yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گلگت بلتستان کے 4 ترقیاتی منصوبے سی پیک میں شامل

MH Kazmi August 4, 2017 1 min read
4 development projects in Gilgit-Baltistan include CPEC
Share this:

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کے 4 ترقیاتی منصوبے باضابطہ طور پر شامل کردیے گئےہیں۔

4 development projects in Gilgit-Baltistan include CPEC
4 development projects in Gilgit-Baltistan include CPEC

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی حکومت نے چین کو اقتصادی راہداری منصوبے میںگلگت بلتستان کے 40 سے زائد ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کے لیے تجاویز پر مبنی کنسپٹ پیپرز پیش کیے تھے جن میں ہائیڈرو پاور کے7، سڑکوں و مواصلات کے 15، منرلز، انڈ سٹریز اورکامرس کے 8، ٹوارزم ،کلچر اور یوتھ کے 8،ایگریکلچر لائیواسٹاک اور فشریز کے 6 اورایجوکیشن کے 5 کے قریب منصوبے شامل تھے۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے تیار کردہ تجاویز میں سے ابتدائی طور پر گلگت بلتستان میں ایک خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا منصوبہ اورگلگت چترال لنک روڑ کی تعمیر کا منصوبہ سی پیک میں شامل کر لیا گیا تھا۔

بعد ازاں جگلوٹ سکردو روڑ کی تعمیر کا منصوبہ اور سکردو میں فروٹ پروسیسنگ لیبارٹری کی اپگریڈیشن و جمز اینڈ منرلز کٹنگ اینڈ پالشنگ سینٹر کے قیام کے منصوبے بھی سی پیک میں شامل کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان منصوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان میں پھنڈر کے مقام پر80 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور گلگت میں 100 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ منصوبے کو بھی سی پیک میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے تاہم ان کی حتمی منظوری نہیں ہوسکی ہے، یہ منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کنسپٹ پیپر میں شامل دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے منصوبے کو چین کی حکومت نے سی پیک میں شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے لیکن اس ضمن میں اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ ان کے علاوہ گلگت بلتستان میں سی پیک کے مرکزی منصوبوں میں شامل شاہراہ قراقرم کی توسیعی منصوبہ، چین اور پاکستان کے سرحد پر کراس بارڈر آپٹیکل فائبر کیبل لائن بچھانے کا منصوبہ ، سی پیک روٹ پر سیم لیس جی ایس ایم انٹرنٹ سروس کی فراہمی کے منصوبوں پر عملی طور پر کام جاری ہیں۔

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے تیار کردہ کنسپٹ پیپر میں شامل بعض منصوبے خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے منصوبے کی تکمیل سے از خود مکمل ہوجائے گا جبکہ گلگت بلتستان میں مقپون داس کے مقام پر قائم ہونے والا خصوصی اقتصادی زون 250ایکڑ رقبے پر مشتمل ہوگا جس میں ماربل و گرینائٹ انڈسٹری، اسٹیل انڈسٹری اور لیدر انڈسٹری قائم کی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ آئرن پر وسیسنگ یونٹ، فروٹ پروسیسنگ یونٹ اورمنرلز پروسیسنگ یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی سرمایہ کاری بورڈ نے رواں ماہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل پنجاب، بلوچستان ،خیبرپختونخوا میں قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زون کے منصوبوں کے ساتھ گلگت بلتستان میں مقپون داس کے مقام پر قائم ہونے والے اسپیشل اکنامک زون کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرکے وزارت منصوبہ بندی کو ارسال کردی ہے۔ ان کے علاوہ حکومت چین نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بھی تعاون کرنے خاص طور پر جدید آلات کی فراہمی، چین کی تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کو نشستیں مخصوص کرنے اور ہنرمندوں کو تربیت کی فراہمی سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The decision to take the cost of CPEC energy projects from consumers
Previous Post سی پیک توانائی منصوبوں کی حفاظتی لاگت صارفین سے لینے کا فیصلہ
Next Post آئی جی سے تقرریوں اور تبادلوں کا اختیار واپس لینے پر سندھ حکومت سے جواب طلب
Ask the answered from Sindh government on returning appointments and conversion options from IG

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.