yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

حاملہ ماں بھلکڑ کیوں ہوتی ہے؟

MH Kazmi June 2, 2020 1 min read
Share this:

یونیورسٹی آف لندن کے تحقیق کاروں نے پتا چلایا ہے کہ حمل کے دوران ایک ماں کا بھلکڑپن اسے اپنےبچے سے جذباتی طور پر منسلک کرنے کے لیے ہوتا ہے
لندن —

دوران حمل اور بچے کی ولادت کے ابتدائی دنوں میں عورتیں خود کو زیادہ بھلکڑ اور حساس محسوس کرتی ہیں، اگرچہ اس روایتی تصور کی سائنسی بنیادوں پر نفی کی جاتی رہی ہے۔

لیکن، ایک نئی تحقیق سے منسلک سائنسدانوں نے اس خیال کی سائنسی توجہیہ تلاش کر لی ہے جن کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران حافظے کی کمزوری دراصل بلا جواز نہیں ہے۔ بلکہ، ایک ماں کا بھلکڑپن اسے اپنےبچے سے جذباتی طور پر منسلک کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف لندن کے تحقیق کاروں نے پتا چلایا ہے کہ حمل کے دوران ایک خاتون کے دماغ کے اس حصے کی سرگرمیاں میں اضافہ ہوا جو جذباتی احساسات کے ساتھ منسلک تھا۔

تحقیق میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ ایک زچہ ماں کی نسبت حاملہ عورت دماغ کے دائیں حصہ کا استعمال زیادہ کرتی ہے، کیونکہ وہ خود کواپنے آنے والے بچے کے ساتھ جذباتی طور پر منسلک کرنے کی تیاری کر رہی ہوتی ہے۔

‘رائل ہالووے’ کے شعبئہ نفسیات کی پروفیسر وکٹوریہ بورن نے کہا کہ ’’مطالعے کے نتائج سے حمل سے حافظے کی کمزوری یا (بے بی برین) کی روایتی اصطلاح کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، جو ایک عورت کو بچے کی پیدائش کے لیے زیادہ حساس بناتی ہے‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے نتائج سے ظاہر ہوا کہ دوران حمل چہرے کے تاثرات اور جذبات سمجھنے کے حوالے سے عورتوں کے دماغ میں تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں اور دماغ کے دائیں حصہ زیادہ متحرک نظر آتا ہے، جو اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ مائیں ذہنی طور پر بچے کے ساتھ رشتہ قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ماہرین نفسیات نے اپنے مطالعے میں 39 حاملہ اور زچہ عورتوں کے دماغ کی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی ہے شرکاء کو ایک تجربے کے دوران کچھ ایسے چہروں کی تصاویر دکھائیں جن پر خوشی کے جذبات تھے جبکہ کچھ چہرے منفی تاثرات کے ساتھ تھے.

نتیجہ سے واضح ہوا کہ حاملہ عورتوں نے زچہ ماؤں کی نسبت دماغ کے دائیں حصے کا استعمال کیا خاص طور پر جب وہ خوشی کے جذبات سے بھر پور چہروں والی تصاویر دیکھ رہی تھیں۔

ایک دوسرے تجربے کے دوران شرکاء کے لیے ایسی تصاویر تیار کی گئیں جن میں منفی تاثرات والے نصف چہرے کو خوشی سے بھرپور جذبات والے نصف چہرے کے ساتھ جوڑ دیا گیا، تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ شرکاء کے دماغ کا کونسا حصہ منفی اور مثبت جذبات پر متحرک ہوتا ہے۔

ڈاکٹر بورن نے کہا کہ پچھلے مطالعوں کے نتیجے سے ہم یہ جان چکے ہیں کہ حاملہ مائیں جذبات کے اظہار کے معاملے میں زیادہ حساس ہوتی ہیں بالخصوص بچوں کا چہرہ دیکھتے ہوئے وہ زیادہ جذباتی نظرآتی ہیں۔

ایک پچھلے مطالعے کے نتیجے سے معلوم ہوتا ہے کہ دوران حمل ماں کے دماغ کی تبدیلی دراصل اس وجہ سے ہوتی ہے تاکہ پیدائش کے وقت وہ اپنے بچے کی ضروریات پر توجہ مرکوز رکھنے کے قابل ہو سکے۔

‘چیپ مین یونیورسٹی’ کیلی فورنیا سے وابستہ ماہر نفسیات کا دعوی ہے کہ دوران حمل ہارمونز کے بڑے پیمانے پر اتارچڑھاؤ اور جنین کی نقل وحرکت دراصل اس تبدیلی کا اصل سبب ہوسکتے ہیں۔

ٹیلی گراف کے مطابق یہ تحقیق گذشتہ ماہ ‘برٹش سائیکلوجیکل کانفرنس’ برمنگھم میں پیش کی گئی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post کم کھانا لمبی اور صحت مند زندگی کا راز
Next Post پیرس، نائب صدرپیپلز پارٹی فرانس مرزا محمد عتیق کے بھائی مرزا حبیب کی وفات پر معروف سماجی شخصیات ملک وجاہت، ملک مظہر اورملک فاروق کا گہرے رنج وغم کا اظہار

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.