yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

رانگ نمبر

Yes 1 Webmaster January 8, 2015 1 min read
Wrong Number
Share this:
Wrong Number
Wrong Number

تحریر: فرخ شہباز وڑائچ
ایک بات تو ان دنوں سرحد کے دونوں اطراف میں رہنے والوں میں رسم کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے،وہ یہ کہ خرابی جس بھی سمت میں ہوالزام اس کا ہمسایہ ملک کے خفیہ اداروں پر ہی آنا چاہیے۔ چند دنوں سے بھارت میں بننے والی نئی فلم پی کے موضوع عام ہے۔ رانگ نمبر کی صدا بھی بلند ہورہی ہے۔ توہم پرستی کے موضوع پر بننے والی فلم ”پی کے” نے جہاں بالی ووڈ باکس اآفس پر تہلکہ مچا رکھا ہے،وہیں اسی فلم کی بدولت بھارت کی سیاست میں بھی گرما گرمی پائی جاتی ہے۔

بھارتی حکمراں جماعت کے رہنما سبرامنیم سوامی الزام عائد کرتے نظر آتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ فلم بنانے کے لئے پاکستانی انٹیلی جنس ادارے اور انڈرورلڈ کی جانب سے فنڈ فراہم کئے گئے ہیں تاہم انہوں نے اپنے الزام میں یہ بات واضح نہیں کی کہ فلم کو فنڈ فراہم کرنے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔اگر میں فلم پر بات کروں توفلم پی کے ایک ہندی فلم ہے جس کا موضوع عام ہندی فلموں سے بہت مختلف نظر آتاہے۔ بھارتی ادکار عامر خان اس فلم کے مرکزی کردار ہیں۔

اس فلم سے ہٹ کر بھی بات کروں تو عامر خان کی فلمیں ہمیشہ روایت شکن ثابت ہوتی ہیں ۔اس سے پہلے” تھری ایڈیٹس،تارے زمیں پر” کی کھڑکی توڑ کامیابی آرٹ کی صحیح روح کے ساتھ کامیابی ظاہر کرتی ہیں۔بھارتی ادکار ہمیشہ اچھوتے موضوعات لے کر آتے ہیں۔فلم پی کے شروع سے اختتام سے دیکھنے والوں اپنے ساتھ جوڑے رکھتی ہے۔ فلم کا انوکھا نام ”پی کے”عامر خان کے کردار سے تعلق رکھتا ہے۔دماغ کی کھڑ کیوں پر دستک دینے والے سوالات اٹھانے پر ہر کوئی مرکزی کردار کو پی کے نام سے پکارتا ہے۔یہ پہلو کتنا خوبصورت ہے کہ ہمارے ہاں جو سوال اٹھاتا ہے اسے سب بہکا ہوا سمجھتے ہیں ٹھیک اسی طرح اس فلم کے ہیرو کو سب پی کے۔

کے نام سے پکارتے ہیں۔جس خوبصورتی سے عامر خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے یہ بات یقین اور دعوے سے کہی جاسکتی ہے کہ اگر اس کردار کو عامر خان کے علاوہ کوئی کرتا تو شاید فلم کامیاب نہ ہوپاتی۔ فلمی دنیا میں کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو کسی ایک اداکار پر مکمل پورے اترتے ہیں، عامر خان نے پی کے کے کردار کو نہایت ہی شاندار انداز سے ادا کیا ہے۔ فلم کے مشہور ہونے کی خاص وجہ بھی عامر خان اور فلم کا موضوع ہیں۔ فلم کی کہانی کو تحقیق اور خوبصورتی سے لکھا گیا ہے اور اسی طرح خوبصورتی سے فلمایا بھی گیا ہے۔ پی کے کی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ جیسے انسان دوسرے سیاروں پر زندگی کو ڈھونڈنے کے لیے تحقیق کرتے ہیں اور ان پر جاتے ہیں اسی طرح ممکن ہے کہ کسی سیارے پر زندگی ہو اور وہاں کے لوگ اس دنیا پر تحقیق کے لیے آرہے ہوں۔

اسی طرح ایک اسپیس شپ راجھستان بھارت میں اترتی ہے جس میں سے پی کے یعنی عامر خان زمین پر قدم رکھتے ہیں۔ اسی صحرا میں پی کے کا ریموٹ کنٹرول جو دراصل اسپیس شپ کو واپس بلانے کا ذریعہ ہوتا ہے ایک چور چھین کر بھاگ جاتا ہے۔ فلم کی اصل کہانی دوسرے حصہ میں شروع ہوتی ہے جب پی کے اپنا ریموٹ کنٹرول تلاش کرنا شروع کرتا ہے۔ وہ مختلف لوگوں سے پوچھتا ہے پولیس کے پاس بھی جاتا ہے سب اس سے یہی کہتے ہیں کہ تمہاری مدد صرف بھگوان ہی کرسکتا ہے یہاں سے وہ حصہ شروع ہے جس پر بھارت میں کافی شور جاری ہے۔ پی کے کو معلوم ہوتا ہے کہ زمین پر ہر انسان بھگوان یا خدا کو مانتا ہے اور اس کی کہی باتوں پر عمل کرتا ہے اور عبادت کرتا ہے لیکن کوئی یہ نہیں جانتا کہ بھگوان کہاں ہے۔ پی کے پہلے تو اپنا مذہب تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ کس مذہب کا ہے لیکن وہ ناکام رہتا ہے پھر وہ تمام مذاہب کی تعلیمات پر عمل شروع کردیتا ہے کہ شاید کسی مذہب کا بھگوان اس کی مشکل حل کردے۔

اسی طرح مذہب کے بارے میں فلم جاری رہتی ہے جس میں مذہب کے نام پر کافی غلط عمل اور باتیں جن پر عمل کیا جاتا ہے کو بھی سوال بنایا گیا ہے اسی طرح ایک دن پی کے(عامر خان) کو ایک دن اپنا ریموٹ نظر آتا ہے جسے ایک ہندو گرو بھگوان شیو کی ڈگڈگی کا ٹوٹا ہوا ”منکا” کہ کر کر اور اس سے کہانیاں جوڑ کر کہ جو اس کو دیکھے کا اس کی تمام مشکلیں حل ہوجائیں گی، ایک مندربنانے کے لیے پیسے جمع کررہا ہوتا ہے جہاں اس ریموٹ کو رکھا جائے۔ یہاں سے پی کے اپنا ریموٹ اس گرو سے حاصل کرنے کے لیئے کوشش شروع کرتا ہے جس میں پی کے کی مدد انوشکا شرما یعنی فلم میں جگت جنانی (جگو) جو کہ ایک صحافی ہوتی ہے کرتی ہے۔ یہاں سے رانگ نمبر والی کہانی شروع ہوتی ہے جو اس فلم کا سب سے دلچسپ حصہ ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ فلم دیکھیں کہ پی کے یہ رانگ نمبر کی کہانی دراصل ہے کیا۔ یہ فلم مذہب کے ٹھیکیداروں پر تنقید کرتی ہے نہ کہ کسی مذہب پر، یہ روایتی مذہبی رسومات اور طریقوں کو چھوڑ کر براہ راست خدا سے تعلق قائم کرنے پر زور دیتی ہے، بہت سے لوگ ابھی تک اس فلم کا مقصد سمجھ نہیں پائے۔

کوئی اسے دہریت کا پرچار کرتی فلم کہہ رہا ہے تو کوئی اسے اپنے مذہب کی توہین سے جوڑ رہا ہے۔کئی دوست اسے لادینیت کی حمایت میں دلیل کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،مگر ایک بات تو طے ہے عامر خان نے اس فلم کے ذریعے بہت سے ایسے سوالات اٹھا دیے ہیں جن کے جواب تو دور کی بات ان پر بات کرنا بھی برا سمجھا جاتا ہے۔ایک سوال جو سب سے زیادہ اہم ہے ہم سب کب تک رانگ نمبر کے چکروں میں پھنسے رہیں گے۔۔۔؟

Farrukh Shahbaz Warraich
Farrukh Shahbaz Warraich

تحریر: فرخ شہباز وڑائچ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sharjeel Memon
Previous Post دہشت گردی کا ہمیشہ کے لیے صفایا چاہتے ہیں، شرجیل میمن
Next Post پاکستان جلد پرامن خوشحال ملکوں کی صف میں شامل ہو جائے گا: شہباز شریف
Shahbaz Sharif

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.