yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
ویڈیوز - Videos

نجی ٹی وی کا اینکر مرید عباس کس چکر میں مارا گیا ؟ ڈوئچے ویلے نے اصل کہانی ڈھونڈ نکالی

MH Kazmi July 15, 2019 1 min read
Whose private TV anchor Marie Abbas was shot dead? Deutsche Wele finds out the original story
Share this:

Whose private TV anchor Marie Abbas was shot dead? Deutsche Wele finds out the original story

کراچی (ویب ڈیسک) 9 جولائی کی شب کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں قتل کی اس واردات کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ بات سامنے آ گئی تھی کہ معاملہ کاروباری لین دین کا تھا۔ کیس کا مرکزی ملزم مقتول مرید عباس کا بزنس پارٹنر عاطف زمان ہے۔عاطف کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے۔نامور خاتون صحافی رفعت سعید ڈوئچے عیلے کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ والدہ کے انتقال کے بعد والد نے دوسری شادی کر لی، جس کے بعد اسے گھر چھوڑنا پڑا۔ اسے شروع سے ہی پیسے کا بہت شوق تھا۔ وہ کراچی آ گیا اور ایک ٹائر کمپنی میں ملازمت کر لی، جہاں اس کا کام صارفین سے ریکوری کرنا تھا۔ ایک ساتھ بہت سارا پیسہ دیکھا تو نیت خراب ہونے لگی۔ آخر اس پر لاکھوں روپے ہضم کر جانے کا الزام لگا اور نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ اس نے دوستوں سے ادھار لے کر جان چھڑائی۔چھوٹے فراڈ بڑے فراڈ میں بدلنے لگے۔ مارچ دو ہزار تیرہ میں عاطف نے اسمگل شدہ ٹائر کے کاروبار کے لیے ایک دوست کو پانچ لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر راضی کر لیا۔ اگلے ہی مہینے عاطف نے دوست کو پچاس ہزار روپے منافع دیا تو دوست کے بھائی نے کاروبار میں مزید بیس لاکھ کی سرمایہ کاری کر دی۔نیوز اینکر مرید عباس سے عاطف کی ملاقات دو ہزار پندرہ میں ایک محفل میں ہوئی اور وہ بھی اس کام میں پیسہ لگانے کے لیے راضی ہو گیا۔ اس کا خیال تھا کہ تنخوا کم ہے اور نوکری کا تخفظ بھی نہیں لہذا کچھ پیسے کاروبار میں لگا لے تو برے وقت میں کام آئیں گے۔ ابتدائی طور پر مرید نے دس ہزار روپے لگائے مگر ہر ماہ کا منافع اتنا تھا کہ وہ کچھ پیسے لے کر بقیہ رقم واپس اسی کاروبار میں لگاتا گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں کا کام لاکھوں میں میں چلا گیا۔ اس عرصے میں مرید نے میڈیا سے منسلک اپنے دوسرے ساتھیوں اور نیوز اینکرز کو بھی اس دھندے میں سرمایہ کاری کروائی۔ کسی نے پانچ لاکھ لگائے تو کسی نے دس لاکھ۔ کام کی نوعیت ایسی تھی کہ نہ کوئی رسید نہ کوئی لکھت پڑھت، سارا کام زبانی کلامی تھا۔ اس کاروبار میں کئی لوگوں نے پیسہ ڈالا، کمایا اور کچھ نے ملکیتیں بھی بنائیں۔پولیس کے مطابق مجموعی طور پر ایک سو سے زائد لوگوں نے سرمایہ کاری کی، جن میں چار نیوز چینلز کے چالیس کے قریب افراد کی سرمایہ کاری سامنے آ چکی ہے۔عاطف نے مرید اور خضر حیات کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ گیا۔ہسپتال میں دیے گئے اعترافی بیان کے مطابق عاطف کے ذمے لوگوں کے کروڑوں روپے تھے، جس میں میڈیا ورکرز کے علاوہ سابق سرکاری ملازمین اور بینکرز بھی شامل ہیں۔ عاطف نے اس پیسے سے زمین، جائیدادیں اور مہنگی گاڑیاں خرید لی تھیں۔ اس کی ہر خواہش پوری ہو گئی تھی لیکن پھر پی ٹی آئی حکومت نے ایمنسٹی اسکیم لانے کا اعلان کر دیا۔ لوگوں نے عاطف سے رقوم کی واپسی کے مطالبات شروع کر دیے۔ یہ سب اس کے لیے غیر متوقع تھا۔ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا اور بات اقدام قتل تک جا پہنچی۔ اس کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی طارق دھاریجو نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ ’’ملزم عاطف نے ابتدائی بیان میں کہا کہ کاروبار میں نقصان کے باعث اس نے منافع دینا بند کیا۔ دراصل کوئی کاروبار تھا ہی نہیں، ایک کا پیسہ منافع کے طور پر چند ماہ دوسرے کو دیا گیا اور جیسے ہی نیا سرمایہ کار آیا، اس کے پیسے سے پرانے لوگوں کو منافع کی رقم دی گئی لیکن بلاآخر سرمایہ کار آنا بند ہو گئے تو عاطف مشکل میں پھنس گیا۔‘‘پولیس کے سامنے اب تک جو حقائق آئے ہیں، ان کے مطابق یہ معاملہ تیس سے چالیس کروڑ کی جعلسازی کا نظر آتا ہے لیکن ممکن ہے کہ اس فراڈ سے متاثرہ دیگر لوگ ابھی سامنے آنے سے گریزاں ہوں۔ لیکن فی الحال پولیس اس کیس میں جعلسازی نہیں بلکہ دوہرے قتل کی تفتیش کر رہی ہے۔مبصرین کے مطابق دیکھنے میں تو یہ دھوکا دہی اور مالیاتی فراڈ کا کیس ہے لیکن اس کے سب سے زیادہ شکار میڈیا کے لوگ بنے، جس کی اہم وجہ میڈیا انڈسٹری کا بحران، تنخواہوں کی عدم ادائیگیاں اور ملازمت میں عدم تحفظ ہے۔(ش س م) (بشکریہ : ڈوئچے ویلے )

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Why boys are born in the world despite the birth of everybody? Detail details
Previous Post دنیا میں لڑکے زیادہ پیدا ہونے کے باوجود ہرکوئی لڑکے کی پیدائش کا طلب گار کیوں ؟ دلخراش تفصیلات
Next Post وادی نیلم میں طوفانی سیلاب فوجیوں سمیت متعدد لوگ جانبحق درجنوں لاپتہ
Many people, including Tufany flood soldiers, were killed dozens of innocent people in the Valley Nilem

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.