yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

میڈیا اس وقت حکومتی محکموں اور دوسرے شعبوں سے زیادہ غالب ہے۔ اس لیے اس کا بھی فرض ہے کہ وہ اس اکثریت یعنی 90فیصد کی زندگی آسان بنانے کے لیے کچھ پروگرام مسلسل کرے۔ لیکن اصل ذمہ داری تو اس اکثریت کی ہے کہ وہ بھی اس زمین پر اللّٰہ تعالیٰ کے نائب کی حیثیت۔۔۔۔۔۔۔۔

Web Editor February 9, 2020February 9, 2020 1 min read
Share this:

معروف کالم نگار محمود شام اپنے کالم”آج ذکر غریب اکثریت کے بچوں کا”میں بیان کرتے ہیں کہ آج اتوار ہے یعنی بچوں بچیوں سے ملنے ملانے، ان کے ساتھ بیٹھ کر ان کے ذہنوں میں تڑپتے سوالات پر انہیں مطمئن کرنے کا دن۔ میں خوش ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ سمندر پار پاکستانی بھی اس روایت کو پسند کر رہے ہیں۔ دوپہر بچوں کے ساتھ گزارنے کا رجحان تقویت پا رہا ہے۔ ہم نے پچھلے اتوار والدین کی توجہ اسکول ٹرانسپورٹ کی طرف دلائی تھی۔ اکثر والدین نے کہا کہ یہ انتہائی اہم اور حساس موضوع ہے۔ جس سے ہماری آئندہ نسلوں کی تربیت اور سلامتی کا تعلق ہے مگر ہم اسے نظر انداز کرتے رہے ہیں۔ بچے ڈرائیور انکل اور کنڈیکٹر انکل سے ڈرتے ہیں۔ وہ سخت ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں۔ بچوں کےماں یا باپ کبھی اس لہجے میں بات نہیں کرتے جس طرح ڈرائیور مخاطب ہوتے ہیں۔ کچھ ماں باپ نے ہمت کی اور اسکول جاکر اس سلسلے میں معلومات بھی حاصل کیں۔ اسکول والے بھی متاثر ہوئے اور ٹرانسپورٹ والے بھی۔ ہم میں ایک یہ عادت پڑ گئی ہے کہ حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔ یہ کام والدین اور اسکول انتظامیہ کے کرنے کے ہیں۔ اس میں بھی ہم حکومت کو موردِ الزام ٹھہرانے لگتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ہم سنجیدگی سے وقت نہیں نکالتے۔

ہمارے ایک سینئر صحافی اور دیرینہ رفیق کار ضمیر نفیس نے ایک اور بہت اہم نکتہ اٹھایا کہ ہم اتوار کو جن والدین سے مخاطب ہوتے ہیں، وہ تو زیادہ تر اعلیٰ طبقے اور متوسط گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ملک میں اکثریت ایسے والدین کی ہے جو دو وقت کی روٹی حاصل کرنے کے لیے اتوار کو بھی کام کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی میں چھٹی کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔ وہ بچوں کے لیے وقت نکالیں بھی تو کیسے؟ یہ دلیل اپنی جگہ اہم ہے اور ہماری اکثریت اسی طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔ ان میں زیادہ تر محنت کش ہیں جو کسی چوراہے پر اپنے اوزار لیے روزگار کے منتظر ہوتے ہیں۔ بہت سے گھریلو ملازمین ہیں۔
میڈیا اس وقت حکومتی محکموں اور دوسرے شعبوں سے زیادہ غالب ہے۔ اس لیے اس کا بھی فرض ہے کہ وہ اس اکثریت یعنی 90فیصد کی زندگی آسان بنانے کے لیے کچھ پروگرام مسلسل کرے۔ لیکن اصل ذمہ داری تو اس اکثریت کی ہے کہ وہ بھی اس زمین پر اللّٰہ تعالیٰ کے نائب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دوسرے انسانوں سے کسی طرح بھی کم نہیں ہیں۔ انہیں اپنے بچوں کے لیے روڈ میپ تشکیل دینا چاہئے۔ یہ ان کے اپنے بچے ہیں، جگر کے ٹکڑے ہیں اور ملک کا زورِ بازو ہیں۔ اگر یہ اپنے بچوں پر توجہ دیں گے تو نہ صرف اپنی گھریلو ذمہ داری پوری کریں گے بلکہ قومی فریضہ بھی انجام دیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
a-successful-business-turned-to-a-looser-and-his-factory-servant-became-a-best-human-being-by-moral-lesson-taken-from-his-life-javed-ch-columns
Previous Post اپنے والد کے پاوں دھوتا اس کا خیال رکھتا۔آپ یہ بات ذہن میں رکھیں بچوں کو ٹیوٹر‘ سکول یا کالج نہیں پڑھاتے والدین پڑھاتے ہیں‘ والدین اگر بچوں پر توجہ نہ دیں‘ یہ اگر انہیں وقت اور محبت نہ دیں تو آپ انہیں خواہ آکسفورڈ میں داخل کرا دیں یہ تعلیم مکمل نہیں کر سکتے‘ بچوں کو۔۔۔۔۔۔صف اول کے صحافی نے ایسا کیوں کہا3
Next Post صبح اخباروں میں پڑھا کہ عزت مآب چیف جسٹس نے غیرقانونی عمارتیں گرانے اور کراچی کا نیا پلان تیار کرنے کا حکم دیااور ساتھ ہی یہ بھی کہا ….. ’’وفاق ، سندھ اور نہ شہری حکومت کام کررہی ہے۔ کیا کریں کسے بلائیں۔۔۔۔۔۔۔صف اول کے صحافی نے کس شہر کا تذکرہ کیا کہ جسے کسی شخص کی نظر لگ گئی اور وہ شخص کون تھا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.