yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

دنیا فانی ہے

F A Farooqi August 21, 2016 1 min read
Michael Jackson
Share this:
Death
Death

تحریر: حلیمہ گیلانی
ہم میں سے اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مرنا صرف اسی کو تھا جس کو دفنا دیا ہے ہم اپنی موت کو بھول چکے ہیں بیشتر لوگ کئی سو سال کی پلاننگ کر لیتے ہیں کوئی بڑا سٹار ہو یا کوئی فرعون وہ دو ٹن مٹی کے بوجھ سے نہیں بچ سکتا جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ،ہر انسان کو موت کا مزہ چھکنا ہے پھر ہم کیوں کئی سو سالوں کی منصوبہ بندی کر لیتے ہیں یہاں میں ایک مشہور امریکی گلوکار کے بارے میں بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ میں نے یہ سو چ رکھا تھا کہ اس نے کئی سوسال زندہ رہنا ہے پھر آخر کیا ہوا۔

مائیکل جیکسن نے امریکہ اور یورپ کے پچپن چوٹی کی پلاسٹک سرجری کی خدمات حاصل کیں یہاں تک کہ 1987 تک مائیکل جیکسن کی ساری شکل وصورت جلد نقوش اور حرکات وسکنات بدل گئیں ۔سیاہ فام مائیکل کی جگہ گورا چٹا اور نسوانی نقوش کا مالک ایک خوبصورت مایئکل جیکسن دنیا کے سامنے آگیا ۔ 1987 میں بیڈ کے نام سے اپنی البم جاری کی یہ گورے مائیکل جیکسن کی پہلی البم تھی یہ البم کامیاب ہوئی اور اس کی تین کروڑ کاپیاں فروخٹ ہوئیں اس کے بعد اس نے اپنا پہلا سولو ٹور شروع کیا وہ ملکوں ملکوں شہر شہر گیا موسیقی کے شوز کیے اور ان شوز سے کروڑوں ڈالر کمائے یوں اس نے اپنی سیاہ رنگت کو بھی شکست دے دی۔

Michael Jackson
Michael Jackson

اس کے بعد ماضی کی باری آئی مائیکل جیکسن نے اپنے ماجی سے بھاگناشروع کر دیا اس نے اپنے خاندان سے قطع تعلق کر لیا اس نے اپنے ایڈریسز تبدیل کر لیے اس نے کرایے پر گورے ماں باپ بھی حاصل کر لیے پھر اپنے تمام پرانے دوستوں سے بھی جان چھڑائی لی ۔ان تمام اقدامات کے دوران جہاں وہ اکیلا ہوتا چلا گیا وہاں وہ مصنوعی زندگی کے گرداب میں بھی پھنس گیا اس نے خود کو مشہور کرنے کے لیے ایلوس پر بیلے کی بیٹی لیزا میری سے شادی بھی کر لی اس نے یورپ میں اپنے بڑے بڑے مجسمے بھی لگوا لیئے اور مصنوعی طریقہ تولید کے ذریعے ایک نرس ڈیبی رو سے اپنا پہلا بیٹا پرنس مائیکل بھی پیدا کر لیا ڈیبی رو سے اس کی بیٹی پیرس مائیکل بھی پیدا ہوئی اس نے بہت حد تک اپنے ماضی سے جان چھڑالی۔

لہذا اب اسکی آخرت نفرت یا خواہش کی باری تھی وہ ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہنا چاہتا تھا مائیکل جیکسن طویل عمر پانے کے لیے دلچسپ حرکتیں کرتا تھا وہ رات کو آکسیجن ٹینٹ میں سوتا تھاوہ جراثیم اور بیماریوں سے بچنے کے لیے دستانے پہن کر لوگوں سے ہاتھ ملاتا تھا وہ اپنے مداحوں سے ملنے سے پہلے منہ پر ماسک چڑھا لیا کرتا تھا اور مخصوص خوراک کھاتا تھا اور اس نے مستقل طور پر 12 ڈاکٹر اپنے چیک اپ کے لیے رکھے ہوئے تھے جو روزانہ اس کے جسم کے ایک ایک حصے کا معائنہ کرتے تھے اور روزانہ لیبارٹری ٹیسٹ بھی ہوتا تھا اور اسے روزانہ ورزش بھی کرواتا تھا اس نے اپنے لیے متبادل پھیپھڑوں ،گردوں ،آنکھوں ،دل اور جگر کا بندوبست بھی کر رکھا تھا یہ ڈونر ز تھے جن کے تمام اخراجات وہ اٹھا رہا تھا بوقت ضرورت ان لوگوں نے اپنے اعضاء عطیہ کر دینا تھے اسے یقین تھا کہ وہ ایک سو پچاس سال تک زندہ رہے گا لیکن پھر 25 جون کی رات آئی اس سانس لینے میں مشکل پیش آئی اسکے ڈاکٹر نے ملک بھر سے سینئر ڈاکٹرز کو اس کی رہائش گاہ پر اکھٹا کر لیا یہ ڈاکٹر اس کو موت سے بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکام ہوئے اور اسے ہسپتال لے گئے وہ شخص جس نے ایک سو پچاس سال زندہ رہنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جو ننگے پائوں زمین پر نہیں چلتا تھا جو کسی سے ہاتھ ملانے سے پہلے دستانے پہنتا تھا جس کے گھر میں روزانہ جراثیم کش ادویات چھڑکی جاتیں تھیں جس نے پچیس سال سے ایسی کوئی چیز نہیں کھائی تھی جس سے ڈاکٹرز نے اسے منع کر رکھا تھا وہ شخص پچاس کی عمر میں تیس منٹ کے اندر انتقال کر گیااس کی روح چٹکی کی طرح اس کے جسم سے پرواز کر گئی۔

Michael Jackson Death
Michael Jackson Death

مائیکل جیکسن کے انتقال کی خبر گوگل پر دس منٹ کے اندر تقریباً آٹھ لاکھ لوگوں نے پڑھی یہ گوگل کی تاریخ کا پہلا ریکارڈ تھا اور ہیوی ٹریفک کی وجہ سے گوگل کا سسٹم بیٹھ گیا اور کمپنی کو پچیس منٹ تک اپنے صارفین سے معذرت کرنا پڑی مائیکل جیکسن کا پوسٹ مارٹم ہوا تو پتہ چلاکہ اس کا جسم ڈھانچہ بن چکا تھا وہ سر سے گنجا تھا اس کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اس کے کندھے ،کولہے ،پسلیوں اور ٹانگوں پر سوئیوں کے بے تحاشا نشانات تھے وہ پلاسٹک سرجری کی وجہ یبین کلرز کا محتاج ہو چکا تھا وہ روزانہ درجنوں انجکشن لگواتا تھا لیکن یہ انجکشنز ، یہ احتیاط اورڈاکٹرز بھی اسے موت سے نہ بچا سکے اور وہ چپ چاپ اس جہاں سے رخصت ہو گیا جہاں ہر شخص نے جانا ہے اس کی آخری خواہش بھی نہ پوری ہو سکی مائیکل کی موت ایک اعلان ہے انسان پوری دنیا فتح کر سکتا ہے لیکن وہ اپنے مقدر کو شکست نہیں دے سکتا وہ موت اور موت کے لکھنے والے کا مقابلہ نہیں کر سکتا حیرت ہے مجھے مائیکل جیکسن کے انجام کے بعد بھی ہم خود کو فولا د کا انسان سمجھ رہے ہیں ہمارا خیال ہے کہ ہم موت کو دھوکہ دے دیں گے ہم بہت عرصہ تک زندہ رہیں گے اور دنیا میں وہ جو بھی کرے اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

ایک دانشور کا قول ہے کہ انسان جتنا مرضی طاقتور بن جائے اتنا ناقص منصوبہ ساز ہے کہ اپنے ہر فیصلے میں موت کو کبھی شامل نہیں کرتا موت تو آکر رہے گی تو پھر یہ دنیا کا لالچ ،بڑے بڑے علیشان محل خزانے کیوں کر جمع کرتا رہتا ہے انسان ،،،،، زرا سوچئے تو!

Haleema
Haleema

تحریر: حلیمہ گیلانی

Michael Jackson
Michael Jackson
Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Fazlur Rahman
Previous Post جہالت کی فیکٹری مدرسہ یا انگلش میڈیم سکول
Next Post آہ پیغام آفاقی
Paigham Aafaqi

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.