yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرنے والی 12 غذائیں

MH Kazmi June 12, 2017June 12, 2017 1 min read
12 foods to reduce the risk of heart attack
Share this:

دل انسانی جسم کے اہم ترین اعضاءمیں سے ایک ہے مگر حیران کن طور پر ہم اس کی زیادہ پروا نہیں کرتے۔

12 foods to reduce the risk of heart attackروزمرہ کے تناﺅ اور مضر صحت غذا کے استعمال سے اس پر بوجھ بڑھاتے رہتے ہیں حالانکہ سب کو علم ہے کہ بہت زیادہ چکنائی سے بھرپور غذا بلڈ کولیسٹرول کی سطح بڑھانے کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں خون کی شریانیں سکڑنے لگتی ہیں اور دل اپنے افعال سرانجام دینے سے قاصر ہونے لگتا ہے۔

اس کا نتیجہ ہارٹ اٹیک یا امراض قلب کی شکل میں نکلتا ہے۔

تاہم اپنی غذا میں درج ذیل فوڈز کو شامل کرکے آپ اپنی مجموعی صحت سمیت مستقبل میں ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بھی کم کرسکتے ہیں۔

مچھلی

اگر تو آپ کو مچھلی کھانا پسند نہیں تو یہ جان لیں کہ اسے اپنی غذا میں اکثر جگہ دینا دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی اور شریانوں میں جمع ہوجانے والے مادوں سے لاحق ہونے والے دل کی بیماری سے بچانے میں مدد دیتا ہے، ہفتے میں دو سے تین بار اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔

جو کا دلیہ

12 foods to reduce the risk of heart attackفائبر سے بھرپور یہ دلیہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کے ساتھ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی دل کے امراض اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرتی ہے۔

12 foods to reduce the risk of heart attack

بیری

بلیو بیری اور اسٹرابری کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ ہارٹ اٹیک کا باعث بننے والا بڑا خطرہ ہے، اسی طرح یہ مزیدار پھل خون کی شریانوں کو بھی کشادہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

12, foods, to, reduce, the, risk, of, heart ,attack

چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ بلڈ پریشر کو معمول میں لانے میں مدد دیتی ہے جبکہ یہ جسمانی ورم اور خون کے جمنے جیسے عارضوں کے لیے بھی مفید ہے جو کہ ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

12, foods, to, reduce, the, risk, of, heart ,attack

گریاں

پروٹین اور فائبر سے بھرپور گریاں جیسے بادام، اخروٹ اور کاجو وغیرہ دل کے لیے صحت مند ہیں، ان میں وٹامن ای بھی شامل ہوتا ہے جو کہ خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے۔

12, foods, to, reduce, the, risk, of, heart ,attack

زیتون کا تیل

روزانہ دو چمچ زیتون کے تیل کا استعمال نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر کا لیول بھی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

12, foods, to, reduce, the, risk, of, heart ,attack

سبز چائے

سبز چائے کا صرف ایک کپ ہی کولیسٹرول کے نتیجے میں خون کے جمنے کا عمل کی روک تھام کرنے کے لیے کافی ہے، اس کے علاوہ یہ گرم مشروب میٹابولزم کو بہتر کرکے اضافی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

12, foods, to, reduce, the, risk, of, heart ,attack

انار

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپوریہپھل بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جبکہ خون کی گردش کو معمول پر لاتا ہے جبکہ یہ ہیموگلوبن کی سطح کو بھی بڑھاتا ہے۔

12, foods, to, reduce, the, risk, of, heart ,attack

دار چینی

یہ مصالحہ امراض قلب اور خون میں جمنے والے مادوں کے خلاف موثر ہے، جبکہ یہ میٹابولزم کی رفتار بڑھا کر جسمانی وزن میں تیزی سے کمی لانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

12, foods, to, reduce, the, risk, of, heart ,attack

تربوز

یہ شریانوں کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی طرح کولیسٹرول کی سطح کو مستحکم کرتا ہے جبکہ اس میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

12, foods, to, reduce, the, risk, of, heart ,attack

لہسن

شریانوں کو کشادہ کرنے، بلڈ پریشر میں کمی اور خون کی نالیوں میں بندش کو کھولنے کے لیے مفید لہسن کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

12, foods, to, reduce, the, risk, of, heart ,attack

سیب اور ناشپاتی

فائبر سے بھرپور یہ دونوں پھل دل کی صحت میں مدد دیتے ہیں، یہ خون کی گردش کو معمول پر لاتے ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ سیب اور ناشپاتی سستے اور انار کے آسانی سے دستیاب متبادل ہیں۔

 

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
12, foods, to, reduce, the, risk, of, heart ,attack
Previous Post جگر کے لیے نقصان دہ غذائیں
Next Post روس میں کرپشن کے خلاف احتجاج، ایک ہزارافراد گرفتار
Protest against corruption in Russia, a thousand people arrested

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.