yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

90 فیصد کا م پورا ۔۔ اگلے سال ہمارا حدف کیا ہو گا؟ ملکی معیشت کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دینے والی خبر آ گئی

MH Kazmi September 5, 2019 1 min read
90% complete ... What will be our target next year? The news that brought the country's economy to the heights of heaven came
Share this:

90% complete ... What will be our target next year? The news that brought the country's economy to the heights of heaven came

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 19 لاکھ لوگ ٹیکس فائلر تھے ،ہماری حکومت میں تعداد 25لاکھ تک بڑھائی گئی، ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں 27فیصد اضافہ ہواہے،جولائی اور اگست کے دوران ریونیو میں 580ارب کا اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ ماہ ٹیکس جمع کرنے کا 90 فیصد ہدف حاصل کیا۔ درآمدات میں کمی کی وجہ سے بعض شعبوں کے ریونیو میں کمی بھی آئی،برآمدکنندگان کو ریفنڈ میں مشکلات آرہی تھیں ، فیصلہ کیا گیا ہے کہ برآمدکنندگان کو فوری ٹیکس ریفنڈ کیے جائیں گے ، انکم ٹیکس میں 2015سے آ ٓج تک کے درمیانے طبقے کے ریفنڈمکمل واپس کرنیکافیصلہ کیاگیاہے، ہر مہینے کی 16تاریخ کو برآمدکنندگان کو ٹیکس ریفنڈ کیے جائیں گے،ایکسپورٹ ریفنڈ میں ایف بی آر اہل کاروں کا کردا رختم کردیا گیا ہے ، معاشی ٹیم ملک کی اقتصادی حالت کی بہتری کیلیے کوشش کر رہی ہے۔اسلام آبادمیںدیگروفاقی وزراکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر 30ہزارارب کا قرضہ چڑھا ہوا تھا ،درآمدات میں کمی لائی گئی جس سے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں 73فیصد کمی آئی، قبائلی علاقوں کی ترقی کیلیے 150ارب روپے رکھے گئے ، فوج کے اخراجات کو منجمد کیا گیا،کابینہ کی تنخواہیں کم کی گئیں ،کفایت شعاری کے پروگرام میں سول حکومت کے اخراجات میں 50ارب روپے کمی کی،نجی سیکٹر کو بجلی گیس اورقرضوں میں سبسڈی دی گئی ،ان تمام اقدامات کا مقصد ہے کہ نجی شعبہ روزگار کے مواقع بڑھانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے پروگرام کو سراہا گیا،درآمدات میں کمی کرنٹ اکاونٹ خسارہ بہتر کیا گیا ۔ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ایل این جی پلانٹس کی پرائیویٹائزیشن سے 300ارب کا اضافہ ہوگا،دو سے 10ارب کے پراجیکٹ کی منظوری پی ڈی ڈبلیو میں ہی کرانے کا فیصلہ کیاہے ،دس ارب سے بڑاپراجیکٹ ایکنک میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ، توقع ہے زرعی شعبے میں ترقی ساڑھے تین فیصد ہوگی ، پانچ سال کے دوران زرعی شعبے میں ترقی نہیں ہوئی بلکہ منفی میں تھی،250ارب کے منصوبے زراعت کے شعبے کے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے لیے ٹارگٹ 2.4 فیصد رکھا ہے جسے آسانی سے حاصل کرلیں گے، حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک منتقل کیا، ایکنک میں 579ارب روپے کے پراجیکٹس منظور کیے گئے ،دوسیلولر کمپنیوں سے ایک دو روز میں حکومت کو 70ارب روپے ملیں گے ۔ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ 2015سے آج تک کے تصدیق شدہ سیلز ٹیکس ریفنڈکے احکامات دیے گئے ہیں، انکم ٹیکس میں 2015سے آ ٓج تک کے درمیانے طبقے کے ریفنڈمکمل واپس کرنیکافیصلہ کیاگیاہے۔مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ ٹارگٹ بڑھائے ہیں تاکہ ریونیو میں تاریخی سطح پراضافہ ہو ،جولائی اگست میں پچھلے سال کے مقابلے میں 25فیصد ریونیو بڑھا،ٹیکس وصولیاں مقررہ اہدا ف کے مقابلے میں 90فیصد پر آئیں ،جولائی اگست کے دوران 580ارب ریونیو میں اضافہ ہوا، امیر افراد کے ٹیکس ریفنڈ پر آیندہ ماہ بڑا فیصلہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ گیس شعبے میں چوری میں 9فیصد کمی لائے ،نان ٹیکس ریونیو میں 800ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے ،ٹارگٹ بڑھائے ہیں تاکہ ریونیو میں تاریخی سطح پراضافہ ہو ،جولائی اگست میں پچھلے سال کے مقابلے میں 25فیصد ریونیو بڑھا، آٹے کی قیمت کنٹرول کے لیے ایک دو روز میں سٹیک ہولڈرسے میٹنگ کی جائے گی ،جی آئی ڈی سی پر حکومت کی رہ نمائی کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، گردشی قرضے میں ہر ماہ 38ارب روپے اضافہ ہورہا تھا ، گردشی قرضے میں 28ارب روپے کی کمی لائی گئی ہے، پاور سیکٹر میں چوری پکڑنے سے 100ارب روپے بچائے گئے ، ایل این جی پلانٹس کی پرائیویٹائزیشن سے 300ارب کا اضافہ ہوگا، دو سے 10ارب کے پراجیکٹ کی منظوری پی ڈی ڈبلیو میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا، دس ارب سے بڑاپراجیکٹ ایکنک میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ، توقع ہے زرعی شعبے میں ترقی ساڑھے تین فیصد ہوگی ۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Fawad Chaudhry spoke openly, making an incredible confession
Previous Post فواد چوہدری کھل کر بول پڑے، ناقابل یقین اعتراف کر لیے
Next Post بریکنگ نیوز:کینیڈا، لندن اور جرمنی کے بعد بنگلادیش نے بھی پاکستان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا
Breaking News: After Canada, London and Germany, Bangladesh also decided to support Pakistan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.