yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دھرنے والوں کیلئے کھانے لے جانیوالے 2افراد گرفتار، یہ 2لوگ کون تھے اور کہاں سے آرہے تھے،بڑا انکشاف

Web Editor November 24, 2017 1 min read
Share this:

دھرنے والوں کیلئے کھانے لے جانیوالے 2افراد گرفتار، یہ 2لوگ کون تھے اور کہاں سے آرہے تھے،بڑا انکشاف

Dharne ,walo, k, leye ,khana, le ,jane, waly, 02 ,Afrad ,Giraftar,
Dharne ,walo, k, leye ,khana, le ,jane, waly, 02 ,Afrad ,Giraftar,

اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر تحریک لبیک کے دھرنے کے شرکاء لیے کھانے لے جانے والے دو افراد کو دھر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی لوگوں میں سے کچھ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے لئے  کھانا بھجوایا جاتا رہا ہے ۔آج بھی دھرنے کے شرکا ء کے لیے کھانا لے جا یا جارہا تھا کہ شمس آباد تھانے کی حدود میں کھانا لے جانے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔شرکاء کے لیے لےجایا جانے والا کھانا بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے،  سپریم کورٹ نے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے سے متعلق حکومت سے 30 نومبر تک پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ریاست ختم ہو جائے گی تو قتل سڑکوں پر ہوں گے ٗ کل کوئی اور مسئلہ ہوگا تو کیا پھر شہر بند ہوجائیں گے ٗتشدد کرنے کا نہیں کہیں گے ٗاگر آرٹیکل 5 کی پابندی نہیں کرنی تو پاکستان کی شہریت چھوڑ دیں۔ جمعرات کو جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے دھرنے پر 21 نومبر کو لئے   گئے نوٹس پر سماعت کی۔ اس موقع پر وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کی جانب سے جوابات عدالت میں پیش کیے گئے جبکہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف بھی پیش ہوئے۔ سماعت کے دور ان میں وزارت داخلہ اور وزارت دفاع نے اپنی رپورٹس جمع کرادی ہیں۔اس موقع پر جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل صاحب کیا آپ نے رپورٹ کا جائزہ لیا ٗجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ حکومت سمیت احتجاج والے بنیادی نکتہ نظر انداز کر رہے ہیں، کیا اسلام میں کوئی ڈنڈاہے ٗکیا قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنا چھوڑ دیا ہے ٗ اختلاف ہوتا ہے لیکن کیا عدالتیں بند ہو گئی ہیں ٗ کل کو کوئی اور اپنا موقف منوانے کیلئے راستے بند کر دے گا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ سب سے غلطی ہوتی ہے ٗمجھ سے جو غلطی ہو اس کا اعتراف کرتا ہوں، کوئی غیر شرعی بات ہے تو شرعی عدالت موجود ہے، کیا اسلام میں دو رائے ہو سکتی ہیں، کنٹینر کا خرچہ بھی عوام برداشت کر رہے ہیں جبکہ ایجنسیوں پر اتنا پیسہ خرچ ہوتا ہے، ان کا کردار کیا ہے، سمجھ نہیں آ رہا کیا کریں اسلام امن سے پھیلا ہے ڈنڈے سے نہیں۔اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ معاشرے اور ذہن کو ڈنڈے سےنہیں بدل سکتے جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اتحاد، ایمان، تنظیم کہیں نظر نہیں آ تا، جس کو مرضی گالی دے دو، اگر یہ اسلامی باتیں ہیں تو مجھے قائل کریں ٗپاکستان دلائل دے کر بنا، ڈنڈے کے زور پر اچھی بات بھی اچھی نہیں لگتی اور دین میں کوئی جبر نہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ دشمنوں کے لیے کام بہت آسان ہو گیا، وہ ہمارے گھر میں آگ لگائیں گے، کتنے دن سے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے ٗجب ریاست ختمہو جائے گی تو قتل سڑکوں پر ہوں گے، ہم تو تشدد کرنے کا نہیں کہیں گے، آرٹیکل 5 کو ہم نے نظر انداز کر دیا ہے، اگر آرٹیکل 5 کی پابندی نہیں کرنی تو پاکستان کی شہریت چھوڑ دیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ دھرنے میں موبائل فون چل رہے ہیں ٗعوام کے ٹیکس کا پیسہ دھرنے پر لگ رہا ہے، دھرنے کے باعث عدالتی نظام خراب ہو گیا ٗ وکیل اور سائلین عدالت نہیں پہنچ رہے، دھرنے والی جماعت نے الیکشن بھی لڑا ٗ اس نام سےسیاسی جماعت رجسٹر کیسے ہوئی جبکہ حکومت کا پلان آف ایکشن کیا ہے ٗدھرنے والوں کو کیا حکومت چائے پیش کرتی ہے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کوشش ہے معاملہ تشدد کی طرف نہ جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کی عظمت پر سمجھوتا نہیں ہو گا ٗ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آج پیش رفت ہونے کا امکان ہے ٗجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ گولیاں نہ برسائیں لیکن ان کی سہولیات کو بند کر دیںٗ دھرنے کے علاقے کو سیل کریں ،17 دن سے یہ لوگ کھا پی کہاں سے رہے ہیں۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آس پاس کے لوگ کھانا فراہم کر رہے ہیں جبکہ دھرنے میں اسلحہ سے لیس لوگ موجود ہیں ٗربیع الاول میں کوئی ایسی چیز نہیں چاہتے جو صورتحال کو خراب کرے، ایڈووکیٹ جنرل اسلاآباد نے عدالت کو بتایا کہ 169لوگوں کو گرفتار کیا اور 18مقدمات درج ہوئے جبکہ راستہ بند ہونے کے باعث ایک بچہ وفات پا گیا ٗ جسٹسقاضی فائز نے کہا کہ بچے کا وفات پانا معمولی بات نہیں ٗایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ٗدھرنے والوں کے دل میں یہ صورت سما جاتی تو وہ توبہ کرتے اورچلے جاتے، ایمبولینس کو راستہ دینے سے ہماری انا بڑی ہے،جس کا بچہ مر گیا اس کے دل پر کیا گذر رہی ہوگی ٗپارلیمان اور عدلیہ اپنا کام اور علماء اپنا کام کریں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ سوشل میڈیا کو بلاک کرنے کیلئے حکومت نے کیا اقدامات کیے جسپر اٹارنی جنرل کاکہنا تھا کہ پی ٹی اے کو سوشل میڈیا کو بلاک کرنے کا کہا ہے ٗجسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیے کہ عدل کا راستہ روکنا بھی گناہ ہے ٗکیا عدالت کو بند کر کے گھر چلے جائیں گے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے مسلمانوں کا اسلامی ریاست میں رہنا مشکل ہوتا جارہا ہے ٗاداروں کو بدنام کیا جارہا ہے ٗدھرنے والے میگا فون اورکرسیاں کہاں سے لے کر آئے، ہم کوئی احکامات نہیں دیں گے ٗحکومت کاجو کام ہے وہ خود کرے جبکہ دھرنے کے اخراجات کون برداشت کررہا ہے؟نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا یہ لوگ باہر سے آئے، آئی ایس آئی کو معلوم نہیں، آئی ایس آئی اتنا طاقتور ادارہ ہے، سنجیدگی دکھائیں، اس سے اچھی رپورٹ تو میڈیا دیگا ٗ اٹارنی جنرل آپ میڈیا میں سے کسی کا انتخاب کریں وہ بہتر رپورٹ دیں گے، کیا دھرنے والے لوگوں کا کوئی کاروبار نہیں، دھرنے والے کیا ملنگ فقیر ہیں ٗان کا ذریعہمعاش کیا ہے اور ان کے پیچھے کون ہے۔ کیا کوئی فارن فنڈنگ تو نہیں ہو رہی، دھرنے والوں نے مجھے گالیاں دیں تو ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ آئندہ سماعت پر آئی بی اور آئی ایس آئی کے اعلیٰ حکام موجود ہوں۔عدالت نے دھرنے سے متعلق آئی بی اور آئی ایس آئی کی رپورٹس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے حوالے سے مثبت اقدامات کرکے رپورٹ پیش کریں جبکہ آئندہ سماعت پر عدالت نے آئی بی اور آئی ایس آئی کے سینئر افسران کو بھی طلب کرلیا ۔سماعت کے دور ان فاضل جج نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس تشدد کے علاوہ کوئی ایکشن پلان ہے جس پر اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم اقدامات کر رہے ہیں لیکن کچھ ایسے اقدمات ہیں جن کی تشہیر نہیں کی جارہی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ انا اور تکبر سب سے بڑا گناہ ہے اور یہ سب انا کیلئے ہو رہا ہے، رحمت کاسلام کسی کے منہ سے کیوں نہیں نکل رہا، سب کے منہ سیگالم گلوچ نکل رہی ہے،ہم بھی پریشان ہوتے ہیں مگر گالم گلوچ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے ٗایک حوالہ دے دیں کہ راستہ بند کر دیا جائے ٗ اسلام میں کہیں ایسا نہیں لکھا ٗ یہ تو الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والی بات ہوگئی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کا وقت تھا جب وہ مظاہرین فیض آباد انٹرچینج پر آکر بیٹھے ٗہم نہیں چاہتے کہ خون خرابا ہو۔جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ ہم عام ملک میں نہیں اسلامی ریاست میں رہتے ہیں،لگتا ہے مسلمانوں کا اسلامی ریاست میں رہنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ٗ بتائیں کیا حکم کریں ٗذمے داری ریاست اور انتظامیہ کی ہے، ہم آپ کا کام نہیں کریں گے، پھر آپ ہی شکوہ کریں گے کہ ہمارے کام میں مداخلت ہوئی۔عدالت نے حکومت سے دھرنا مظاہرین کو فیض آباد انٹرچینج سے ہٹانے کیلئے پیشرفت رپورٹ 30 نومبر تک طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Police, ka ,Reaction,
Previous Post دھرنا ختم کرانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا، اسلام آباد انتظامیہ دھرنا ختم کرانے کے لیے کیا کرنے والی ہے؟
Next Post بڑھاپے میں ویڈیو گیم کھیلیے، دماغی امراض سے دور رہیے

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.