yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

روہنگیا مسلمان کا المیہ

Web Editor September 15, 2017 1 min read
Illusion of Rohingya muslims
Share this:

مہاتما بدھ کے گیروا رنگ میں رنگے برما (میانمار) میں کبھی اس طرح خون کی ندیاں بہیں گی، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ اور وہ جن کو یہ تعلیم دی گئی تھی کہ زمین پر رینگتے حقیرکیڑے مکوڑے کومارنا بھی پاپ ہے،کبھی اس طرح انسانی نعشوں کے انبار لگا دیں گے، کسی کے  وہم وگمان بھی نہ تھا۔ مگر آج برما میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے اور ایک ایسے عہد میں ہو رہا ہے، جب برما کی باگ ڈور ایک ایسی خاتون حکمران کے ہاتھ میں ہے، جو نہ صرف یہ کہ جمہوری طور پر منتخب وزیراعظم ہے، بلکہ نوبل ایوارڈ یافتہ بھی ہے۔

یہ مہاتما بدھ کے ایک سو سال بعد کا عہد ہے۔ قرہ العین حیدر کا لازوال کردار ’گوتم نیملمبر‘ اپنے آشرم سے نکلتا ہے اور دوست کملیشور کے نگارخانے پر پہنچتا ہے۔ گوتم نیلمبر اب صرف بدھ راہب ہی نہیں ، ناگرک یعنی مصور بھی بن چکا ہے۔ قرۃ العین حیدر نے ساٹھ سال پہلے جب ’’آگ کا دریا‘‘ کا ناول لکھا تھا اور اس میں مہاتمابدھ کی امن و شانتی کے نظریات کو سمویا تھا، تو اس وقت ان کو کیا معلوم تھا کہ یہ اب نظری بحثیں ہیں اورحقیقتاً ریاست اب کسی بھی نظریۂ زندگی کے مقابلہ میں زیادہ طاقتور ہے۔

صدیوں پہلے ایودھیا کا بدھ طالب علم گوتم نیلمبر بھلے قتل وغارت سے متنفر ہو، مگر آج برما کی بدھ وزیراعظم آنگ سان سوچی کو قتل وغارت سے کوئی مسئلہ نہیں۔ برما میں روہنگیا مسلمانوں کی اموات کے بارے میں بلامبالغہ کیا جاسکتا ہے کہ ان کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ آج سے کچھ سال پیشتر جب برما میں روہنگیا مسلمانوں پر بدھ حکومت کے مظالم کی یہ کہانیاں اور ان کی انبار درانبار نعشوں کی تصویریں منظر عام پر آئیں تو ان کو محض سوشل میڈیا ایکٹوٹی سمجھا گیااور کوئی اہمیت نہیں دی گئی، مگر آج ان مظالم کی صدائے بازگشت پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں اب تک جو مصدقہ معلومات سامنے آئی ہیں، ان کے مطابق برما میں ان کی تعداد گیارہ لاکھ ہے، جو برما کی کل آبادی کا4.3 فی صد ہیں۔یاد رہے کہ برما کی مجموعی آبادی کا غالب حصہ یعنی 87.4 فی صد حصہ بدہسٹوں پر مشتمل ہے اور ان کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا بیشتر حصہ برطانوی سامراج میں مشرقی اور مغربی بنگال سے نقل مکانی کرکے آنے والوں کا ہے۔ وہ برماکے مکمل شہری تسلیم نہیں۔ چنانچہ 1948ء میں آزادی ملتے ہی برما حکومت نے یونین آف سیٹیزشپ ایکٹ کے تحت روہنگیا مسلمانوں کو برما کا شہری تسلیم کرنے سے انکار کر دیا؛ تاہم ان پر بہت زیادہ پابندیاں عائد نہ کی گئیں۔ آزادی کے بعد اس ابتدائی دور میں اراکان ریاست کے روہنگیا مسلمانوںپر سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند نہیں تھے، بلکہ روہنگیا تشخص کے حامل بعض مسلمان نمایندے پارلیمنٹ میں بھی پہنچے۔

برما میں روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات میں حقیقی اضافہ 1962ء میں فوجی حکومت قائم ہونے کے بعد ہوا، جب برما کے تمام شہریوں کے لیے نیشنل رجسٹریشن کارڈ لازمی قراردے دیا گیا۔ اس قانون کے تحت روہنگیامسلمانوں کو فارن آئی ڈی کارڈ جاری کرکے ان پر تعلیم اور ملازمتوں میں مواقع محدود کردیے گئے۔ 1978ء میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف دوسرا فوجی آپریشن ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ اس دوران دو لاکھ سے زائد روہنگیامسلمان نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش میں پناہ گزیں ہو گئے۔ ہزاروں روہنگیا مسلمان پاکستان، ملائشیااور بعض دیگر مسلمان ملکوں میں منتقل ہو گئے۔

1982ء میں روہنگیامسلمانوں کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا، جب برماحکومت نے ملکی شہریت کا نیا قانون متعارف کرایا اور برما کی 135 قومیتوں کو آئینی اور قانونی طور پر تسلیم کر لیا، مگر روہنگیا مسلمانوں کو ان میں شامل نہیں کیا۔ برما کی اراکان ریاست میں مسلمان صدیوں سے آباد ہیں۔ خلیفہ ہارن الرشید کے عہد میں مسلمان تجارت کی غرض سے برما کی ساحلی ریاست اراکان میں آئے اور رفتہ رفتہ   اس طرح گھل مل گئے کہ چودھویں صدی عیسوی میں ملک سلمان کی امارات میں یہاں مسلمان حکومت بھی قائم ہو گئی،  جو تقریباً تین صدیوں تک قائم رہی اوراس کے سکہ پر کلمہ طیبہ کندہ  تھا۔ یہ مسلمان حکومت  توامتداد زمانہ کا شکار ہو ختم  ہو گئی مگر یہاں مسلمانوںکی قابل لحاظ تعداد ہمیشہ رہی ہے۔

لہٰذا برما حکومت کا یہ موقف سیاسی اور تاریخی طور پر انتہائی کمزور ہے کہ روہنگیا مسلمان سب کے سب برطانوی دور میں بنگال سے منتقل ہو کر اراکان ریاست میںآئے ہیں۔ یہ بات بھی تاریخی طور پر ثابت ہو چکی ہے کہ برصغیر پر برطانوی عہد میں جہاں ایک سوچی سمجھی پالیسی کے تحت ہندووں کو ہر شعبہ زندگی میں مسلمانوں پر ترجیح دی گئی، وہاں برما کی اراکان ریاست میں بھی بدہسٹوں کو اس طرح ہر شعبہ زندگی میں آگے رکھا گیا کہ جب برما کو آزادی ملی تو اراکان کے مسلمان سیاسی، سماجی اور معاشی اعتبار سے اتنے کمزور ہو چکے تھے کہ ان میں اپنی حکومت سے اپنے بنیادی سیاسی حقوق حاصل کرنے کی سکت بھی نہیں تھی اورآج بھی ان کی یہ حالت ہے کہ کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے۔ وہ جیتے جی مرچکے ہیں، بلکہ بے کسی کے اس درجہ میں ہیں کہ کوئی ان کے لیے کچھ کرنے کو تیارنہیں۔بہادرشاہ ظفر کو انگریزوں نے گرفتار کرکے تادم موت رنگون (برما) میں ہی  رکھا تھا اور یہیں ان کا مزار بھی ہے۔ بہادرشاہ ظفر کی مشہور غزل آج روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر بھی صادق آتی  ہے، کہتے ہیں،

نہ تو میں کسی کا حبیب ہوں، نہ تو میں کسی کا رقیب ہوں
جو بگڑ گیا وہ نصیب ہوں، جو اجڑ گیا وہ دیار ہوں

پے فاتحہ کوئی آئے کیوں، کوئی چار پھول چڑھائے کیوں
کوئی آکے شمع جلائے کیوں، میں وہ بے کسی کا مزار ہوں

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pakistan will not loss
Previous Post پاکستان نہیں ہارے گا
Next Post سفیروں کی کانفرنس کے مقاصد اور مشورہ
The goals and suggestion of the Ambassador's Conference

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.