yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خیبر پختونخوا، فاٹا میں طوفانی بارشوں سے 14 افراد جاں بحق

Web Editor May 13, 2018 1 min read
14 people killed from stormy rain in Khyber Pakhtunkhwa, FATA
Share this:

پشاور/لنڈی کوتل: خیبرپختونخوا اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) میں طوفانی بارشوں سے تقریباً 14 افراد جابحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

14 people killed from stormy rain in Khyber Pakhtunkhwa, FATAباجوڑ ایجنسی کی ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ علاقے میں طوفانی ہواؤں کے باعث کچے مکانات کی دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 9 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق تیزہواؤں کے بعد طوفانی بارش کا سلسلہ شام 5 بجے شروع ہوا جو دو گھنٹے تک محیط رہا جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی زیادہ تعداد باجوڑ سے ہے۔

طوفانی بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے، تیزہواؤں کے باعث متعدد درخت اور سائن بورڈ گر گئے۔ ان کے مطابق پشاور اور اس کے دیگر اضلاع گردوغبار کے طوفان کی زد میں رہا جس کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق خیبر ایجنسی میں بارش کے باعث رونما ہونے والے حادثات میں 3 افرادجاں بحق اور9 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈرائیور محمد وکیل جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ میڈیکل ترجمان ریاض خان نے ہسپتال میں دم توڑا تاہم ایف سی کے دو اہلکار بھی زخمی ہیں۔

ایجنسی ہیڈکوائٹر ہسپتال میں بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے طبی عملے کو شدید پریشانی کا سامنا رہا اور ڈاکٹرز موبائل فون کی روشنی میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے رہے۔ ایجنسی ہیڈکواٹرز ہسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصیب گل نے ڈان کو بتایا کہ ہسپتال میں 5 لاشیں اور 13 زخمیوں کو لایا گیا تاہم 2 زخمیوں کو پشاور ہپستال منتقل کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیگر تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد دے دی گئیں اور اب ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ علاوہ ازیں لنڈی کوتل میں 10 سالہ ابراہیم نالے میں تغیانی کے باعث ڈوب کر جاں ہو گیا جبکہ دیگر 2 بچوں کو بچالیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق نوشیرہ میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ تیز ہوا کے باعث مرکزی شاہراہ پر آویزاں سائن بورڈ راہ گیر پر گر گیا جسے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا تاہم انہیں بروقت طبی امداد فراہم کردی گئیں۔ رنگ روڈ پر ویئر ہاؤس کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ شہر کے متعدد علاقوں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ اس سے قبل وادئ سوات میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی اور سیدو شریف سمیت منگورہ شدید بارش کے باعث سیلابی ریلے کی زد میں آگئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
North Korea announces destruction his nuclear installations
Previous Post شمالی کوریا کا اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا اعلان
Next Post وادی نیلم: سیر کو گئے سیاحوں کو ناجانے کس کی نظر لگ گئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے موت کے منہ میں جاپہنچے، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ
Neelam Valley: Who looked like a bad guy to tourists visited the tourists eeing, looking at the face of death, fear of a large number of deaths

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.