yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

ہم رل رہے ہیں اور دوہری شہریت والوں کی موجیں لگی ہیں ، کپتان جی ایک وقت آئے گا تم کہو گے عامر ، میرا ہاتھ پکڑ لو مگر ۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر عامر لیاقت نےجذباتی انداز میں بڑی بات کہہ ڈالی

MH Kazmi July 20, 2020July 20, 2020 1 min read
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت لکھتے ہیں ۔اب کہنے کو تو کچھ نہیں ہے، جتنا کہنا تھا کہہ دیا، جوکچھ دل میں تھا، اسے ایک داستان کا روپ دے دیا، اب کہنے، سننے کوکچھ باقی بچا نہیں، اب بکھرچکا ہے، دہری شہریت والے چھاتی پرمونگ دل رہے ہیں اور صرف پاکستانی منتخب ہوکر بھی آہستہ آہستہ نکل رہے ہیں، نوٹس دینے والا بھی کوئی نہیں، نوٹس لینے والا بھی کوئی نہیں۔ایک نا امیدی نے چہارجانب سے گھیرلیا ہے، اہلِ وطن مہنگائی سے مارے جارہے ہیں اور اہل کراچی وطن پرستی کی ہر جنگ ہارے جارہے ہیں، عجیب منظر ہے یا میرا گماں ہے کچھ کہہ نہیں سکتا لیکن اپنے کپتان کو یوں ڈوبتے دیکھا بھی نہیں جاتا، بہت مخلص انسان ہے لیکن خلوص سے ناپید ’’دوستوں‘‘ میں گھرگیا ہے۔اللہ اس کی حفاظت کرے اور اسے ’’ ایاک نعبد وایاک نستعین‘‘ کے بجائے اس وقت پوری الحمد شریف پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے… یہ انسان پاکستان کی ایک امید سحر ہے، اسے تیرگی سے بچانا ہے، یہ اندھیرے میں چلا گیا تو پھر سوائے بدحالی کے کچھ نہیں بچے گا، میں ساتھ دوںگا لیکن ایک بار وہ بھی توکہے ’’ عامر میں اپنا ہاتھ دوں گا تم تھام لینا۔۔مجھے آج کچھ دن پہلے نوشتہ دیوار پڑھنے کے بعد اپنے لکھے یہ اشعار یاد آرہے ہیں۔ اس میں ہمارا پورا سفر پنہاں ہے، وہ صدر مملکت، وہ گورنر، وہ وزیر خارجہ، وہ بھولے بسرے لیاقت جتوئی ہم سب ساتھ تھے،اب ہم سب بہت دْور ہوگئے ہیں، اتنے دورکہ دیکھنے کی کوشش پر بھی دکھائی نہیں دیتے بس نظر آتے ہیں، میرے عزیر اور رہبر کپتان شاید تمہیں کچھ یاد آجائے۔۔جو کچھ بویا ہم نے بویا مل کر بویا کون لکھے گا ؟۔۔۔سب کچھ پایا پاکرکھویا کیسے کھویا کون لکھے گا ؟۔۔سپنے سچے تھے یا نکلیں تعبیریں سب جھوٹیں۔۔بولو نا میں کیا اب بولوں کس سے بولوں کون لکھے گا؟۔رستے پر جو ہنستے تھے وہ اب بھی ہم پر ہنستے ہیں۔۔ان کا ہنسنا ہنس کے چھپنا قصہ سارا کون لکھے گا؟۔۔۔سکے نکلے چھوٹے، کھوٹے ایسے کھٹمل موٹے۔۔چھن چھن باجیں ٹیڑھا ناچیں سارا منظرکون لکھے گا؟۔۔۔بن بیٹھے تم چپ کا ساگر اور قطرے سب نکلے خطرے۔۔قطری خط سے قطروں کا یوں ٹپ ٹپ گرنا کون لکھے گا؟۔۔چھوڑا ہے نہ چھوڑیں گے ہم ساتھ تمہارا لکھ لو رہبر۔۔بس بتلادو ٹک ٹک مرنا، ساتھ نبھانا ،کون لکھے گا؟۔۔کیا تم بھول چکے ہو جاناں تھا وہ جو اک سفر سہانا۔۔کالی گاڑی، پانچ کھلاڑی کپتاں بھی سنگ کون لکھے گا؟۔۔چلتے چلتے رک کرکافی برگر لینا، ناراض بھی ہونا۔۔ساری یادیں میٹھی باتیں،کب سے گم ہیں کون لکھے گا؟۔۔جلسے سے پھرجلسے میں تم آتے تھے جب سورج بن کر۔۔۔کِرنی چہرہ، روشن مکھڑا نا ہی سنبھلا کیسے بدلا کون لکھے گا؟۔۔تمرے کارن لڑگئے تھے ہم سب سے ہم کو یاد رہے گا۔۔نیلا نیلاچاک گریباں اور تھا اک میداں بیاباں کون لکھے گا؟۔۔تخت نشیں ہو اور حسیں ہو نازاں ہوں میں ناز رہے گا۔۔پَر تم میرے ناز پہ کیوں ناراض ہوکپتاں ،کون لکھے گا؟۔۔وعدے، دعوے، آدھے ارادے ، کوئی نہیں جو یاد دلا دے۔۔سارے چپ ہیں کچھ گم سم ہی ؟ بھید کھلے گا؟کون لکھے گا؟۔۔میں نے تم سے پیار کیا ہے تنہا تم کو چھوڑوں کیسے ؟۔۔لیکن گھیرے داروں کے جھوٹے گھیرے کون لکھے گا؟۔۔جگنو، پتے، بلبل ، بھنورے سب ہی تم کو یاد ہیں کرتے۔۔بادل کالے ، غیروں کے آلے گالہ میں جالے کون لکھے گا؟۔۔چالیں چلنے والے سارے ’’زلفیں ‘‘ سیدھی کرتے ہیں۔۔۔دہرے شہری، باتیں بہری،گہری راتیں کون لکھے گا؟۔۔عامر تم بس ساتھ ہی رہنا، ملیں وہ جس پل ان سے کہنا۔۔پاسِ وفا ہوں ڈٹاکھڑا ہوں ، وفاکے قصے کون لکھے گا؟

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post مودی کے ہٹ دھرمی پرمبنی رویے نے علاقائی امن کوخطرے میں ڈال دیاہے:عائشہ فاروقی
Next Post وزیرخارجہ/پاکستان کی آزادی سے پہلے کشمیریوں کے پاکستان کےساتھ الحاق کا اعتراف

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.