wajahat

تحریر : خواجہ وجاہت صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Girraj College Nazimabad
Previous Post شعبہ تاریخ گری راج کالج کے زیر اہتمام تاریخ تلنگانہ ورکشاپ سے ڈاکٹر مسعود جعفری کا خطاب
Next Post حامل ہذا کو مطالبہ پر ادا کرے گا
Pakistani Rupee

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.