اسلام آباد ہائیکورٹ نے ’ججوں کو بدنام‘ کرنے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) سے وضاحت طلب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حزب اختلاف اور سابق ہاوسنگ وزیر اکرم خان درانی کی ضمانت خارج کرنے سے متعلق نیب کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ نیب نے اکرم خان درانی کے خلاف گزشتہ برس جاری کیے جانے والے وارنٹ گرفتاری واپس لے لیے تھے۔سابق ہاوسنگ وزیر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے دائر کی تھی۔جب چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل آئی ایچ سی کے ڈویژن بینچ نے ضمانت کی درخواست پر دوبارہ سماعت شروع کی تو نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اکرم خان درانی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ واپس لینے کے بعد یہ درخواست غلط ثابت ہوگئی ہے۔

