yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بنگلہ دیش ؍ آرمینیائی مسیحی کمیونٹی کا آخری فرد چل بسا

MH Kazmi May 10, 2020 1 min read
Share this:

ایک باب کا خاتمہ، بنگلہ دیش کا آخری آرمینیائی بھی چل بسا
بنگلہ دیش کا آخری آرمینیائی مسیحی مائیکل جوزف مارٹن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گیا ہے۔ یوں اس جنوب ایشیائی ملک میں آرمینیائی مسیحی کمیونٹی کی تین سو سالہ تاریخ بھی ایک تاریخ بن گئی ہے۔

ایک وقت تھا، جب ڈھاکا میں طاقتور مسیحی کمیونٹی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں تھی۔ اس کمیونٹی میں آرمینیائی مسیحیوں کی تعداد نمایاں تھی۔ موجودہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں آرمینیائی ‘ہولی ریزورکیشن چرچ‘ کی بنیاد سن 1781 میں رکھی گئی تھی۔ اسے اس شہر میں آرمینیائی کمیونٹی کا دل قرار دیا جاتا تھا۔

مائیکل جوزف مارٹن کئی عشروں تک اس چرچ کے مجاور کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ تاہم ان کے انتقال کے بعد اس چرچ کی نگرانی کرنے والا اب کوئی آرمینیائی نہیں ہو گا کیونکہ بنگلہ دیش میں موجود وہ آخری آرمینیائی باشندے تھے۔ بیرون ملک سے فعال اس چرچ کے وارڈن آرمین ارسلانین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈھاکا میں اس چرچ کے احیا میں مائیکل نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

michal joseph serve the holy reservation church for decades

آرمین نے نو مئی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ مائیکل کا انتقال گيارہ اپريل کو ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائیکل کی ذاتی کوششوں اور قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھا کہ ڈھاکا میں آرمینیائی چرچ کی تاریخ آج کے دن تک برقرار رہتی۔

ڈھاکا میں آرمینیائی باشندے سولہویں صدی میں آئے تھے، تب اس شہر میں اس اقلیتی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد کئی اہم عہدوں پر فائز بھی ہوئے۔ ان میں کئی تو اہم تاجر بنے، وکلاء کے طور پر کام کرتے رہے اور کئی اہم اعلیٰ حکومتی عہدوں پر بھی فائز رہے۔

مائیکل سن 1942 میں ڈھاکا پہنچے تھے۔ اس سے قبل ان کے والدین بھی کئی عشروں تک اس ریجن میں قیام پذیر رہ چکے تھے۔ مائیکل نے ابتدا میں ایک کامیاب تاجر کی حيثيت سے اپنا کاروبار شروع کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈھاکا کے ‘ہولی ریزورکیشن چرچ‘ کی نگرانی سنبھالی اور اس سے متصل قبرستان کی دیکھ بھال بھی شروع کی۔ اسی قبرستان میں ان کی اہلیہ بھی دفن ہیں، جو سن دو ہزار چھ میں انتقال کر گئی تھيں۔ اس قبرستان میں کم ازکم چار سو قبریں ہیں۔

ڈھاکا میں اقلیتی کمیونٹی کے ساتھ برتاؤ میں اس وقت تبدیلی آنا شروع ہوئی، جب سن 1947 تقسیم ہند کے نتیجے میں برطانوی اس خطے سے واپس گئے۔ سن انیس سو اکہتر میں بنگلہ دیش کے معرض وجود میں آنے کے بعد حالات مزید بدل گئے۔ اسی وجہ سے دیگر یورپی اقلیتی کمیونٹی کی طرح مائیکل کی اولاد بھی ڈھاکا کو خیر باد کہہ گئی تھی۔

مائیکل نے سن 2009 میں اے ایف پی کو دیے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں فکر ہے کہ ان کے بعد اس چرچ کا انتظام کون سنبھالے گا، ”جب میں مر جاؤں گا تو کینیڈا میں مقیم میری تین بیٹیوں میں سے کوئی شاید واپس آکر ڈھاکا میں آرمینیائی موجودگی کو برقرار رکھے۔‘‘ تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی مصدقہ خبر موصول نہیں ہو سکی ہے۔ اس چرچ کا موجودہ آرمینیائی وارڈن ہر دو تین ماہ بعد ڈھاکا کے اس چرچ کا دورہ کرتا ہے۔

Arminian holy reservation church situated in 1781
Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post انا للہ وانا الیہ راجعون ، فن کی دنیا کے نامور ستارے اور اپنے زمانے میں ٹی وی ناظرین کو چہرے کے تاثرات سے محظوظ کرنے والےمعروف فن کار اطہر شاہ خان جیدی انتقال کر گئے
Next Post کرونا پرچین اورامریکہ سرد جنگ کا آغاز، کرونا وائرس کارازافشا کرنیوالے چینی ڈاکٹر کو امریکی کانگریس میں خراج تحسین
USA DEDICATED ROADS ON THE NAME OF DR. LEE

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.