لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں حالات اچانک خراب ۔ اپنے ساتھی وکیل پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر وکلا برادری مشتعل ، سینکڑوں وکلاء نے سروسز ہسپتال سے ملحق پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا ، جہاں انتہائی خطرناک مریضوں کا علاج جاری تھا ۔
https://www.facebook.com/GeoUrduDotTv/videos/807221769700732/
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وکلاء نے ہسپتال کے گیٹ پر موجود اینٹی رائٹ فورس کے درجنوں اہلکاروں پر مشتمل دستے کو زبردستی وہاں سے ہٹا دیا اور دروازے و رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ہسپتال کے اندرونی حصوں پر دھاوا بول دیا ، اس اچانک حملے پر ڈاکٹر اور نرسیں و دیگر سٹاف اپنی جانیں بچانے کے لیے مریضوں کو انکے حال پر چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا ۔ انتہائی معتبر ذرائع نے خبر دی ہے کہ پی آئی سی میں ڈیوٹی کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ علاج چھوڑنے اور وکلاء کے حملے کے باعث چند گھنٹوں میں 3 سے چار مریض جان بحق ہو چکے ہیں ،
جب کہ ہسپتال میں مریض ایک نوجوان نے روتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وکلاء کے حملے کی وجہ سے اس کی والدہ کا علاج نہیں ہوا اور وہ انتقال کر چکی ہیں ۔ یاد رہے کہ وکلاء نے ہسپتال پر دھاوا بولتے ہی شدید توڑ پھوڑ بھی کی ہے ، اور کئی گاڑیوں موٹرسائکلوں اور ہسپتال کے اندرونی حصوں کے دروازوں اور دیگر سامان کو بھی تباہ کر ڈالا ہے ۔



