yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • بریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمدبریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمد
    • فلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیافلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیا
    بین الاقوامی خبریں
    • بریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمدبریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمد
    • فلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیافلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیا
    شوبز
    • ایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دیایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی
    • عاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیںعاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیں
    مقامی خبریں
    • خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزامخواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزام
    • بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہبلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

افغان طالبان اور جوبائیڈن انتظامیہ کے درمیان پہلا رابطہ و دوبارہ مذاکرات،افغان حکومت کو تحفظات

MH Kazmi March 7, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دورہ کابل اور دوحہ کے بعد افغان طالبان نے تصدیق کی ہے کہ اُنہوں نے افغانستان سے امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے انخلا سے متعلق امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابطق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے بھی تصدیق کی گئی کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اور طالبان کے درمیان پہلی بار زلمے خلیل زاد کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد افغانستان کے تین روزہ دورے کے بعد دوحہ میں موجود ہیں۔ افغانستان میں اُنہوں نے کابل حکومت، سول سوسائٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ وہ ملکی آئین سے کسی صورت انحراف نہیں کریں گے جب کہ افغانستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ عالمی برادری کی نگرانی میں ہونے والے آزاد اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے ہی ہو گا۔ افغان قانون سازی اسمبلی کی تیسری مدت کے آغاز پر ہفتے کو قانون سازوں سے خطاب میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات کی تاریخ سے متعلق بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ایک سمجھوتے پر پہنچا جا سکے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے اور افغانستان کے سیاسی مستقبل کے فیصلوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے زیرِ نگرانی عالمی کانفرنس بلانے پر زور دیا ہے جس میں بعض حلقوں کے مطابق افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کی تجویز بھی شامل ہےصدر غنی کا عالمی کانفرنس بلانے کی تجویز کا ذکر کیے بغیر کہنا تھا کہ “میں کسی اور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواہش مندوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ افغانستان میں سیاسی قوت حاصل کرنے کا ایک دروازہ ہے جس کی چاپی افغانستان کے عوام کے پاس ہے۔” اُنہوں نے عبوری حکومت کے قیام کی تجویز کو سرے سے مسترد کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بغیر اقتدار کی منتقلی پر وہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ طالبان اشرف غنی کی کابل حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔ طالبان کا یہ مؤقف رہا ہے کہ کابل حکومت غیر قانونی اور امریکہ کے افغانستان پر قبضے کی علامت ہے۔ لہذٰا بین الافغان مذاکرات کے بعد ملک میں ‘اسلامی’ حکومت کا عمل میں آنا ناگزیر ہے۔

زلمے خلیل زاد کی دوحہ میں ملاقاتیں
اس ضمن میں جمعے کو امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات بھی ہے۔

ZALMAY KHALILZAD, INTER LINKED, AFGHAN, TALIBAN, AND, US GOVERNMENT, AFGHAN, GOVERNMENT, REFUSED, TO, ACCEPT, AGREEMENT

امریکہ اور طالبان کے درمیان گزشتہ سال 29 فروری کو امن معاہدہ طے پایا تھا۔ تاہم بائیڈن انتظامیہ نے اس معاہدے پر نظرِثانی کا اعلان کر رکھا ہے۔

طالبان کے دوحہ میں قائم سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا تھا کہ نیٹو ریزولیوٹ سپورٹ مِشن کے کمانڈر جنرل آسٹن اِسکاٹ مِلر بھی خلیل زاد کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں موجود تھے۔

محمد نعیم کا مزید کہنا تھا کہ فریقین کی طرف سے معاہدے پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیے جانے کے علاوہ بین الافغان مذاکرات اور افغانستان کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکہ اور طالبان میں گزشتہ سال 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کے تحت امریکہ نے افغان جیلوں میں قید طالبان جنگجوؤں کی رہائی سمیت مئی 2021 تک افغانستان سے امریکی اور اتحادی فوج کے مکمل انخلا پر اتفاق کیا تھا۔طالبان نے امریکہ کو یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ افغان سرزمین کو امریکہ یا اس کے اتحادی ملکوں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ طالبان نے یہ بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ القاعدہ سمیت افغانستان میں دیگر دہشت گرد گروپوں سے روابط بھی نہیں رکھیں گے۔

امن معاہدے کے تحت مارچ 2020 میں بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہونا تھا جو کئی ماہ کی تاخیر کے بعد ستمبر میں شروع ہوئے تھے۔ لیکن ان میں کوئی خاص پیش رفت ہونے کے بجائے افغانستان میں تشدد میں اضافہ دیکھا گیا۔

تشدد میں اضافے اور طالبان کے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ طور پر اپنے روابط برقرار رکھنے کے الزامات کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے جنوری میں دوحہ معاہدے پر نظرِ ثانی کا عندیہ دیا تھا۔

البتہ، اس کے بعد سے واشنگٹن نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ تاہم زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورۂ کابل کے دوران اُن کی جانب سے دیگر آپشنز کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ کے زیرِ نگرانی ایک عالمی کانفرنس کے ذریعے تمام افغان اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک عبوری حکومت کی تجویز بھی شامل ہے۔

جمعے کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے عالمی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز کو زیادہ اہمیت دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بین الافغان مذاکرات کے نتائج افغان عوام کی اُمنگوں کے مطابق ہونے چاہئیں

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post اقوام متحدہ, پاکستانی سفیر منیراکرم کا پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے نئے عالمی تعاون پر زور
Next Post ویمن آف کریج ایوارڈ 2021: سات افغان خواتین بعد از مرگ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل

Related Posts

بریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمد

بریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمد

September 6, 2026
فلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیا

فلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیا

September 6, 2026
راشدہ داتی کی عدالتی نظام میں واپسی، متنازع تقرری نے اٹھائے نئے سوالات

راشدہ داتی کی عدالتی نظام میں واپسی، متنازع تقرری نے اٹھائے نئے سوالات

September 6, 2026
فرانس میں تعلیمی سال 2026-2027 کی چھٹیوں کا مکمل کیلنڈر جاری، طلبہ اور والدین کے لیے اہم تاریخیں

فرانس میں تعلیمی سال 2026-2027 کی چھٹیوں کا مکمل کیلنڈر جاری، طلبہ اور والدین کے لیے اہم تاریخیں

September 6, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.