yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پی پی کا 5 سالہ دوراقتدار؛ کراچی میں دہشت گردوں نے جہاں چاہا ٹارگٹ کو نشانہ بنایا

Web Editor June 6, 2018 1 min read
5-year-old PPP's patriarch; Terrorists targeted Karachi where targeted killers in Karachi
Share this:

کراچی: پیپلزپارٹی کے 5 سالہ دور اقتدار میں امن وامان کی صورتحال گزشتہ ادوار کے مقابلے میں کچھ بہتر تو رہی لیکن اس کے باوجود امن وامان کے ایسے کئی واقعات ہوئے جو دلوں پر دکھ کے گہرے سائے اور انمٹ نقوش چھوڑگئے ، دہشت گرد تنظیم انصار الشریعہ کا قیام اور اس کا خاتمہ اسی دورحکومت میں ہوا، سانحہ صفورا بھی رونما ہوا، ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو شہید کیا گیا، ٹارگٹ کلنگ میں معروف قوال امجد صابری کو اسی 5-year-old PPP's patriarch; Terrorists targeted Karachi where targeted killers in Karachiدورحکومت میں نشانہ بنایا گیا۔ایس ایس پی چوہدری اسلم بم دھماکے میں شہید ہوئے، گلشن حدید اور عزیز آباد میں2 ڈی ایس پیز سمیت 4 چار اور 3 تین پولیس اہلکاروں کو کئی کئی مرتبہ شہر کی سڑکوں پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، اورنگی ٹائون میں ایک ہی حملے میں7 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، رینجرزکی چوکیوں پرحملے کیے گئے، بوہری برادری بھی دہشت گردوں کے نشانے پر رہی، لیاری میں دستی بم دھماکوں کی آوازیں بھی گونجتی رہیں، غیر ملکی باشندے بھی دہشت گردوں سے بچ نہ سکے ،11 مئی 2013 کو منعقدہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد سندھ میں پیپلزپارٹی نے حکومت بنائی، حکومت میں آتے ہی امن وامان کی صورت حال ایک بڑا چیلنج تھی، انتخابات کے دن ہی 2 دھماکے ہوئے جس میں سے ایک نیا ناظم آباد میں رینجرز پر خود کش حملہ کیا گیا جبکہ اس سے قبل قائد آباد میں رکشا میں دھماکا ہوا۔یہ دھماکے آئندہ آنے والے دنوںکی دلخراش عکاسی کررہے تھے اور ہوا بھی ایسا ہی، روزانہ کی بنیاد پر ملک کے معاشی حب میں 8 سے 10افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتارہا، بعض اوقات یہ تعداد 10 سے بھی تجاوز کرجاتی تھی ، صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگاتے ہوئے سندھ حکومت نے وفاق کے تعاون کی بدولت ماہ ستمبر میں کراچی آپریشن کا آغاز کیا ، گو کہ اس آپریشن کے نتائج کچھ عرصے بعد آنا شروع ہوئے لیکن اس کے باوجود شہر میں دہشت گردوں نے جب اور جہاں چاہا اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنایا، 9 جنوری 2014کوایس ایس پی چوہدری اسلم کو عیسیٰ نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے پربم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس میں انھوں نے محافظوں سمیت جام شہادت نوش کیا، 13 فروری 2014 میں ڈیفنس کاز وے پر حساس ادارے کے بریگیڈیئر پر خود کش حملہ کیا گیا جو ناکام ہوا، مئی2015 کو سانحہ صفورا رونما ہوا جس میں دہشت گردوں نے صفورا کے مقام پر بس میں گھس کر 44 سے زائد افراد کو گولیوں سے بھون دیا۔غیر ملکی پروفیسر ڈیبرا لوبو کو میڈی کیئر چورنگی پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، 22 جون 2016 کو رمضان المبارک میں لیاقت آباد 10 نمبر جیسی مصروف ترین شاہراہ پر دن دہاڑے معروف قوال امجد صابری کوموٹر سائیکل سوار دہشت گرد گولیوں کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے، 24 اپریل 2015 کو ڈیفنس کے علاقے میں معروف سماجی رہنما سبین محمود کو ہلاک کیا گیا، ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ کے سامنے اور صدر میں پارکنگ پلازہ کے سامنے ملٹری پولیس اہلکاروں کو سرعام فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، اورنگی ٹائون میں انسدادپولیومہم کے دوران 7 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، عزیز آباد اور کورنگی عوامی کالونی میں تین تین پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ، سائٹ ایریا میں رمضان المبارک میں عین افطار کے وقت 4 پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگئے ۔ملزمان انصار الشریعہ نامی تنظیم کا پمفلٹ بھی پھینک کر بھاگے جس میں انھوں نے واقعے کی ذمے داری قبول کی، عزیزآباد اور گلشن حدید میں 2ڈی ایس پی بھی دہشت گردوں کے ہتھے چڑھے، 5 اپریل2017 کو شاہراہ فیصل پر کرنل رٹائرڈ ضیا اللہ ناگی کو نشانہ بنایا گیا، گزشتہ برس 2 ستمبر کو عید الاضحیٰ کے دن نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے متحدہ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر جان لیوا حملہ کیا گیا جس میں وہ تو محفوظ رہے لیکن ایک پولیس اہلکار، ایک بچہ اور ایک دہشت گرد مارا گیا، رینجرز بھی دہشت گردوں کے نشانے پر رہی۔کٹی پہاڑی، منگھوپیر، حب ، قائد آباد اور لیاری سمیت کئی علاقوں میں چوکیوں پر دھماکے ہوتے رہے، گلشن حدید میں غیر ملکیوں کی ہائی ایس کو بھی بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا لیکن خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، بوہرہ برادری بھی دہشت گردوں کے نشانے پر رہی، متعدد افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ دستی بم حملے بھی کیے گئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Return to the scheme for feeding poor people on every round of semi-hemorrhoids
Previous Post نیماراورمیسی کے ہر گول پر غریب افراد کو کھانا کھلانے کی اسکیم واپس
Next Post امریکی نوجوان صرف 8 منٹ میں سیپی کے 480 کیڑے کھاگیا
American youth consumed 480 bugs of CP in just 8 minutes

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.