yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میرے پاس ہر چیز کا ثبوت موجود ہے۔۔۔جسٹس شوکت عزیز کے الزامات میں کتنی صداقت ؟ معروف تجزیہ نگار کے انکشافات نے بڑے بڑوں کے چھکے اڑا دیے

Web Editor July 23, 2018 1 min read
I have proof of everything ... how sincerity in the allegations of Justice Shaukat Aziz? The leading analysts revealed that the big ages blown up
Share this:

اسلام آباد;پاکستان کے معروف صحافی ، تجزیہ کارانصار عباسی اپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں کہ ڈر تو پہلے سے تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے محترم جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات نے جو ڈر تھا اُسے تقویت دی اور دل کو دکھی کر دیا۔ آج سے

تقریباً گیارہ سال پہلے عدلیہ کی آزادی کی تحریک کا جو ایک بڑا حاصل تھا وہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اُس گٹھ جوڑکا ٹوٹنا تھا جس کی وجہ سے ہماری تاریخ کے ہر مارشل لاء اور اسٹیبلشمنٹ کے ہر غیر جمہوری اقدام کو پاکستان کی عدلیہ نے تحفظ دیا۔ 2007 کی عدلیہ کی آزادی کی تحریک نے اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے اس nexus کو توڑا ۔ اگرچہ اس تحریک کے نتیجے میں سستے اور جلد انصاف کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوا لیکن گزشتہ دس سالوں کے دوران اور خصوصاً سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دور میں ایسے ایسے فیصلے دیئے گئے جو یہ بات ظاہر کرتے تھے کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان گٹھ جوڑ ٹوٹ چکا اور عدلیہ اب مکمل آزاد اور خودمختار ہو گئی۔ پاناما اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد جس طرح جے آئی ٹی کی تشکیل کی گئی، جس انداز میں اس جے آئی ٹی نے کام کیا اور جس قسم کے پھر عدالتی فیصلے ایک کے بعد ایک آنے لگے اور جن سب کانشانہ نواز شریف اور اُن کا خاندان تھا تو لوگوں میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں اوراسٹیبلشمنٹ کی طرف انگلیاں اٹھائی جانے لگیں۔ دلوں میں یہ ڈر پیدا

ہونے لگا کہ کہیں اس کھیل میں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا گٹھ جوڑ دوبارہ پیدا تو نہیں ہو گیا۔ اسی دوران جسٹس شوکت صدیقی بول پڑے اور وہ باتیں کر دیں جس نے بہت سوں کے اُس ڈر کو تقویت دی جس نے اُن کے دل کو کافی عرصہ سے جکڑا ہو تھا۔ راولپنڈی بار سے گزشتہ ہفتہ کے روز خطاب کرتے ہوے جسٹس صدیقی نے کہا کہآج کے اس دور میں آئی ایس آئی پوری طرح judicial proceedings کو manipulate کر نے میں شامل ہے، اس ایجنسی کے کچھ لوگ اپنی مرضی کے عدالتی بنچ بنواتے ہیں، اور اُن ہی کی مرضی کے مطابق کیسوں کی مارکنگ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ہائی کورٹ کی بات کرتا ہوں جہاں ایجنسی والوں نے میرے چیف جسٹس سے رابطہ کر کے کہا کہ ہم نے الیکشن تک نواز شریف اور اس کی بیٹی کو باہر نہیں آنے دینا اس لیے شوکت عزیز صدیقی کو بنچ میں مت شامل کرنا۔ جسٹس صدیقی نے کہا کہ اُن کے چیف جسٹس نے جواب میں ایجنسی والوں کو کہا کہ جس بنچ سے آپ مطمعین ہوں گے ہم وہ بنا دیتے ہیں۔ جسٹس صدیقی نے کہا کہ انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ

سپریم کورٹ میں کس کے ذریعے کون کس کا پیغام لے کر جاتا ہے اور یہ بھی کہ احتساب عدالت کی ہر روز کی کارروائی کی تفصیلات کہاں جاتی ہیں۔ جسٹس صدیقی نے یہ بھی کہا کہ انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احتساب عدالت پر انتظامی کنٹرول کو اس لیے ختم کیا گیا تاکہ کل کوئی جج جا کر احتساب عدالت کی کارروائی کو نہ دیکھ سکے۔ جسٹس صدیقی نے اور بھی بہت کچھ کہا۔ جسٹس صدیقی نے 18 جولائی کو اپنے ایک فیصلے میں بھی اسی قسم کے سنگین الزامات لگائے تھے۔ جسٹس صدیقی کوئی عام آدمی نہیں بلکہ اعلیٰ عدلیہ کے ایک سینئیر جج ہیں۔ ذرائع کے مطابق جو کچھ جسٹس صدیقینے کہا اُن کے پاس اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ یہ حقیقت ہے یا الزامات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں اور جنہیں سنی ان سنی کر کے ignore نہیں کیا جا سکتا۔ اگرآپ جسٹس صدیقی کے گزشتہ ہفتے کے دوران اس موضوع پر دیے گئے آرڈر ، عدالتی ریمارکس اور راولپنڈی بار میں کی جانے والی تقریر کو پڑھیں تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان سنگین الزامات سے فوج، آئی ایس آئی اور عدلیہ کوبحیثیت ادارے ملوث نہیں کرتے

بلکہ کچھ افراد کی بات کرتے ہیں اور یہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ متعلقہ اداروں کے سربراہان خصوصاً آرمی چیف اس معاملہ پر نوٹس لے کر اس مرض کا علاج کریں گے کیوں کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو عدلیہ کے ساتھ ساتھ فوج اور آئی ایس آئی کے اداروں کو نقصان ہو گا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ایسی کارروائیوں سے ریاستی ادارے کمزور بھی ہوتے ہیںاور متنازع بھی بنتے ہیں۔ جہاں ایک طرف عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری عدل و انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیے لازم ہے وہیں پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی کی ملک کے دفاع اور سیکورٹی کے لیے بہت اہمیت ہے۔ سول حکومت کے کام میں مداخلت اور سیاسی جوڑ توڑ میں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے گٹھ جوڑنے ماضی میں ان دونوں اداروں کو بہت متنازع بنانے کے ساتھ ساتھ حکومتوں کوعدم استحکام کا شکار کیا جس کا نقصان پاکستان کو ہوا۔ اس کھیل کو بار بار کھیلا گیا۔ جسٹس صدیقی صاحب کے بیان کے مطابق یہ کھیل اب بھی کھیلا جا رہا ہے جس کی اجازت نہ تو چیف جسٹس آف پاکستان کو دینی چاہیے اور نہ ہی آرمی چیف کو ایسی کسی کارروائی کو برداشت کرنا چاہیے۔ اس

معاملہ سے پاکستان کے مستقبل کے ساتھ ساتھ عدلیہ اور فوج جیسے اہم ترین ریاستی اداروں کی ساکھ کےمتاثر ہونے کا خطرہ ہے جسے رد کرنے کے لیے آرمی چیف اور چیف جسٹس کو اپنے اپنے اداروں کے اندر ایسے افراد کی صفائی کرنی ہو گی جو اپنی ذاتی مفاد کے لیے ریاستی اداروں کو غیر قانونی اور غیر آئینی کارروائیوں میں شامل کرتے ہیں۔ یہ کام جتنا جلد ہو اُتنا بہتر ہے کیوں کہ اب عدلیہ کے ہر فیصلے کو شک سے دیکھا جائے گا اور اسٹیبلشمنٹ بھی تنازعات کا شکار رہے گی۔اچھا ہوا آج ہی نہ صرف چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس شوکت عزیر کی تقریر کا نوٹس لیا بلکہ آرمی چیف کی طرف سے بھی اس مسئلہ پر انکوائری کرنے کے لیے چیف جسٹس کو درخواست کی گئی ہے۔ بہت اچھا ہو گا اگر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں ایک کمیشن بنا کر اُس کے سپرد اس کیس کی انکوائری دے دی جائے۔ انکوائری کا مقصد جسٹس شوکت عزیزکے توسط سے اُس سچ تک پہنچنا ہونا چاہیے جس کی وجہ سے ریاستی ادارے بدنام ہوتے ہیں۔ میری چیف جسٹس سے درخواست ہو گی کہ اسی کمیشن کے توسط سے میڈیا کو درپیش دبائو کے معاملہ پر بھی تحققات کی جائے اور حمید ہارون اور دوسروں کو بلا کر پوچھا جائے کہ میڈیا پر کون دبائو ڈال رہا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Fabulous news for the Muslim Ummah: Another Muslim involved in the race for the selection of the most important American state governors
Previous Post مسلم امتہ کے لیے شاندار خبر : ایک اور مسلمان اہم ترین امریکی ریاست کے گورنر کے انتخاب کی دوڑ میں شامل
Next Post عمران خان کی جانب سے گدھا کہے جانے پر شہریوں کا رد عمل سامنے آ گیا ، جان کر کپتان بھی پریشان ہو جائیں گے
Imran Khan calls for donkeys to be called donkeys, captains will also be worried

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.