yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کیا؟ ھنوز دلی دور است

Yes 2 Webmaster January 14, 2015 1 min read
Dr ahsan bari
Share this:
Dr ahsan bari
Dr ahsan bari

تحریر: ڈاکٹر احسن باری
ہمارے ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے ازلی دشمن بھارتی بنیاء حکمران ملکی سرحدوں پرحملہ آور ہیں اور روز بروز اس کی سرحدی خلاف ورزیاں شیطان کی آنت کی طرح بڑھتی جارہی ہیں اور ہم اندرونی دہشت گردوں سے تو کیا نمٹیں گے ہم دہشت گردی کی تعریف پر ہی متفق نہ ہوپاسکے ہیںاوران کے طریقہ کار پر حکمرانوںنے خود ایسا ابہام پیدا کرڈالا ہے کہ الامان و الحفیظ ۔ دوسری طرف نریندر مودی کا مسلمانوں کے قتل عام اور کھلی ذبح گری پر یہ کہنا کہ گاڑی کے آگے آپ کے کتے کا پلا آکر کچلا جائے گا تو افسوس تو ہوگا، مسلمانوں کے منہ پر ایک طمانچہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اور ہمارے کاروباری وزیر اعظم اس کی حلف برداری کی تقریب میں چلے گئے تھے تاکہ آئندہ ذاتی کاروبار تو ذاتی تعلقات کی بناء پر جاری رہ سکیں ۔ تاریخ میں کبھی صنعتکار اور کاروباری حضرات سربراہ مملکت نہیں رہے ۔ہمارے ووٹروں نے تو یہ گناہ بے لذت بھی کرڈالا تھا اور انہوں نے خود ٹھپہ جمہوریت کے ذریعے جعلی مینڈیٹ حاصل کرکے قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

ہمارے مشرقی بارڈر پر ہمارے ہی مشرقی بازو کی طرح 1971ء جیسے حالات پیدا ہوچکے ہیں ۔ بلوچستان میں بھارتی سرمایہ کے ذریعے انکے افراد کی وارداتیں انتہاؤں کو چھور ہی ہیں اور ہم آخری مغل فرمانروا رنگیلا بادشاہ کی طرح جو پنگھوڑوں میں پڑا آخری وقت تک یہی کہتا رہا کہ”دے سیراں چوٹاہ” (سیراں نامی باندی کو کہہ رہا تھا کہ پنگھوڑے کو مزید ہلاؤ) کہ ہنوز دلی دور است ۔ فوجیں داخل ہوئیں اور شہزادگان جو کبھی زمین پر چلے تک نہ تھے کچل ڈالے گئے ۔ہمارے سابقہ اور موجودہ حکمران زرداری اور شریف برادران ایک ہی چہرے کے دوگال ہیں ۔خون چوسنے والی جونکوں کی طرح سرکاری خزانے کو چمٹے ہوئے لوٹ کا مال یا پھر شیر مادر سمجھ کر پئے جارہے ہیں ۔یہ کرپشن کنگز ہیں۔

ان کی صنعتی ایمپائروں نے ان گنت نئے بچے جننے شروع کررکھے ہیں۔ جاتی امرائی محلات دنیا کا انوکھا عجوبہ بن رہے ہیں ۔ حفاظتی دیواریں تعمیر کرنے کے پلان مرتب ہورہے ہیں ۔جگہ جگہ بلاول ہاؤسز تعمیر کئے جارہے ہیں۔ مال کہاں سے آرہا ہے؟ کیا ان کی سندھی زمینیں سونا چاندی اور ہیرے جواہرات اگلتی ہیں ؟ مشرف کے دور میں تو گجراتی چوہدریوں نے بھی فیکٹریوں کے انبار لگا ڈالے تھے ۔ یوسف رضا گیلانی اور ان کے خاندان ، راجہ پرویز اشرف ، مخدوم امین فہیم اور مخدوم شہاب الدین سمیت پیپلز پارٹی کے وزرائے اعظم اور مرکزی لیڈروں پر بڑے پیمانے پر کرپشن کے مقدمے قائم ہوئے۔

ایفی ڈرین ، حج کرپشن، کرائے کے بجلی گھر، ریلوے انجن وغیرہ، میمو سکینڈل پیش آیا۔ حسین حقانی اپنا موبائل تک سپریم کورٹ میں پیش کئے بغیرفرار ہو گیا۔ زرداری کے دورمیں بیرونی قرضے ساٹھ ارب ڈالر سے 140ارب ڈالر تک جاپہنچے۔ درمیانی مال ہڑپ کرکے سرے محل بنے اور اربوں ڈالر بیرون ملک جمع ہوتے رہے ، مقدمات کدھر گئے؟ اب قرضے پھر تقریباً دوگنا ہوچکے ہیں۔ خزانہ مال مفت دل بے رحم کی طرح لوٹا جارہا ہے ۔ ایسے منصوبے تیار کئے جاتے ہیں جن میں کک بیکس زیادہ ہوں دوسری طرف عورتیں بچوں کو بھوکوں مرتے دیکھ کر خود کشیاں کررہی ہیں اور والد تک پانچ بچوں کو گلہ گھونٹ کر ہلاک کررہے ہیں ۔ روزانہ مرنے سے تو ایک ہی دفعہ کی موت اچھی ۔ان کی موت اور اوپن قتل کی وجوہات کی بنا پر حکمرانوں کی گردنوں میں رسا کیوں نہیں ڈالا جاتا۔ ان لٹیروں کے خلاف تو جھٹ پٹ کی فٹا فٹ عدالتیں قائم ہونی چاہئیں ۔ اس کیلئے تو شائد کسی آئینی ترمیم کی بھی ضرورت نہ پڑے۔ْ اگرٹھپہ جمہوریت والی اسمبلی میں ایسی قرارداد آئی بھی تو سیکنڈوں میں بالاتفاق رائے پاس ہوجانے کا قوی امکان ہے۔جن کی وجہ سے غریب بھوکوں مررہے ہیں۔

ان خونی دہشت گردوں کو تختہ دار پر اولین فرصت میں کھینچ ڈالا جائے تو دیگر بھوکے دہشت گرد ویسے ہی بندے کے پتر بن جائیں گے اور ملٹری عدالتوں کی شائد ضرورت ہی چند دنوں کیلئے پڑے۔ ویسے اگر شرعی قوانین نافذ کرکے عدالتیں قائم کی جائیں تو زیادہ بہتر ہوگااس سے اللہ بھی راضی ہوتے اور اس کے رسول ۖ بھی اور خدا کی رحمتیں بھی برسیں گی ۔ جب ایسا تیاپانچہ ہورہا ہو تو ان کے ساتھ ہی تاریخ کے بدترین ڈکٹیٹر مشرف کا بھی کانٹانکال دیا جانا چاہئے جس نے صدارتی محل کو ناچ گھر بنائے رکھا جہاں خمر و کباب کی محفلیں جمی رہتی تھیں اور اس نے سامراج کو ہمسایہ ملک پر اڑتیس ہزار بمبار حملوں کی اجازت اپنے ہوائی اڈوں سے ہی نہیں دی بلکہ اپنے ملک پر بھی ڈرون حملوں کا ایسا اجازت نامہ جاری کیا جو آج بھی جاری و ساری ہے ۔ پھر عمران نامی شخص نے صرف پختونوں کے ووٹوں کی مزید ٹھگی مارنے کیلئے دھرنے بازی اور نیٹو سپلائی معطل کئے رکھی اور اب پشاور میں معصوم بچوں کے قتل بہیمانہ پر ان کے عزیزو اقارب ابھی تک کوما میں ہیں راتوں کو سونہیں سکتے ، ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں چالیسواں بھی نہیں ہوسکا راتیں مزید سیاہ ہوچکی ہیں مگر ادھر شادیانے بجاڈالے ہیں دوسری طرف گیس اور بجلی کی بندش سے فیکٹریاں بند ہورہی ہیں مزدور بدحال ہیں اور حکمرانوں کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں ان حالات میں اللہ اکبر تحریک ہی اپنے منشور پر عمل کرکے ان تمام مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے جو بجلی، گیس، تعلیم ، علاج ، انصاف اور صاف پانی بالکل مفت مہیا کرنے اور کھانے پینے کی اشیاء 1/5ہمہ قسم تیل 1/3 قیمت پر عالم اسلام سے بغیر سودی قرض حسنہ لے کر بذریعہ سبسڈی دینے کی پابند ہے۔

خدا کے فضل سے بے روزگاری کا مکمل خاتمہ ہوگا غربت اور مہنگائی کم ترین سطح پرآجائیں گی ، مزدور اور تمام محنت کشوں کی تنخواہ پچاس ہزار روپے ماہانہ مقرر ہوگی اور ملوں کے منافع میں سے 10فیصد حصہ علیحدہ ملے گا ۔ ملک بھر میں غریبوں کیلئے سفر اور باربرداری مفت ہوگی اور عام لوگ 1/3قیمت ادا کرکے یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔ چو نکہ باقی سارے مہرے اپنا اپنا کھیل کھیل چکے ہیں ۔امید قوی ہے کہ آئندہ ووٹر تحریک کے انتخابی نشان گائے پر مہریں لگاکر ٹھپہ مارکہ پولنگ کی پیداوار بددیانت حکمرانوں کی ذاتی جعلی جمہوری لونڈی سے نجات پانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ اس طرح انگریزی سامراج کے ٹوڈیوں، یہود و نصاریٰ اور صیہونیوں کے پالتو ایجنٹوں سے جان چھوٹ جائے گی۔ بدطینت رسہ گیروں ، ظالم جاگیرداروں، بدقماش و اوباش وڈیروں، آدم خو ر بھتہ مافیا، بوری بند لاشوں کو بطور تحفہ بھجوانے کے موجدوں نیز کٹھ ملائیت کے علمبرداروں ، ڈیڑھ مربعہ زمین پر مشتمل بنی گالائی اور سینکڑوں ایکڑ وں والے جاتی امرائی محلات اور صنعتی ایمپائروں کے مالکوں کی امیدیں خاک میں مل جائیں گی ۔ سیاہ رات کی کوکھ سے صبح ضرور جنم لے گی اور ملک جلد اسلامی فلاحی مملکت بن کرابھرے گا۔

Dr Ahsan Bari
Dr Ahsan Bari

تحریر: ڈاکٹر احسن باری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Mohammad Ahmad Ludhianvi
Previous Post فرانس واقعے پر افسوس اور مذمت کرتے ہیں، محمد احمد لدھیانوی
Next Post وزیراعظم کی دہشتگرد تنظیموں کی تمام ویب سائٹس بلاک کرنے کی ہدایات
Nawaz Sharif

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.