yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پرائیویٹ تعلیمی ادارے۔ ہسپتال ایک منافع بخش انڈسٹری

F A Farooqi August 25, 2016 1 min read
Pakistan Private School
Share this:
Pakistan Private School
Pakistan Private School

تحریر : منظور احمد فریدی
کروڑ ہاشکر اس رب لم یزل کا جس نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر اپنے خلیفہ کا تاج پہنایا اور اسے زمین پر اپنا نائب مقرر فرمایا اور پوری کائنات کو اسکے لیے مسخر فرما دیا چیونٹی جیسی معمولی جسامت سے ہاتھی سے دیو ہیکل پہاڑ جتنے جانداروں کو بھی اللہ کریم نے انسان کا تابع کرکے واقعی اسے اپنا نائب ہونے کا ناقابل تردید ثبوت دیا لاکھوں بار درود وسلام جناب محمد مصطفی کریم ۖ کی ذات والا صفات پر کہ جنہوں آدم خور انسانوں کو انسانیت کا درس دیکر انسانی قدروں کو اس بام تک پہنچایا کہ فرشتہ ساجد اور انسان مسجود کے درجہ پر فائز ہوا پوری دنیا میں اسلام سے پیارا آسان فہم انسانی فطرت کے عین مطابق دین موجود ہے نہ تھا اور انشا اللہ نہ ہی ہوگا اللہ اور اسکے انبیاء کا پسندیدہ ترین دین اللہ کی تصدیق کے ساتھ ہے اسلام بنی نوع انسان کو برابری کے حقوق جا درس دیتا ہے وہ عربی ہو یورپی ہو ہندوستانی ہو یا پاکستانی اللہ کریم کے نزدیک وہ بس انسان ہے۔

اگر وہ اللہ کی بنائی ہوئی حدودو قیود یعنی اسلام میں داخل ہوجائے اور تقویٰ کی سیڑھی سے اللہ کا قرب بھی حاصل کرلے تو پھر وہ کوئی بھی ہو اللہ اسے اپنا محبوب بندہ بنا لیتا ہے تعلیم بندہ کو اللہ کا قرب حاصل کرنے زندگی میں جینے اخلاق اور کسب سکھاتی ہے آج تعلیم کو کسب سے جوڑ دیا گیا ہے اور ہر طالبعلم کا مقصد تعلیم صرف روزگار تک محدود کردیا گیا ہے حقیقت میں یہ دو مختلف چیزیں ہیں جسکی زندہ مثالیں ہمارے معاشرہ میں موجود ہیں۔

جیسے ایم اے پاس بے روزگار نوجوان جس کا مطمع نظر اپنی تعلیم کے مطابق نوکری ہے سے وہ ان پڑھ کارمکینک بہتر ہے جو ان پڑھ ہونے کے باوجود اخلاق بھی اچھے رکھتا ہے روزگار میں بھی اپنے اہل و عیال کا کفیل ہے بنیادی وجہ تعلیم کا فقدان نہیں مقصد تعلیم غلط ہوگیا میں نے بالکل ان پڑھ مہذب لوگ بھی دیکھے اور ڈاکٹریٹ کرکے جاہل بھی کسی بھی ریاست خاص طور پر اسلامی ریاست میں رعایا کے لیے دی جانے والی سہولتوں میں سے خوراک صحت اور تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

Pakistani Hospital
Pakistani Hospital

مگر صد افسوس کہ ملک عزیز میں آج اولذکر دونوں شعبے ایک مافیا کے ہاتھ میں ہیں ہمارے حکمران تجاہل عارفانہ سے کام لیتے ہوئے مشیران کی سب اچھا کی رپورٹس پر مطمئن ہیں اور یہ مافیا تعلیم اور صحت کو ایک انتہائی منافع بخش انڈسٹری کی شکل میں ڈھال چکے ہیں پنجاب میں دارلخلافہ لاہور میں موجود ایسے ہزاروں ہسپتال موجود ہیں جو بڑے بڑے ناموں کے عوض موت بانٹنے میں مصروف ہیں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی بھاری فیسوں لیبارٹری ٹیسٹوں اور الٹراسائونڈ و دیگر ایسے بل جو ایک عام انسان تو ادا ہی نہ کرسکتا ہے وصول کیے جاتے ہیں اور لاکھوں روپے روزانہ بل دیکر مریض کو موت کے منہ میں ڈال دیا جاتا ہے مگر موثر قانون نہ ہونے سے یہ انڈسٹری روز بروز ترقی کی جانب گامزن ہے جو پاکستان کے اداروں مے معیار پر پورا نہیں اترتا وہ اپنے پیسے کے بل بوتے بیرون ملک جا کر ڈاکٹر بن جاتا ہے۔

کرغستان چائنہ اور سائپرس کی یونیورسٹیاں پاکستان کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے کہیں کم فیس کے عوض ڈاکٹر کی ڈگر جاری کردیتی ہیں پھر وہ ڈاکٹر بھی اس انڈسٹری کا حصہ بن کر پیسہ بنانے والی مشین بن جاتا ہے یہی حال ہمارے تعلیم کے شعبہ کا ہوچکا ہے ہمارے طالبعلمی کے دور میں ہمارے محترم اساتذکرام ٹیوشن پڑھا کر پیسے لینا معیوب بلکہ گناہ سمجھتے تھے ان اساتذہ کا احترام اور عزت آج کے اساتذہ کے نصیب میں نہیں اور آج ننانوے فی صد استاد طلباء سے ڈنکے کی چوٹ پر ٹیوشن فیس وصول کرتے ہیں بلکہ سکول کے کلاس روم میں تو انہیں نصاب پڑھانا ہی نہیں آتا سونے پہ سہاگہ بڑے نام والے سکولوں نے کیا جنہوں نے اب دیہات کی سطح پر اپنی برانچیں دینا شروع کردی ہیں۔

بڑے بڑے سکولوں کی فرنچائز ہر وہ شخص حاصل کرسکتا ہے جس کے پاس پیسہ ہو تعلیم معیار کسی اور چیز کی ضرورت نہیں اور فرنچائزی سکولوں میں تعلیم کا حشر وہی ہے جو کسی عام پرائیویٹ سکول میں ہوتا ہے انڈر میٹرک مالک مڈل پاس پرنسپل اور خوبصورتی میں اول آنے والی فی میل ٹیچر کنٹرولر طلباء پڑھنے کے بجائے رومان سیکھتے ہیں اور ایسے اداروں کے مالکان لاکھوں سے اربوں میں کھیل رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر ریاست کے حکمران رعایا کو یہ سہولیات مہیا نہیں کرسکتے تو قانون سازی کے ذریعے اسے مافیا سے بچا کر اہل لوگوں کے ہاتھ میں دے تاکہ اگر عوام کو یہ سہولتیں پیسے دے کر بھی ملیں تو کم ازکم معیا ر تو ہو۔

Manzoor Faridi
Manzoor Faridi
Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Car
Previous Post مفید مشورہ
Next Post سنی لیونی کی فوٹوز – part 2
Sunny Leone (3)

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.