yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کیا ممکن ہے؟

Yes 1 Webmaster February 10, 2015February 10, 2015 1 min read
Police Station
Share this:
Police Station
Police Station

تحریر: الیاس محمد حسین
ہر حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرتی رہتی ہے لیکن عوام کی شمولیت کے بغیر ان منصوبوں کی کامیابی ممکن ہی نہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان بڑھتا ہوا فرق بھی حکومت کیلئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے آج تھانے خوف کی علامت ہیں اسی لئے عام آدمی پولیس اسٹیشن جانے سے کنی کتراتا ہے اور ایک عام تاثر یہ ہے کہ لوگوں کی شنوائی بھی نہیں ہوتی۔۔۔

اس لئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کو فی الفور 2کام ترجیحی بنیادوںپر کرنا ہونگے ایک تو محلہ وار مصالحتی کمیٹیوںکی تشکیل اور انہیں موثٔر بنانا دوسرا عوام کو دہشت گردی،منشیات،بیروزگاری اور سٹریٹ کرائم سے بچانے کے لئے عوامی سطح پر رضا کار طرزکی نئی سیکورٹی فورس کا قیام ضروری ہے جس کیلئے ہر یونین کونسل میں کم از کم50 نیک نام ،پڑھے لکھے بیروز گار نوجوانوں کاانتخاب کیا جائے، پاکستان کے موجودہ مسائل دہشت گردی،منشیات،بیروزگاری اور سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے قابل عمل پلان اس لئے بھی ترسیب دینا ضروری ہوگیا ہے کہ آج ہمارے پیارے وطن کو بدترین دہشت گردی کا سامنا ہے ،بیروزگاری کے باعث نوجوان انتہا پسندوں کے آلۂ کار بن جاتے ہیں،سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوتا ہی چلا جارہا ہے ،کسی کی جان ہمال محفوظ نہیں اس ماحول میں سرکاری افسروں اور معروف شخصیات کی سکیورٹی کے لئے حکومت نے بے پناہ اقدامات کئے ہیں۔

ان کی حفاظت کے لئے بلٹ پروف جیکٹ،خصوصی سکوارڈ، اور دیگر حفاظتی انتظامات کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن عوام جو حکومت کو اربوں کھربوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں انکی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں اس لئے عوام کو دہشت گردی،منشیات کی لعنت،بیروزگاری اغواء برائے تاوان اور سٹریٹ کرائم سے بچانے کے لئے حکومت ہر یونین کونسل کی سطح پرنئی سیکورٹی فورس قائم کرے۔ ہو سکتا ہے ارباب اختیار کے پاس یہ جواز ہو کہ اس منصوبے کیلئے حکومت کے پاس وسائل مو جود نہیں ہیں اس لئے نئی سیکورٹی فورس قائم نہیں کی جا سکتی یہ جواز اپنی جگہ بڑی اہمیت کا حامل ہے لیکن جناب اس عظیم الشان منصوبے کیلئے فنڈز خود عوام مہیا کرسکتے ہیں جس کے لئے ہر گھرانے پر200-100فنڈ لگایا جا سکتا ہے جو یوٹیلٹی بلز میں شامل کیا جا ئے تا کہ کولیکشن میں آسانی ہوعوام الناس اور تاجر تو پہلے سے ہی اپنی حفاظت کے لئے چوکیداروں اور سیکورٹی اہلکاروں کو ماہانہ دے رہے ہیں اور زیادہ ترچوکیداروں اور سیکورٹی اہلکاروں کا باقاعدہ ریکارڈ بھی نہیں ہے جس سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ اگر عوام کو یقینی تحفظ کا یقین ہو جائے تو وہ اس سے زیادہ تعاون بھی کر سکتے ہیں۔۔۔

پلان یہ ہے کہ سیکورٹی فورس کے ارکان ہر محلے میںاپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے ان کو جدید وائرلیس سسٹم سے آراستہ کیاجائے تاکہ رابطے میں آسانی ہوسکے۔علاقہ میں کسی واردات کی صروت میں سیکورٹی فورس کے ارکان فی الفور ایکشن لیں گیں۔۔۔چوروں ڈاکوئوں،دہشتگردوں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور سٹریٹ کرائم کا سدباب ہو سکے گا ۔۔۔سیکورٹی فورس کے ارکان کا قریبی تھانے اور کونسلروں سے مکمل رابطہ ہو گا وہ روزانہ کارکردگی کی رپورٹ قریبی تھانے اوریونین کونسل جمع کروانے کے پابند ہوں گے اس کا باقاعدہ اندراج اور ریکارڈ کمپیوٹر میں کیا جائے گا۔ اسی طرح 1122کی طرز پر ہریونین کونسل میں 1144 کا مرکز بنایا جائے۔ہرUCمیںکم از کم 2 گاڑیاں ہونی چاہییں اس مرکز کے عملہ میں تربیت یافتہ بم ڈسپوزل سکوارڈ،پولیس کمانڈو،شہری دفاع کے رضاکار اور سماجی کا رکن شامل کئے جائیں اس سے بہترین کوارڈینیشن کے ساتھ کام ہو سکے گا،لوگوں کے مسائل اچھے انداز سے حل ہوں گے اور پولیس اہم معاملات کو مناسب انداز سے ہینڈل کر سکے گی ۔ہریونین کونسل میں 1144 کے ارکان کسی بھی ہنگامی صورت حال،ناخوشگوار واقعہ،ڈاکہ منشیات فروشی،بنک ڈکیٹی،دہشت گردی، محلہ میں لڑائی جھگڑے اور اس نوعیت کے دیگر معاملات میں فوری ایکشن لے کر عوام کے جان ومال اور عزت آبرو کی حفاظت کی جا سکتی ہے۔

خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے گذارش ہے کہ اس منصوبے مزید بہتر بنانے کیلئے ماہرین کی خدمات سے استفادہ بھی کیا جا سکتا ہے جس کی روشنی میں ایک بہتر ،جامع اور مربوط حکمت ِ عملی تیار کی جا سکتی ہے اس منصوبے کا دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ اس سے بیروز گاری ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی صرف لاہور میں ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس منصوبے پر حکومت کو کچھ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں صرف اس کی سرپرستی میں ،ڈاکہ منشیات فروشی،بنک ڈکیٹی،دہشت گردی، اور اس نوعیت کے جرائم ختم ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔ میرا نقطۂ نظر یہ ہے کہ حکومت عوام کے ساتھ مل کر پاکستان سے جرائم ختم کر سکتی ہے منشیات فروشی،بنک ڈکیٹی،دہشت گردی، اور اس نوعیت کے جرائم ختم ہونے میں مدد مل سکتی ہے ابتدانی معاملات کیلئے مصالحتی کمیٹیوں کو کچھ اختیارات دئیے جائیں تاکہ چھوٹے موٹے تنازعات محلہ کی سطح پر ہی حل ہو جائیں اس لئے نہ صرف فوری اور سستے انصاف کی طرف پیش رفت ہو سکے گی بلکہ پولیس پر بھی غیر ضروری دبائو اور مسائل میں کمی آئے گی سماجی معالات، چھوٹے موٹے تنازعات اورخانگی مسائل مصالحتی کمیٹیاں حل کرنے میں ناکام ہو جائیں تو معاملہ پولیس تک جانے کی نوبت جانی چاہیے۔

Ilyas Mohammad Hussain
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر: الیاس محمد حسین

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif
Previous Post بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے: وزیراعظم
Next Post عوام کا سمندرعمران خان کو جواب دینےجمع ہے، فاروق ستار
Farooq Sattar

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.