yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

معمہ

Yes 1 Webmaster February 4, 2015 1 min read
Mishi Malik
Share this:
Humanity
Humanity

تحریر : مشی ملک
وطن عزیز میں آئے روز نِت نئے واقعات رو نما ہوتے رہتے ہیں۔جنہیں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ کبھی بم دھماکوں میں بچوں کی لاشیں بچھا دی جاتی ہیں تو کبھی جنسی زیادتی کے بعد معصوم پھولوں کو قتل کردیا جاتاہے۔ انسانیت کے رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیںیہ سُن کر ۔گزشتہ دنوں کی بات ہے لاہو ر میں ایک مسجد میں 6 سالہ بچے کی لاش سیڑھیوں میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔یہ مناظر دیکھنے والے زارو قطار روئے۔ اُس کا ماں کا سینہ غم سے چھلنی ہو گیا ۔ہر آنکھ یہ رقت آمیز مناظر دیکھ کر پشیمان انسانیت تھی ۔یہ کیسا معاشرہ دیکھ رہے ہیں، یہ کیسے مسلمان ہیں،یہ مسلمان تو دو رکی بات کیا یہ انسان ہیں؟جو یہ گھنائونے کھیل کھیلتے ہیں ۔جنسی زیادتی کرنا پھر بچوں کوقتل کرنا ،کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے وہ اس دنیا کے قانو ن سے بچ جائیں گے۔

اگر وہ یہ سمجھتے ہیں تو غلط سو چتے ہیں ۔اپنی غلیظ سوچ کو غلاظت کا غلاف پہنا کر خود کو زمانے سے چھپا پائیں گے۔کیا یہ لوگ اپنی جنسی بھو ک میں اتنے بے لگام ہو جاتے ہیںکہ انسانیت کو بھی فراموش کر دیتے ہیں ۔کیا کیسے سفاک لوگ ہیں،اپنی غلاظت بھری بھوک مٹانے کے لیے چند سالوں کے بچوں کو چند سالوں کے معصوم پھولوں کو مسل ڈالتے ہیں۔یہ اہند وناک واقعات لکھتے ہوئے قلم کانپ اٹھتی ہے۔انسانیت کا سر جھک جاتا ہے۔اور یہ سفاک جنسی درندے یہ کیسے کر گزرتے ہیں۔جی تو میں بات کررہی تھی چھ سالہ معین کی ،جسے گرین ٹائون کی ایک مسجد میں جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیااور پھر اسے برہنہ کر کے سیڑھیوں پر لٹکا دیا گیا ۔یہ مناظر کیمرے کی آنکھ سے سوشل میڈیا پر تمام دنیا نے دکھائے۔

اسلام کے علمبردار ملک کہلانے والے اس وطن عزیز کا کیا تاثرگیا ہوگا ۔اسکا اندازہ آپ باخوبی لگاسکتے ہیں۔جس مسجد میں 6 سالہ معین کی لاش لٹکتی ہوئی پائی گئی اسی مسجد کے امام کو اس جرم میں گرفتار کیا گیا ۔اور چند لوگوں کو بھی شامل تفشیش کیا گیا ۔ابھی یہ سلسلہ چل ہی رہا تھا کہ اس کیس میں پولیس نے ایک نیا رخ دکھایا ۔ ایک نابالغ لڑکے کو دھر لیا ۔اس سارے واقعے میں تفشیش جا ٹھہری ایک 16سالہ لڑکے پر جو ایک حجام کی دوکان پر کام کرتاتھا۔پولیس نے اپنی روایتی پوچھ گوچھ میں اس لڑکے تک پہنچنے کا شاندار کام سر انجام دیا ۔بقول پولیس مسجد امام طارق کے بیان قلمبند کرنے کے بعد انہوں نے اپنی تفشیش کو دوسرے زاویے سے دیکھا ۔اور انہیں لگا کی یہ کام کسی اور دشمن کا ہوسکتا ہے۔

(کیونکہ پنجاب بھر کے ملائوں کا گورنمنٹ پر پریشر تھا )اور پھر منظر عام یہ آیا ،ایک 16 سالہ حجام جس نے بڑے دلیرانہ انداز میں اپنے جرم کا اعترا ف کیا ۔جسے ذہن ماننے کو تیار نہیں ۔بقول اس حجام لڑکے کے کہ 6سالہ معین اکژ دوکان سے گزرتاتھا ۔میں اسے پیا ر کرتا اور اسے پانچ دس روپے دے دیا کرتا تھا ۔اس شام معین نے مجھ سے پیسے مانگے میں نے اسے کہا کہ چلو آنا میں تمہیں 50روپے دیتاہوں۔ی ہ ساری باتیں اس حجام کی زبانی میں نے نجی چینل پر سُنیں۔ سولہ سالہ حجام کہتا ہے وہ بچہ میرے ساتھ ساتھ آیا۔ میرے نیت میں فتور آیا اور میں اسے بہلا پھسلا کر مسجد می اوپری منزل میں لے گیا ۔جہاں ایک حجرہ تھا میں نے وہاں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا ۔اور وہ بچہ چیخا چلایا اسنے کہا میں سب کو بتادوں گا کہ اس نے میرے ساتھ یہ غلط کیا ہے۔

حجام کہتاہے میں ڈر گیا ۔اور میں نے اسے گردن پر زور سے لات ماری اور وہ بچہ زمین پر گر گیا ۔اس کی گردن ٹوٹ گئی میں خوف میں تھا کیونکہ مسجد کے نیچے والی منزل پر عشاء کی نماز ہو رہی تھی ۔اور میں نے اس بچے کو اٹھایا اور اسے سیڑھیوں سے لٹکا دیا تاکہ وہ بچہ مر جائے اور میرے متعلق کسی کو نہ بتائے ۔یہاں عقل سلیم یہ بات ماننے کو تیار نہیں کہ سولہ سالہ لڑکے نے یہ سب کیسے اکیلے کیا ہو گا رسی کہاں سے ملی اسے ،اس نے بچے کو سیڑھیوں پر برہنہ کیوں لٹکا دیا یہ بھی تو وہ کر سکتاتھا وہیں چھوڑ کر بھاگ سکتا تھا۔

کیونکہ بقول اس لڑکے کے مسجد میں عشاء کی نماز ہور ہی تھی۔تو کیا جب نماز ہور ہی تھی کسی نمازی نے 6سالہ معین کی آواز نہیں سنی ۔کیا سب کی کانوں میں سیسہ پڑگیا تھا ۔آخر وہ کونسا راستہ تھا جس سے وہ لڑکا اوپر گیا اور نیچے اترا۔ جب میں اس حجام کا انٹرویو دیکھ رہی تھی ایل نجی چینل پر تو وہ ایسے اعتراف کر رہاتھا جیسے وہ سبق پڑھ رہا ہو۔جیسے اسے قربانی کا بکرا بنایا گیا ہو ۔جیسے کچھ لوگوں نے اسے یہ اعتراف کرنے پر مجبور کیا ہو ۔بھلا 16 سالہ لڑکا اتنا دیدہ دلیر کہاںہوتاہے۔کیا وہ اکیلا لڑکا ،ایک 6 سالہ بچے کو سیڑھیوں پر دونوں جانب سے اکیلا باندھ سکتاہے۔کیا ڈی ۔این ۔اے رپورٹ میں ایک نابالغ لڑکے کی جنسی زیادتی ثابت ہوئی۔اگر یہ ثابت ہو ا اور وہ مجرم تھا تو پھر اس نے اپنا اعتراف جرم کرنے کے بعد پولیس کی بھری نفری سے بھاگنے کی جراء ت کیوں کر رہا تھا۔

مولوی صاحب تو بری ہو گئے۔ اور 16 سالہ حجام بھی بھاگنے پر بضد تھا ۔اور پولیس کے مطابق اس نے پولیس والوں سے اسلحہ چھین کر بھاگنے کی کوشش کی۔اور پولیس سے مقابلہ شروع کیا ۔فائرنگ شروع ہوئی اور وہ 16 سولہ سالہ حجام اِن کائنٹر میں مارا گیا۔ پولیس نے پریس کانفرنس کرکے عوام کو مطمئن کردیا ۔کہ جناب ہم نے ایک کارخیر کام سر انجام دیا ہے۔ اور 16 سالہ بچہ ہم سے ہماری بندوق چھین کر ہمیں مار رہا تھا ۔اور پھر روایتی پولیس مقابلے میں وہ حجام مارا گیا۔ ذہن نہیں مانتا یہ کہانی ایک دم آکر اس بچے کا اعتراف جرم کرنا ۔پھر پولیس کی نفری سے بندوق چھین کر فائرنگ کرنا ،اور مارا جانا ۔یہ تو فلمی کہانی سی لگتی ہے۔میں ہرگز یہ نہیں کہ رہی کہ وہ لڑکا ملزم نہیں تھا۔

یا مجر م نہیں تھا ۔وہ جب اعتراف کر چکا تو پھر وہ مجرم تھا ۔مگر یہ اندہو ناک واقعہ بہت سے سوالات چھوڑگیا ۔6سالہ بچہ ماراگیا ۔پھر ملزم سولہ سالہ لڑکا پولیس مقابلے میں ماراگیا وہ لڑکا جس نے اعتراف جرم کیاتھا تو پھرایسا کیاتھا کہ وہ پولیس کی جان کا دشمن بن گیا اور پولیس کی بھارتی نفری اس سولہ سالہ لڑکے پر قابو نہ پاسکی ، آخر کیا ماجرا تھا کس کے کہنے پر مارا گیا اس بات کا جواب دینے کیلئے نہ تو چھ سالہ معین زندہ ہے اور نہ ہی وہ سفاک حجام زندہ ہے اپنی موت وہ خود مرچکا مگر چند سوال مسلسل ذہن میں گردش کرتے رہے میں بھی سوچتی رہی ، مولوی صاحب کا پکڑا جانا پھر باعزت بری ہونا، سولہ سالہ نابالغ کااعتراف جرم پھر اسی سولہ سالہ حجام کا ان کائونٹر ، یہ باتیں ذہن بالکل تسلیم نہیں کرتا سوالات ہیں کہ ختم ہی نہیں ہوتے ، دکھ ہے

کم ہی نہیں ہوتا، دکھ معین کی ماں کا دکھ ، معین کی برہنہ لاش کا دکھ ، ایک زیادتی کاشکار ہونے والے چھ سالہ بچے کا اور خوشی ایک بالغ سولہ سالہ بچے کی ان کائونٹر موت کی ، آخر یہ ماجرا کیاہے؟ کاش ہمارے ملک میں انصاف ہوتا، کاش چھ سالہ بچے کی موت کا ذمہ دار ایک بچہ نہ ہوتا ، کاش مدرسے بدنام نہ ہوتے ، کاش مولوی صاحبان کا تقدس پامال نہ ہوتا، یہ کاش لفظ بڑا بے درد ہے ہونٹوں پر پھیل ہی جاتا ہے اور کاش کہ اس ملک میں قوانین کا اطلاق ہوتا، مجرم کو سزا ملتی ، انصاف کا بول بالا ہوتا، حکمران اپنی عیاشیوں سے فرصت پاتے ، ملک کے ان مسائل پر توجہ دیتے ، ہرشہری اپنے اپنے فرائض سرانجام دیتا

قانون کی بالادستی ہوتی تو آج یہ ملک جنت نہ سہی کم از کم امن کا گہوارہ ضرورہوتا، کاش حکمران ملک کیلئے لڑتے نہ کہ دھرنے دینے پر یا دھرنے ختم کرنے پر ، کاش کہ اس ملک کے بحرانوں پر حکمران توجہ دیتے کبھی بجلی کا بحران تو کبھی گیس کا ، کبھی پٹرول کا تو کبھی آئے دن کا، کبھی کسی کمسن کی موت پر ایسا سکوت نہ ہوتا کاش وطن عزیز کا کوئی مخلص انسان حکمران ہوتا تو آج یہ کاش نہ ہوتا، کاش کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی ، کمزور جمہوریت اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کیلئے پنپ رہی ہے تو کہیں انسانوں کے حقوق پر شب خون مارا جارا ہے کاش کہ میرے ملک کے حکمرانوں تک یہ صدائیں پہنچ پاتیں ، کاش کہ وہ ان مائوں کی دہائیاں سن پائیں جن کے لعل کبھی دہشت گردی کی بھینٹ تو کبھی جنسی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں ، کاش اے کاش کوئی تو ہو جو انصاف دلائے اپنے مفاد سے ہٹ کر ملک کے مفاد کیلئے سوچے ، کاش۔۔۔۔۔۔۔اگر قانون کی بالادستی ہوتی تو کوئی بھی بچہ سیڑھیوں میں لٹکتا ہوا نہ پایا جاتا۔ اللہ ہمارے بچوں کی حفاظت فرمائے ۔آمین

Mishi Malik
Mishi Malik

تحریر : مشی ملک

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Muhammad Amjad khan
Previous Post ہماری میڈیکل فورس اور لفظ جنگ؟
Next Post دعا
M A Tabassum

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.