yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اعلیٰ نتائج حاصل کرنے کے 7 نسخے

MH Kazmi October 19, 2016 1 min read
7 prescription to get high results
Share this:
7 prescription to get high results
7 prescription to get high results

بہت سے ایسے طریقے ہیں، جن پرعمل کرکے آپ اپنے نتائج اور بہتر کارکردگی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور اپنے کام میں پرفیکشن لاسکتے ہیں۔

لاہور: (ویب ڈیسک) یہ وہ طریقے ہیں جنہیں دنیا کے کامیاب ترین لوگوں نے اپنایا اور اعلیٰ نتائج حاصل کیے۔

اپنی صلاحیتوں پر توجہ دیجیے

صلاحیتوں پر توجہ دینے کے اصول پر عمل کیجئے۔ اس کے لیے آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی ان شاندار قابلیتوں اور صلاحیتوں پر توجہ دیں، جو آپ کے اعلیٰ اہداف کے حصول کا باعث بنیں۔ یہ اصول آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کی بنیاد ہے اور ذاتی حکمت عملی کی کامیابی کے لیے انتہائی لازم و ملزوم ہے۔

اعلیٰ نتائج پر پوری توجہ دیجئے

مصمم ارادہ کیجیے کہ آپ محض ان اہداف پر توجہ دیں گے، جن پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آپ غیر معمولی کامیابی حاصل کر لیں۔ ان اہداف کو مکمل کرنے کی کوشش کریں جن پر آپ پُراعتماد انداز میں کام کر سکیں۔ مسلسل اپنے آپ سے سوال کیجیے کہ وہ کیا کام ہے جسے میں اور صرف میں بہتر انداز میں کر سکتا ہوں۔ اگر میں اسے بہتر انداز سے کر لوں تو اس سے کیا میرے موجود حالات مکمل طور پر تبدیل ہو جائیں گے؟ خود کو اس اصول کا پابند کر لیجیے کہ آپ ان اہداف پر کام نہیں کریں گے، جن کو مکمل کرنے سے آپ کی ذات اور آپ کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ صرف ان کاموں پر توجہ مرکوز کریں گے، جس سے آپ کی ذات اور مستقبل پر انتہائی مثبت اور طاقتور اثر پڑے گا۔

ان کاموں کو کیجیے جن میں آپ بہتر ہیں

جب آپ وہ کام کرتے ہیں، جس میں آپ دوسروں کی نسبت بہتر ہیں تو آپ زیادہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ جب آپ کام کو بہتر انداز میں کر رہے ہوتے ہیں تو نہ صرف آپ پہلے کی نسبت کام کئی گناہ زیادہ کرتے ہیں بلکہ اس سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔ کون سے چند کام ہیں جو آپ دوسروں کی نسبت بہتر کرتے ہیں؟ وہ کیا ہے جو آپ آسانی سے کر لیتے ہیں جبکہ وہ دوسروں کو مشکل لگتا ہے؟ اپنی ان منفرد صلاحیتوں پر فوکس کیجیے اور ان کاموں پر توجہ دیجیے، جن سے آپ اعلیٰ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

مواقعوں پر فوکس کیجیے

بڑے مواقع حاصل کرنے پر توجہ دیجیے۔ کل کے مسائل پر توجہ دینے کے برعکس آنے والے مواقعوں پر فوکس کیجیے۔ اپنی بہتر صلاحیتوں اور قوتوں اور ان دوستوں پر جن کے ذریعے اعلیٰ کامیابی ممکن ہو سکتی ہے پر دھیان دیجیے۔ خود سے سوال کیجیے کہ کیا میرے بہتر مستقبل کے لیے بڑے مواقع ہیں؟ کہاں سے میں واقعی کامیابی حاصل کر سکتا ہوں، اگر میں توجہ دوں؟

بڑی مچھلیوں کے لیے جال بچھائیں

یاد رکھیئے! اگر آپ ایک ہزار چھوٹی مچھلیاں پکڑیں گے، تو یہ تمام قریباً بالٹی بھر ہوں گی، لیکن اگر آپ صرف ایک وہیل مچھلی پکڑیں، تو سمجھیے آپ نے تمام سفر اور محنت کا حق ادا کر دیا۔ کاروبار میں بھی آپ کو وہ منڈیاں تلاش کرنی چاہیں، جو آپ کے لیے وہیل مچھلیاں ثابت ہوں۔ پھر ان سے کام کرنے کی منصوبہ بندی کیجیے۔ اکثر بڑے گاہک یا بڑے سودے آپ کی کامیابی کے لیے کافی ہوتے ہیں۔

اعلیٰ نتائج والے کاموں پر توجہ کیجیے

اعلیٰ نتائج والے کاموں کی شناخت کیجیے۔ اس سوال کا جواب دینے سے آپ اس کی شناخت کر سکتے ہیں۔ خود سے پوچھیے کہ مجھے کیوں تنخواہ دی جاتی ہے؟ جب آپ اس سوال کا جواب پا لیں تو ان کاموں پر اپنی تمام تر صلاحیتیں مرکوز کر لیں، جو آپ کی ذمہ داری میں شامل ہیں یا جن کے لیے آپ کو تنخواہ دی جاتی ہے۔ ہر فرد کے پانچ سے سات اعلیٰ نتائج دینے والے کام ہوتے ہیں، جن کے کرنے سے آپ اپنے ادارے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ یہ صرف اس وقت ممکن ہے جب آپ ان کاموں پر توجہ دیں گے اور ان کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور قلیل وقت میں انہیں حاصل کر لیں گے۔

ہدف کے حصول کی مدت متعین کر لیجیے

اہم مقاصد کے حصول کی مدت کا تعین کر لیجیے۔ متعین کردہ مدت آپ کو مجبور کرتی ہے کہ آپ سخت محنت اور زیادہ موثر انداز میں اپنے ہدف تک رسائی حاصل کر لیں۔ مدت کا تعین کئے بغیر آپ کے لیے اکثر محنت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے پیچھے کوئی متحرک طاقت ہوتی ہے اور نہ ہی اسے مکمل کرنے کے لیے آپ کو کوئی مجبور کرتا ہے۔ اس طرح ہدف مکمل کرنا دشوار ہو جاتا ہے۔ جو بھی کام شروع کریں، اس کے لیے ایک مدت متعین کر لیں۔ لوگوں سے عہد کیجیے کہ آپ متعین مدت میں کام مکمل کر لیں گے۔ جب آپ لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں، تو آپ خود کو وعدہ نبھانے کی تحریک دیتے ہیں۔ جب آپ وعدے کے ذریعے اپنی عزت اور انا کو داؤ پر لگا دیتے ہیں، تو آپ کو اندرونی طور پر اتنی تحریک ملتی ہے کہ آپ اپنے کام کو مقررہ مدت سے پہلے انجام دے لیتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PTI sit-in, demanding housing from the Federal Police Administration
Previous Post پی ٹی آئی کا دھرنا، وفاقی پولیس نے ضلعی انتظامیہ سے رہائش مانگ لی
Next Post امید ہے آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا بہتر کمبینیشن بنے گا: شرجیل خان
Hopefully this will be the best combination of United Islamabad: Asif Khan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.