کراچی…. ایران پر پابندیاں ہٹنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی طلب میں اضافہ ہوگیا ، ایک کروڑ ریال ٹریڈنگ کے دوران 40 ہزار روپے کا ہو گیا۔
مختلف ایکسچینج کمپنیز کے مطابق پابندیاں ہٹنے کے بعد پہلے کاروباری دن مقامی مارکیٹ میں ایرانی ریال 34 ہزار روپے فی کروڑ سے بڑھ کر اوسط 40 ہزار روپے ہو گئی ہے،یوں گزشتہ ہفتے سے ٹریڈنگ کے دوران ایرانی ریال میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ایکسچینج کمپنیز ذرائع کے مطابق پابندیاں ہٹنے اور تجارت شروع ہونے کے باعث ایرانی کرنسی میں دلچسپی بڑھ رہی ہے ، ماہرین کے مطابق تاریخی طور پر ایرانی ریال 1979 کے ایرانی انقلاب سے قبل مضبوط کرنسی تھی اور اسکی قیمت پاکستانی کرنسی سے بھی زیادہ تھی۔