yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران خان خود اسمبلی میں کیوں نہیں جاتے؟ جاوید چودھری نے بڑے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

Web Editor January 16, 2019 1 min read
Why do not Imran Khan go to the assembly itself? Javed Chaudhry picked up the veil with big secrets
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک ) خواتین وحضرات ۔۔ سیاست میں دو چیزیں اہم ہوتی ہیں‘ زمینی حقائق اور خوش فہمیاں‘ زمینی حقائق کیا ہوتے ہیں آپ تازہ ترین مثال ملاحظہ کیجئے‘ آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت تھی‘ عدالت نے ۔۔اس کیس میں جنرل پرویز مشرف کو 31 اگست 2017ئسے اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے‘ ۔۔ان کی جائیدادیں بھی قرق کررکھی ہیں اور ۔۔ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر رکھے ہیں ۔۔لیکن آج عدالت میں انکشاف ہوا جنرل پرویز مشرف نے اشتہاری ہونے کے باوجوداپنے دو منجمد بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوا لی‘یہ ہوتے ہیں زمینی حقائق ‘ایک شخص اشتہاری ہے‘ عدالت کے حکم پر ۔۔اس کے اکاؤنٹس منجمد ہوئے ہیں لیکن ریاست اشتہاری کو واپس لا سکی اور نہ اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کا عمل (روک) سکی‘ آپ اب خوشی فہمی بھی ملاحظہ کیجئے‘ آج اپوزیشن کا پہلا باقاعدہ مشترکہ اجلاس ہوا‘ ۔۔اس اجلاس میں آصف علی زرداری‘ بلاول بھٹو اور میاں شہباز شریف کے ساتھ ساتھ ایم ایم اے کے مولانا اسعد محمود ‘ اے این پی کے امیرحیدرہوتی اور بی این پی کے نمائندے نے بھی شرکت کی‘ اجلاس میں فیصلہ ہوا اپوزیشن عوام کے معاشی حقوق‘ انسانی حقوق اور جمہوری حقوق کی حفاظت کرے گی‘ تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر نیا میثاق جمہوریت سائن کیا جائے گا اور یہ فیصلہ بھی ہوا چیئرمین سینٹ تبدیل کیا جائے گا‘ مارچ میں حکومت کے خلاف تحریک چلائی جائے گی‘ حکومت کو 23 جنوری کا ۔۔منی بجٹ منظور نہیں کرنے دیا جائے گا اور ملٹری کورٹس پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا‘ وغیرہ وغیرہ‘ یہ اچھے فیصلے ہیں ۔۔لیکن ان میں خوش فہمی کا عنصر یہ ہے کہ جس دن اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں میں سے کسی ایک کا ٹانکا ۔۔فٹ ہو گیا اس نئے میثاق جمہوریت کا انجام بھی پرانے میثاق جیسا ہو گا‘ نیا میثاق (پرانے) سے کس قدر مختلف ہو گااور کیا گارنٹی ہے ۔۔اس پر ضرور عمل ہوگا‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ آج مختلف لیڈرز کا فرمانا تھا’’وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چودھری نے اپوزیشن کے اجلاسکوالائنس فار ریسٹوریشن آف کرپشن قرار دے دیتے ہوئے کہاہے کہ جب ان سے حساب لیا جائے تو فوری اٹھارویں ترامیم اور جمہوریت کو خطرہ ہو جاتا ہے۔سندھ کی حکومت گیس کا غبارہ اور اس کی پن ہمارے پاس ہے، جب مرضی پٹاخہ پھوڑ دیں گے۔پیپلزپارٹی کے 12 سے زائد ارکان پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں۔ زرداری صاحب اور اومنی گروپ کی بادشاہت ختم ہو چکی ہے۔حیران ہوں نیب نے ابھی تک آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کیوں نہیں کیا۔‘‘’’ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری نے کہاہے کہ وزیر اعظم کو این آر او کے مطلب کا پتہ ہی نہیں ، عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں گے تو بات ہوگی ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ وزیراعظم کو این آر او کے مطلب کا پتہ ہی نہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کے پاس این آر او سمیت دینے کے لئے کچھ بھی نہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں این آر او کی ضرورت ہی نہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ آئیں گے تو بات ہوگی۔صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم نے ٹوئٹ کے ذریعے اپوزیشن پر تنقید کی ہے۔آصف علی زر داری نے کہاکہ وزیراعظم پارلیمنٹ آئیں گے تو بات ہوگی ۔ صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کا اتحاد ہوگا جس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ اتحاد ہوگیا ہے ۔‘‘ کیا یہ ساری افراتفری کسی این آر او کے لئے ہے اور عمران خان نے اپوزیشن کی طرف سے قومی اسمبلی کے واک آؤٹ پر تنقید کی‘ یہ خود اسمبلی میں کیوں نہیں جاتے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Meet Om Kareem, a 59-year-old gas cylinder distributor and a mother
Previous Post ایک 59 سالہ گیس سلنڈر ڈسٹریبیوٹر اور ماں کی عمرمام سے ملیں
Next Post اپوزیشن اتحاد دراصل کیا گیم کھیلنے والا ہے ۔۔
What opposition is actually playing game?

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.