yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چکی کے دو پاٹوں میں پستا ہوا کراچی

Web Editor May 5, 2018 1 min read
KARACHI: Two grams of paddy were pistachios in Karachi
Share this:

الیکشن قریب آتے ہی ساری سیاسی جماعتوں کے پیٹ میں کراچی کا درد اٹھنے لگتا ہے۔ اچانک ہر کسی کو یہاں کے لوگوں کی تکالیف اور مسائل کا احساس شروع ہوجاتا ہے اور وہ بڑی بڑی اور دل لبھانے والی باتیں کرنے لگتا ہے، مقصد ووٹ سمیٹنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کرتے ہوئے کراچی والوں سے کہا کہ وہ اگلے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں۔ بدلے میں انہوں نے شہر قائد کی روشنیاں لوٹانے اور کچرا صاف کرنے سے لے کر بجلی پانی سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کا وعدہ کیا۔ اب ان سے کوئی پوچھے کہ بھائی! پچھلے دس سال سے سندھ پر آپ کی حکومت ہے، آپ صوبے کے کرتا دھرتا بنے ہوئے ہیں، کس نے روکا تھا آپ کو کراچی کی روشنیاں بحال کرنے سے؟ کس نے منع کیا تھا کچرا صاف کرنے سے؟ کس نے آپ سے کہا تھا کہ شہر کے مسائل حل نہ کریں؟ ایم کیو ایم نے؟

تو بلاول صاحب! یہ وہی ایم کیو ایم ہے جو آپ کے پچھلے پانچ سالہ دور حکومت میں آپ کے پلو سے بندھی ہوئی تھی، اور آپ اس کے خوب ناز نخرے اٹھارہے تھے۔ وہ جیسے ہی روٹھتی تھی، آپ کے رحمان ملک منانے کےلیے فوراً نائن زیرو کی یاترا کرتے تھے۔ سچ سچ کیوں نہیں کہتے کہ یہ سب الیکشن کمپین ہے، انتخابی وعدے ہیں اور کچھ نہیں۔

آپ نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت قرار دیا، یہ آپ کو اب کیوں خیال آرہا ہے؟ اگر یہ واقعی قومی مصیبت تھی تو آپ نے اسے گلے سے کیوں لگا رکھا تھا۔

خورشید شاہ بھی کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم 33 برس تک ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث رہی۔ تو اس کا مطلب یہ ہو ا کہ پیپلز پارٹی نے جانتے بوجھتے ہوئے پچھلے دور حکومت میں ایک ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور جماعت کو اپنی صوبائی حکومت کا حصہ بنایا۔ کیا یہ جرم نہیں؟

ادھر ایم کیو ایم بہادر آباد والوں کی بھی سنیے: خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کے بجائے گولی، کفن اور قبرستان دیا۔ گولی، کفن اور قبرستان کا الزام کم از کم پیپلزپارٹی پر تو سوٹ نہیں کرتا۔ کس پر کرتا ہے؟ سب جانتےہیں، منہ نہ کھلوائیے۔

آپ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی پہلی حکومت سے پہلے کراچی روشنیوں کا شہر تھا۔ چلیے تھوڑی دیر کو مان لیا کہ اس نے اندھیرے کر ڈالے مگر پچھلے 33 سال سے تو کراچی آپ کے پاس تھا۔ آپ نے کون سے چراغ روشن کردیئے؟ آپ تو پانچ سال تک پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ تھے۔ کیا کیا آپ نے اس شہر کےلیے؟ مشرف کے 9 سالہ دور حکومت میں آپ اس شہر کے سیاہ و سفید کےمالک بنے ہوئے تھے۔ کیوں نہیں سدھارا کراچی کو؟ محض سڑکیں، پل اور پارک بنا کر کوئی شہر ترقی نہیں کرتا۔ شہر ترقی کرتا ہے جب وہاں امن ہو، وہاں کے عوام خوشحال ہوں، ان کے پاس روزگار، تعلیم، صحت، بجلی، پانی جیسی بنیادی سہولتیں میسر ہوں۔ کراچی کا 85 فیصد مینڈیٹ رکھنے کا دعویٰ کرنے والوں نے کیا حال کردیا اس شہر کا، سب جانتے ہیں۔

سچی بات تو یہ ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم چکی کے دو پاٹ ہیں اور کراچی ان میں پس کر رہ گیا ہے۔ مگر کراچی میں اب بھی بہت پوٹیشنل ہے۔ اس کا امن و امان برقرار رکھ کر اسے اس کے حال پر چھوڑ دیجیے، یہ شہر خود ترقی کرے گا اور آگے بڑھےگا۔ غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی، مقامی نجی شعبہ بھی اس کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا کیونکہ اس کا اپنا مفاد اس شہر سے ہی وابستہ ہے۔ آپ بس اس کے انتظامی معاملا ت دیکھیے۔ یہ شہر پھر سے کماؤ پوت نہ بن جائے تو کہیے گا۔

لیکن سیاسی گدھ ایسا ہونے نہیں دیں گے، انہیں اسے نوچ نوچ کر کھانے کی عادت جو پڑ گئی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Abductive appointment case: Unbelievers continue unpaid vengeance again
Previous Post اشتعال انگیز تقاریر کیس: متحدہ بانی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت ورانٹ جاری
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار طلبا شہید
Four students martyred by Indian firing in occupied Kashmir

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.