yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان میں موجودہ جمہوری سسٹم گول کریگا یا سرے سے نظام ہی گول ہونے والا ہے؟ عاصمہ شیرازی نے دنگ کر ڈالنے والی پیشگوئی کر دی

MH Kazmi December 5, 2019 1 min read
what, is, oil, and, layer, of, oil, asma shirazi, co.umn, in, BBC, about, Army Chief, next, step, with, Govt
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ایک نئے میثاق یا ایک نئے عمرانی معاہدے پر بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ قومی اداروں کے مابین مکالمے کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے اور ہم آہنگی کی فضا کے لیے کوششیں جاری ہیں۔’اختلاف‘ مکالمے کو جنم دیتا ہے اور اتفاق ’رائے‘ کی راہ ہموار کرتا ہے۔

مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے، یہ سب تو تب معلوم ہوا جب ۔۔۔۔ ہالی وڈ کی حسینہ سکارلٹ جانسن کے حیران کن اعترافات

نامور خاتون کالم نگار عاصمہ شیرازی بی بی سی کے لیے اپنے ایک کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ میثاق، معاہدہ یا ہم آہنگی بات چیت کے بغیر ممکن نہیں اور بات چیت کے لیے انا کو پس پشت ڈالنا ضروری ہے۔دستوری ضمانتوں کے لیے باہمی مشاورت اور باہمی مشاورت کے لیے پارلیمانی اہمیت کو ماننا پڑے گا۔ اداروں کے مابین مکالمے کا آغاز آئیڈیل گراؤنڈ تیار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔اداروں کے اختیارات اور آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے معاملے پر دیے جانے والے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے بہرحال ایک زمین تیار کر دی ہے۔دو سال سے مفلوج پارلیمان کی لگتا ہے کہ سُنی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے جان چھڑانے والی حکومت کو اب پارلیمنٹ کو ’عزت‘ دینا ہو گی۔ سیاسی جماعتوں کا اصل موقف کیا ہے۔۔۔ اظہار کا بھر پور موقع ملے گا۔آئینی ترمیم ہو یا محض ایکٹ میں تبدیلی، جمہوری سیاسی جماعتیں ایکسپوز ہوں گی۔ اچھی یا بُری سیاسی جماعتوں کے پاس نادر موقع ہے کہ اپنے ’اُصولی‘ موقف کا کھل کر اظہار کریں۔تحریک انصاف کی حکومت جتنی سیاسی نابالغ محسوس ہوتی ہے اتنی ہے نہیں ورنہ نوٹیفیکشن کا معاملہ کوئی ایسا سائنسی فارمولا ہر گز نہ تھا کہ جسے سمجھنے میں دقّت ہوتی۔نوٹیفیکشن کی زبان سے لے کر انداز، تاریخیں اور مختلف بیانات۔۔۔ قانونی موشگافیوں سے روشناس سیانی قانونی ٹیم کی موجودگی میں بار بار مسودے کی تیاری اور پھر بھی غلطیاں۔۔۔ سمجھ دار لوگوں کو مطمئن کرنے میں ناکام ہو رہی ہیں۔سمجھنے والے سمجھ گئے ہیں لیکن ایک بار پھر چونکہ کام اسی قانونی ٹیم سے ہی لینا ہے

لہذا مصلحت کا تقاضا یہی ہے کہ تیل دیکھیں اور تیل کی دھار۔اس قدر خوش نصیب حکومت کبھی پہلے نہیں دیکھی، ہر موقع اور وقت کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا کوئی تحریک انصاف سے سیکھے۔’کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے اور کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے‘ کا فارمولا تحریک انصاف نہ صرف سیکھ چکی ہے بلکہ اس بات کا فن بھی خوب جانتی ہے کہ کس مہارت کے ساتھ اپنی ہی غلطیاں یا اپنا ہی پیدا کردہ آئینی بحران بی جے پی اور دولت باہر لے جانے والے مافیا کے سر تھوپ دیا جائے۔عدالتوں کو آزمائش اور قومی ادارے کو امتحان میں ڈالنے کی مہارت بھی صرف اسی حکومت کے عظیم دماغ ہی کر سکتے ہیں۔ محض معمولی گناہوں کی غیر معمولی سزا پانے والی سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کی معصومانہ غلطیوں کو معاف کیے جانے پر سخت نالاں مگر تاحال بے بس ہیں۔ہو سکتا ہے کہ نئے میثاق اور اداروں کے مابین ڈائیلاگ کی بات فواد چوہدری صاحب کی سیاسی ایجاد ہو مگر کیا ادارے آئندہ چند دنوں میں پارلیمان سے اُٹھنے والے اعتراضات سُن لیں گے؟ پارلیمان کے اندر اور باہر سوالات کو کیسے روکا جائے گا؟قانون سازی کے لیے آرمی چیف کے اختیارات اور مراعات پر بحث ہو گی۔ کئی روایتوں کو قانونی لبادہ ملے گا، سیاسی جماعتیں جن موضوعات پر بات کرنا بھول گئی ہیں اُن پر بات کریں گی اور موجودہ حالات میں یہ بھی غنیمت ہی سمجھا جائے گا۔اس سارے مرحلے میں سب ایک امتحان سے گزریں گے سوائے موجودہ حکومت کے جس کا کچھ بھی داؤ پر نہیں لگا ہوا۔۔۔ اتفاقِ رائے پیدا کرنے کا کوئی دباؤ کم از کم اس حکومت پر قطعاً نہیں۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ سب اپنی اپنی ڈی میں کھیلیں گے جبکہ اصل کھیل ڈی سے باہر ہو گا۔دیکھتے ہیں کہ فارورڈ کس کے پاس آتا ہے؟ اب گیند پارلیمان کے کورٹ میں آ ہی گئی ہے تو دیکھنا ہو گا اس نادر موقع پر پارلیمانی بالادستی کا گول ہوتا ہے یا نظام ہی ’گول‘؟  (بشکریہ : بی بی سی)

what, is, oil, and, layer, of, oil, asma shirazi, co.umn, in, BBC, about, Army Chief, next, step, with, Govt

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
blunders, in, Tests, under,Testing, agencies, conducting, exams,
Previous Post ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے زیر اہتمام امتحانات میں شدید بے قاعدگیاں اور کرپشن۔۔۔حکومت نے ٹھوس قدم اٹھاتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا
Next Post وزیراعظم عظیم مقصد کو ثابت قدمی کیساتھ لیکرآگے بڑھ رہے ہیں، نفی سیاست اپنی موت آپ مر رہی ہے، چوہدری اعجاز جٹ
CH EJAZ JUTT, SEC, GEN, PTI, FRANCE

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.